• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    تدوین ِحدیث اور اس کی تاریخ

    مغازی وسیر کی کتب: یہ وہ کتب ہیں جن میں سیرت نبوی کے مختلف پہلو جن کا تعلق جہاد، غنائم، امان او رجزیہ سے ہو۔یا جنگ وصلح اور ان کے معاہدات سے یاحاصل شدہ مال غنیمت، قیدی اور غلاموں سے ہو یادوسری قوموں کے ساتھ گفتگو ومعاہدات سے ہو۔ان کتب کو ہم تاریخی اعتبار سے چار اہم طبقوں میں مرتب کرسکتے ہیں...
  2. محمد نعیم یونس

    تدوین ِحدیث اور اس کی تاریخ

    مسانید: غالباًسب سے قدیم مسند ، امام عبد اللہ بن المبارک تمیمی(م:۱۸۱ھ) کی ہے جنہوں نے خراسان کی سرزمین کو اپنی حدیثی کتب سے نوازا۔ابوعبد الرحمن کنیت رکھتے تھے۔ بہت سی تصانیف لکھیں جن میں المسند، الزہد اور الجہاد نامی کتابیں ہیں۔اپنی تمام عمر سفر حج، جہاد اور تجارت کرتے کرتے گذار دی۔حدیث کے...
  3. محمد نعیم یونس

    تدوین ِحدیث اور اس کی تاریخ

    موطآت: یہ کتب السنن کی طرز پر لکھی گئیں۔فقہی احکام کے علاوہ ان میں فتاوی، واقوال اور استنباطات ِصحابہ وتابعین وتبع تابعین بھی درج ہوئے۔ تصحیح وتضعیف ِحدیث کا معیار ابھی قائم نہیں ہوا تھا اس لئے تدوین ِاحادیث وآثار پر ہی ان کتب کی زیادہ تر توجہ رہی۔اس لئے ان کتب میں مراسیل، منقطعات، اور بلاغات کے...
  4. محمد نعیم یونس

    تدوین ِحدیث اور اس کی تاریخ

    مصنفات اور جوامع: یہ ان کتب کے نام ہیں جن میں سنن کی ترتیب پر روایات مرتب ہوئیں یا جو سنن کے حکم میں آتی ہیں یا جن روایات کا تعلق سنن سے ہو۔یہ بھی بے شمار کتب ہیں جو ان دو صدیوں میں لکھی گئیں۔مصنفین میں: … ابو عروۃمعمر بن راشد الازدی(م:۱۵۳ھ)،بصرہ سے تھے وہیں مشہور ہوئے مگر سکونت یمن میں...
  5. محمد نعیم یونس

    تدوین ِحدیث اور اس کی تاریخ

    اتباع تابعین اور متنوع تصنیفات: یہ دور بڑا بابرکت ثابت ہوا کیونکہ روافض، خوارج اور معتزلہ کی بدعتوں کا شور بھی اس عہد میں خوب اٹھا۔ خلیفہ عمر ؒبن عبد العزیز کی تدوینی سرپرستی نے اہل علم میں ہلچل مچا دی تھی۔ اس لئے دوسری صدی کے آغاز سے ہی بے شمار خدام حدیث(Custodians) آگے بڑھے ۔ جنہوں نے اپنے...
  6. محمد نعیم یونس

    تدوین ِحدیث اور اس کی تاریخ

    مستشرقین کی عیاری: امام مرحوم کے اس قول میں انہوں نے لفظ کِتَابَۃِالأَحَادِیْثِ کا استعمال کیا جسے مستشرقین نے بڑی عیاری سے تحریف کرکے اس کا معنی بگاڑ دیا: إِنَّ ہٰؤُلاَئِ الأُمَرَائُ أَکْرَہُونَا عَلَی کِتَابَۃِ الأَحَادِیثِ۔ کو کِتَابَۃِ أَحَادِیث بغیر الف لام کے لکھ کر اس کا معنی یہ...
  7. محمد نعیم یونس

    تدوین ِحدیث اور اس کی تاریخ

    ان خطوط کے اثرات: خلیفۂ راشد کے ان بے بہا خطوط سے معلوم ہوتا ہے کہ خلافت کا مقصددین اسلام کے اصل مآخذ کی حفاظت اور شعائر کا احیاء ہے۔ علم حدیث کے بقاء کی فکر لئے اس خلیفہ محترم نے سرمایہ ٔ حدیث کو جمع کرنے کا کام سرانجام دیا اور جسے اللہ تعالیٰ نے{ثم إن علینا بیانہ} پھر اس قرآن کے بیان کی ذمہ...
  8. محمد نعیم یونس

