الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اللہ کی کتاب ہونے کے دلائل
کیا قرآن واقعی اللہ تعالی کی کتاب ہے؟ اس دعوی کی کیا دلیل ہے؟ اس حیران کن سوال کے بے شمار جواب اور دلائل ہیں جو یقینی شہادت دیتے ہیں کہ قرآن کریم واقعی اللہ تعالی کی کتاب ہے۔آئیے ان دلائل کو دیکھتے ہیں:
دلائل:
قرآن کہتا ہے اور اہل عرب بھی جانتے تھے کہ ہمارے رسول ﷺ...
٭…توراۃ وانجیل کے برعکس ، قرآن مجید ہی واحد کتاب ہے جس میں عربوں کی تاریخ ہے نہ سیرت رسول۔ جیسا کہ توراۃ میں یہود کی تاریخ بتائی گئی ہے اور انجیل کی متی(Matthew)، مرقس(Mark)، لوقا(Luke) اور جان(John) میں سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے حالات زندگی بتائے گئے ہیں۔مگرقرآن کریم میں صرف توحید کی دعوت...
{فَمَالَہُمْ عَنِ التَّذْكِرَۃِ مُعْرِضِيْنَ كَاَنَّہُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَۃٌ۵۰ۙفَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَۃٍ۵۱ۭ} (المدثر: ۴۹۔۵۱)
انہیں کیا ہے کہ یہ اس نصیحت سے اعراض کررہے ہیں گویا کہ وہ بدکے ہوئے گدھے ہیں جو شیر سے بھاگتے ہیں۔
٭…مبارک ہے وہ جو اسے حجت سمجھتا ہے اور ستیاناس ہو اس کا جس کے خلاف...
٭…جو اس کی پیروی نہیں کرے گا وہ ہدایت وضلالت اور سراسر بدبختی کا پیکر ہے۔ اور جو اس سے اعراض کرے گا خواہ فرد ہو یا بڑی بڑی اقوام، انہیں آتش دوزخ کا ایندھن بننا ہی ہے۔جو پیروی کرے وہ سلامت رہے گا۔
{وَمَنْ يَّكْفُرْ بِہٖ مِنَ الْاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُہٗ} (ہود: ۱۷)
جماعتوں میں سے جو بھی اس...
٭… انسان پر دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں۔ ہاں اس سے یہ مطالبہ ضرور ہے کہ اپنے محسن کی مرضی کا ضرور خیال رکھے۔اس لئے اگر انسان اچھے کام کرے گا تو اس کا انجام اچھا ہوگا اور اگر برے کام کرے گا تو برا۔ اسے بھی اچھے برے کے اختیار کی آزادی دیتاہے۔دوسری مخلوقات کی طرح اسے باندھا اور جکڑا نہیں بلکہ...
تعلیمات
٭…قرآن نے معاشرتی اقدار کی بنیادیں رکھیں اور مہذب دنیا آباد کرنے کا سلیقہ بھی دیا۔فحاشی اور بے حیائی کو بہیمیت قرار دیا۔ اتنی واضح اور برحق باتیں کیں کہ ہر چہ بادا باد۔ معاشرہ کس طرح بنتا یابگڑتاہے اس کی بھی نشاندہی کردی۔ عروج یازوال کس سے وابستہ ہے؟ دنیا کی ظاہری ترقی سے؟ یا پڑھا...
٭…العلم کو اسی نے متعارف کرایا۔ قراءت کو اسی نے شہ دی، قلم وقرطاس اسی نے اٹھوائے۔ سوچ کو اسی نے مہمیز دی اور درس وتدریس کا مشغلہ اسی نے عطا کیا۔ نتیجتاً کائنات میں بکھرے چھپے راز انسان نے ڈھونڈ نکالے۔حقائق پرغور وفکرکرنے کا زور اسی نے ڈالا۔ محنت وکوشش کا پھل اسی نے متعین کیا۔جو کرے وہی بھرے کا...
موضوع قرآن:
قرآن کا موضوع حضرت انسان ہے تاکہ وہ اپنے رب وخالق کے پیغام سے آگاہ ہو اوردنیا کی بھول بھلیوں میں اتنا گم نہ ہو جائے کہ اس خالق کو بھول جائے جس کے پاس دوبارہ اسے پلٹ کر جانا ہے۔
{ قُلْ ہُوَ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ہُدًى وَّشِفَاءٌ۰ۭوَالَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ فِيْٓ اٰذَانِہِمْ...
انسان، تخلیق الٰہی کا بہترین شاہکار ہے۔ جسے عام حیوان کی طرح جسم و روح سے مرکب کیا ۔مگر غذا مختلف کردی۔ جسم کی غذ ا زمین سے عطا کی۔انسانی روح جو امر ربی ہے اس کی غذا آسمان سے ہدایت کی صورت میں نازل کی۔عقل دے کر اسے یہ ملکہ عطا فرمایاکہ وہ قرآن کی آیات اور مفاہیم کو سمجھ سکے۔ اس طرح روحانی...
یہ الٰہی کلمات۔۔۔ ہماری راہنمائی کرتے ہیں کہ ہم کس چیز سے بنے؟ ہماری اصل کیا ہے؟ ہم یہاں کیوں آئے؟ مقصد حیات کیا ہے اور مقصد موت کیا؟ بقاء کیا ہے اور فنا کیا؟ ہمارا مقام اور مرتبہ دوسری مخلوقات کے مقابلے میں کیا ہے؟ اور ہم کس طرح اس دنیا میں رہ کر صحیح معنوں میں لطف اندوز ہوسکتے ہیں؟ صحیح کیا ہے...