    تدوین ِحدیث اور اس کی تاریخ

    معاونین: جن ذمہ دار اہل علم کو اس منصوبے کا اہل سمجھا گیا ۔ اس میں شامل حضرات کی یہ ٹیم ابوبکر بن محمد، القاسم بن محمد اور ابن شہاب زہری پر مشتمل تھی۔جن کی صلاحیت واہلیت کو وقت کے علماء نے چیلنج نہیں کیا بلکہ انہیں اس کا اہل سمجھا اورعلماء وفضلاء نے عزت وتکریم دی۔علمی رعب ودبدبے کے علاوہ ان کی...
  9. محمد نعیم یونس

    تدوین ِحدیث اور اس کی تاریخ

    ایک اور روایت میں ہے : مجھے عمرۃ بنت عبدالرحمن (خالہ ابوبکربن حزم)(م: ۱۱۷ھ)اور القاسم بن محمد(م: ۳۷۔۹۹ھ) کی احادیث لکھ کر بھجوائیے۔سو انہوں نے لکھ کر بھجوادیں۔(مقدمۃ کتاب الجرح والتعدیل:۲۱)۔یہ عمرۃ، سیدہ عائشہ ام المؤمنین ؓ کی سب سے بڑی شاگردہ تھیں۔ام المؤمنین سے عمرۃ کی روایات کا سرمایہ ابوبکر...
  10. محمد نعیم یونس

    تدوین ِحدیث اور اس کی تاریخ

    خلیفہ عمر بن عبد العزیز کی تدوینی کوشش: سیدنا عمر بن عبد العزیز علم حدیث میں گو امام زہری ؒ سے کم نہیں تھے مگر خلافتی امور کے ہمراہ وہ تدوین حدیث کے امور کو بھی درد دل سے نمٹانا چاہتے تھے۔ سیدنا عمرؓ فاروق کے اصرار پر قرآن جمع ہوا اور عمربن عبد العزیزؒ کے اصرار پر احادیث۔اللہ تعالیٰ نے ان...
  11. محمد نعیم یونس

    تدوین ِحدیث اور اس کی تاریخ

    دوسرا مرحلہ: عصرِ بنو امیہ: اسلامی سلطنت کا دائرہ کار جب وسیع ہوا اور ملک وسلطنتیں فتح ہوئیں ، صحابۂ رسول علمِ نبوی کی میراث بانٹنے انہی علاقوں میں جا آباد ہوئے ۔مغرب ومشرق کا فرق یا سیاسی ومعاشرتی ارتقاء ان پر اثر انداز نہ ہوسکا۔خود عادل تھے اس لئے یہ خیرات بھی انہوں نے صرف ان میں بانٹی جو...
  12. محمد نعیم یونس

    تدوین ِحدیث اور اس کی تاریخ

    مخضرم تابعین: یہ وہ لوگ ہیں جو زمانۂ رسالت میں پیدا ہوئے مسلمان بھی تھے مگر رسول اکرم ﷺ کی زیارت نہ کرسکے۔ سبط ابن العجمی نے ایسے چالیس مخضرم تابعین کے نام گنوائے ہیں۔ فقہائے مدینہ: یہ مدینہ کے وہ سات فقہاء ہیں جنہیں علمی وفقہی اعتبار سے دوسروں پر فوقیت حاصل ہے۔ ان میں: ۱۔داماد سید نا...
  13. محمد نعیم یونس

    تدوین ِحدیث اور اس کی تاریخ

    تابعین: ہر وہ شخص جو صحابی ٔرسول کو حالت ایمان میں ملا ہوخواہ عرفی صحبت نہ ہی ہو۔نیز حالت ایمان میں ہی وہ فوت ہوا ہو۔اسے تابعی کہتے ہیں۔ائمہ حدیث اس آیت میں لفظ اتبعوہم کا مصداق اسی نسل کے مسلمانوں کو ہی سمجھتے ہیں۔ {وَالسَّابِقُوْنَ الْأوَّلُوْنَ مِنَ الْمُہَاجِرِیْنَ وَالْأنْصَارِ...
  14. محمد نعیم یونس

    تدوین ِحدیث اور اس کی تاریخ

    پہلا مرحلہ: عصرِنبوی اور صحابہ و تابعین : یہ سنہرا دور۔۔ جو پہلی صدی ہجری تک کا ہے۔ اس بحث وتحقیق کا محتاج تھا کہ حدیث کی روایت وحفظ کا اورآپﷺ اور صحابہ کرام کے مکتوبات کو جمع کرنے کا کتنا کام ہوا؟ تاریخ حدیث کا یہی مرحلہ ہے کہ اگر اس کے ڈانڈے رسول اللہ ﷺسے اور بعد کے محققین سے جڑتے ہیں تو پھر...
  15. محمد نعیم یونس

    تدوین ِحدیث اور اس کی تاریخ

    مراحل تدوین: تدوین حدیث کے کل تین مراحل ہیں جواس تاریخ کو اپنے اندر سموتے ہیں کہ حدیث رسول کس طرح مرحلہ وار تاریخی اور تحقیقی معیارات سے گذر کر ہم تک پہنچی۔ اور امین وصادق علماء کے ذریعے پہنچی جن پر اعتبار کرناشاید اس اعتبار سے بدرجہا زیادہ بہتر ہے جو آج کے دور میں بدعملی ، جھوٹ ، منافقت اور...
  16. محمد نعیم یونس

    تدوین ِحدیث اور اس کی تاریخ

    تدوین ِحدیث اور اس کی تاریخ تدوین سے مراد: ٭…امام زہریؒ کے بارے میں علماء حدیث کہتے ہیں: أَوَّلُ مَنْ دَوَّنَ الْعِلْمَ ابْنُ شِہَابٍ الزُّھْرِیُّ۔ سب سے پہلے جس نے علم(حدیث) کو جمع کیا وہ مشہور تابعی امام ابن شہاب الزہریؒ تھے۔ اس عبارت کے لفظ دَوَّنَ سے مستشرقین نے یہ غلط فہمی پھیلائی کہ...
  17. محمد نعیم یونس

    بے لاگ تحقیقی اصول

    …امام شعبی رحمہ اللہ سے کسی نے یہ سوال کیا: مِنْ أَیْنَ لَکَ ہَذَا الْعِلْمُ؟ آپ کے پاس اتنا علم کہاں سے آیا؟ فرمانے لگے: بِنَفْیِ الاِعْتِمَادِ، وَالسَّیْرِ فِی الْبِلاَدِ، وَصَبْرٍ کَصَبْرِ الْجِمَادِ وَبُکُوْرٍ کَبُکُوْرِ الْغُرَابِ۔(تذکرۃ الحفاظ ۱/۸۱) ہر سہارا چھوڑا، مختلف شہروں اور...
  18. محمد نعیم یونس

    بے لاگ تحقیقی اصول

    اس کے اثرات اور شاندار نتائج: صحابہ کے شاگردوں نے بھی تلاش حدیث کے لئے رحلہ کو اپنا شعار بنالیا۔حتی کہ اگر کسی کو معتمد راوی سے حدیث مل بھی جاتی اور یہ علم بھی ہوجاتا کہ جس سے حدیث سنی گئی ہے وہ مدینہ میں حیات ہیں۔ تو خود سواری خرید کر مدینہ منورہ کا رخ کرتے اور ان سے بلاواسطہ حدیث رسول سن...
  19. محمد نعیم یونس

    بے لاگ تحقیقی اصول

    ۴۔ رحلہ فی طلب العلم: یہ سنت ِموسوی ہے کہ محض حصول علم کے لئے کٹھن سفر کیا جائے اورجن کے پاس رشد وہدایت تھی اسی کے پاس جایا جائے۔صحابۂ رسول نے بھی اس سنت کو صرف علم حدیث کے حصول کے لئے زندہ کیا۔ وہ بھی مجمع البحرین تک پہنچے اور زمانہ بھر چلتے رہنے میں فخر محسوس کرتے۔ ایک حدیث کی خاطر شہر شہر...
  20. محمد نعیم یونس

    بے لاگ تحقیقی اصول

    ۳۔ حلف لی جائے: سیدنا علی ؓ فرماتے ہیں: کُنْتُ إِذَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ﷺ حَدِیْثاً نَفَعَنِیَ اللّٰہُ بِمَا شَائَ مِنْہُ، وَإِذَا حَدَّثَنِیْ غَیْرُہُ اِسْتَحْلَفْتُہُ، فَإِذَا حَلَفَ لِیْ صَدَقْتُہُ۔ (مسند احمد ۱/۱۵۴) میں جب بھی آپ ﷺ سے حدیث سنتا تو مجھے اس سے جو بھی فائدہ اللہ...
Top