یہ عظیم کتاب۔۔۔سیرت رسول اکرم ﷺ کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ اس کی سچائی میں رسول کی سچائی اور رسول کی سچائی میں اس کی سچائی جھلکتی ہے۔ آپ ﷺ تو نزول کتاب سے قبل ہی صادق وامین کہلاتے۔سچائی سے لبریز یہ کتاب بذریعہ روح الامین آپ ﷺ تک پہنچی جو آپ ﷺ کے اطلاع دینے پر کلام اللہ تسلیم کی گئی۔اس کے علاوہ جو آپ ﷺ...
یہ صحیفہ آسمانی۔۔اسلامی عقائدو ایمانیات کو عقلی ونقلی دلائل سے پیش کرتا ہے۔اور یقین دلاتا ہے کہ یہ ایسے نبی اُمی پر نازل ہوا جو مدرسہ، استاذ، قلم وقرطاس سے خالی اپنا بچپن و جوانی رکھتا ہے۔ پڑھنا لکھنا تو کجا، اسے اپنی مادری زبان کے علاوہ کچھ نہیں آتا تھا۔اس کا یہ حال اس کے معاصرین پر کھلا تھا۔اس...
اس کتاب نے۔۔سابقہ انبیاء سے اور ان پر نازل شدہ کتب وصحیفوں سے کاٹ کر ہمیں صرف اپنے آپ سے اور رسول آخر الزمانﷺ سے جوڑا ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ انبیاء نہیں رہے،کتب محرف ہوچکیں۔ اس لئے اب کسے رہنما کرے کوئی؟ عالمی راہنمائی کی یہ آخری کوشش ہے جو قرآن کریم کو نازل کرکے اور آپ ﷺ کورسول خاتم النبیین ﷺ...
یہ عظیم کتاب ۔۔۔ ہمیں آدم ؑ تا رسول رحمت ﷺ، تمام اہم رسل وانبیاء، ان کی اقوام کی تہذیبی اور نظریاتی حالت پر روشنی ڈالتی ہے۔ ان کی ہدایت کا جو سامان اللہ نے فراہم فرمایا اس کا ذکر بھی اس میں ہے۔ گذشتہ قوموں کا عروج وزوال اور اپنی مقدس کتاب سے ان کی عدم دل چسپی کا تذکرہ بھی ہے اور ان کی تحریفی...
باب :1
قرآن کریم
القرآن۔۔۔ ایک مقدس کتاب ہے جواللہ کا کلام ہے جسے فرشتوں کے پہرے میں اللہ تعالی نے اتارا اورہر قسم کی ملاوٹ سے اسے محفوظ کرکے ہرانسان ، نبی، فرشتے یا شیطان کی دسترس سے بھی بچالیا۔ یہ صحیفہ الٰہی ہر شخص کو اس کے مقصد زندگی اور مقام ابدی سے آگاہ کرتا ہے۔یہ الہامی الفاظ ہمارے...
فہرست عنوانات
مقدمہ
باب۔ ۱ قرآن کریم میں کیا ہے؟
تعلیمات
اللہ کی کتاب ہونے کے دلائل
مفہوم قرآن کی حفاظت
باب۔ ۲ قرآن کی تعریف کیا ہے؟
ایک غلط خیال
تعارف قرآن
قرآن کی خصوصیات
قرآن مجید کے چنداور مشہور نام
قرآن کریم، ربانی منہج
باب۔۳ تعلیم قرآن
تعلیم قرآن : اہمیت وضرورت
قرآن کریم...
اس کتاب نے کسی خاص فرد یا قوم کو نمونہ بنا کے اپنے خیالات کو پیش نہیں کیا بلکہ ہر انسان اور ہر قوم کو یکساں پیغام دیا ہے ۔اسی وجہ سے یہ کوئی قدیم دستاویز نہیں اور نہ ہی صرف محدود وقت اورخطہ عرب کی قوم کی باتیں اس میں ہیں۔ نہیں بلکہ
يٰٓاَيُّہَا النَّاسُ، يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا اور...
قرآن کریم
اور
اس کے چند مباحث
مرتب
ڈاکٹر محمد ادریس زبیر
مقدمہ
دین اسلام ایسے ضابطہ حیات کا نام ہے جس کے عدل وانصاف پر مبنی ضابطوں کی گواہی اللہ تعالی نے دی اور فرشتوں نے بھی دی۔ نیز اہل علم ونظرنے بھی شہادت دی ہے کہ کائنات کا خالق اللہ واحد ہے جس کے پاس مکمل اختیارات ہیں ۔ وہی ذات واحد ہے...
۵۱۔ فتح الباری از امام ابن حجر عسقلانی
۵۲۔ فتنہ پرویزیت از عبد الرحمن کیلانی
۵۳۔ قواعد التحدیث از جمال الدین القاسمی
۵۴۔ المستصفی از امام غزالی
۵۵۔ مفتاح الجنۃ از امام سیوطی
۵۶۔ الموقظۃ از امام ذہبی
۵۷۔ مسند احمد از امام احمد بن حنبل
۵۸۔ مرقاۃ المفاتیح از ملا علی القاری
۵۹۔ مقاییس اللغۃ از ابن...
۲۶۔ حجۃ اللہ البالغۃ از ولی اللہ دہلوی
۲۷۔ دیوان حسان
۲۸۔ الزہد از ابن المبارک
۲۹۔ سیرت النبی ﷺ از شبلی نعمانی
۳۰۔ سیر أعلام النبلاء از امام ذہبی
۳۱۔ السنن الأربعۃ
۳۲۔ السنن از امام بیہقی
۳۳۔ السنن از امام دارمی
۳۴۔ الشرح والإبانۃ از ابن بطہ
۳۵۔ شرح علل الترمذی از ابن رجب
۳۶۔ شرح القسطلانی
۳۷۔...