الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کیا آپ ﷺ کا اجتہاد بھی وحی تھا؟
سوال یہ ہے کہ اگر یہ مانتے ہیں کہ آپ ﷺ کا اجتہاد وحی تھا تو پھر وحی میں خطا ہو گئی اور سنت پر عمل کرنا از خود غلط ثابت ہو گیا۔ اور اگر اجتہاد وحی نہیں تو پھر ماننا چاہئے کہ آپ ﷺ انسان ہیں اور مجتہد سے غلطی اور صواب دونوں ہو سکتے ہیں۔ آپ ﷺ سے بھی ایسی خطأ ہوئی جس...
وحی خفی پر ایمان
مسلمان جب آپ ﷺ کو رسول اللہ ماننے پر تیار ہو گیا تو پھر آپ ﷺ کی دی ہوئی ہر خبر کی تصدیق وہ کیوں نہ کرے۔ خواہ وہ وحی جلی ہو یا خفی۔ ورنہ وہ ہر معاملہ میں معترض اور بدگمان رہے گا۔ صحابہ کبھی بھی رضائے رب کے مستحق نہ بنتے اگر وہ آپ ﷺ پر نازل کردہ وحی خفی کو نہ مانتے۔ کیونکہ عمل کا...
اسباب
ایسی وحی اس لئے کی جاتی تاکہ لوگوں کے سوال کا جواب بر وقت دیا جا سکے۔ ان کی ہمہ وقت تعلیم و تربیت ہو۔ آیات قرآنیہ کا معنی و مفہوم بھی بیان ہو اور جو امور قابل عمل ہوں آپ ﷺ انہیں وحی کی روشنی میں کر کے دکھا دیں۔ اس کے الفاظ بوجوہ مختلف ہوتے کیونکہ مختلف ذوق و طبیعت کے مالک لوگوں کو مختلف...
حدیث بھی وحی ہے
حدیث رسول کو محض آپ ﷺ کی ایسی بات سمجھنا جیسا کہ عام انسان کرتا ہے یہ عقیدہ اور ایمان سے انحراف کے مترادف ہے۔ قرآن کریم جب آپ ﷺ کے خواب، گفتگو اور فکر کی تائید کرتا ہے اور اسے:
{مَا ضَلَّ صَاحِبُکُمْ وَمَا غَوٰی وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰی إنْ ہُوَ إلَّا وَحْیٍ یُّوْحٰی} لوگو...
قابل عمل احادیث کون سی ہیں
ان تاریخی معلومات کی فراہمی کے بعد ہی محدثین یہ ناقدانہ فیصلہ کرتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح ہے تاکہ قبول کی جائے۔ یا ضعیف کہ اسے رد کر دیا جائے۔ کیونکہ ذخیرہ حدیث میں ضعیف، مرسل اور موضوع احادیث بھی بہت ہیں۔ ان میں جب مختلف نوعیت کی خامیاں نظر آئیں تو انہیں ایک دوسرے سے...
تاریخِ حدیث
حدیث کی تاریخ جاننے کے لئے سند کا مطالعہ ہی کافی ہے جو رسول اکرم ﷺ سے لے کر تیسری صدی ہجری تک کے سندی، متنی حالات اور علمی حلقوں سے آشنا کرا دے گا۔ مثلاً: یہ حدیث:
حَدَّثَنَا أبُو کُرَیْبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ...
نسبت و فیصد
موجودہ ذخیرۂ حدیث، موسوعۃ الحدیث (انسائیکلوپیڈیا) کو دیکھیں تو احادیث کی نسبت یہ بنتی ہے:
قولی احادیث: 20 فیصد
فعلی احادیث: 70 فیصد
باقی
احادیث: 10 فیصد
فوائد: اس تعریف و تقسیم سے درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
۱۔ آپ ﷺ کے اقوال کم تھے مگر اعمال یا کام زیادہ۔ ایک صحیح راہنما کی یہی صفت...
ایک اعزاز
محدثین کرام نے حدیث رسول، اقوال صحابہ و ائمہ کے بارے میں یہی اصول بنایا کہ ان کی طرف منسوب ہر بات کو چند کڑی شرائط پر قبول کیا جائے۔ تاکہ نسبت سچی ہو۔ وجہ یہ ہے کہ آپ ﷺ کی طرف منسوب بات دین ہے جس کا سچا ہونا ضروری ہے ورنہ غلط اور جھوٹی نسبت کو دین نہیں کہا جا سکتا۔ اس لئے صرف صادق و...
احادیث کی تعداد
جب روایات کی کثرت ہوئی تو ان پر نقد بھی ہوئی۔ چنانچہ ہر ناقد محدث کا ذوق انتخاب حدیث بھی مختلف ہو گیا۔ جس کی وجہ سے احادیث کی تعداد مختلف نظر آئی اور جب کتب حدیث لکھی گئیں تو ان کی ضخامت مختلف تھی اور انواع بھی متعدد۔بکثرت حدیثی سرگرمیوں کی وجہ سے محدثین احادیث اور ان کی روایات...
موضوعِ حدیث
حدیث کا موضوع ذات رسول ﷺ ہے۔ جس میں نزول وحی کے آغاز سے تادم آخریں آپ ﷺ کی سیرت و اخلاق اور تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا تذکرہ ہے۔ ایک ایسی ہستی کے روشن خد و خال ہیں جو کسی بھی حال اور زمانے میں منارہ نور ثابت ہوتے ہیں۔ رسول اکرم ﷺ کی اولاد و ازواج یا رشتے دار حدیث کا موضوع نہیں۔...
اصطلاحاً
حدیث کی تعریف علماء حدیث نے یہ لکھی ہے:
اَلْمُرَادُ بِالْحَدِیْثِ فِیْ عُرْفِ الشَّرْعِ مَا یُضَافُ إِلَی النَّبِیِّ ﷺ۔ عرفِ شریعت میں حدیث سے مراد ہر وہ چیز جو آپ ﷺ کی طرف منسوب کی جائے۔ (تدریب الراوی ۱/۴۲)
اس تعریف میں لفظ مَا عام ہے جس میں رسول اکرم ﷺ کی طرف منسوب اقوال، افعال اور...
حدیث کا مفہوم عام
٭… اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام کو حدیث کہا:
{ومَنْ أصْدَقُ مِنَ اللّٰہِ حَدِیْثاً}۔ اللہ تعالیٰ کی بات سے بڑھ کر کون سچا ہو سکتا ہے۔ (النساء:۸۷)
٭…قرآن مجید کو حدیث نام دیا:
{ فَبِأیِّ حَدِیْثٍ بَعْدَہُ یُؤْمِنُوْنَ}۔(المرسلات:۵۰) مراد یہ کہ اس زمانے کے گمراہ لوگوں کے باطل عقائد...
حدیث کی تعریف
لفظ حدیث کا مادہ ح د ث ہے جس کا معنی ہے کہ ایک شے جو پہلے نہیں تھی اب ہے۔ جیسے لفظ حادثہ۔ ہر نئے واقعے کے لئے بولا جاتا ہے۔ حدیث بھی نیا کلام ہے جس کے حروف و الفاظ پہلے نہیں تھے اب ہیں۔
لغت میں لفظ حدیث، قدیم کی ضد بھی ہے۔ احادیث اس کی جمع تکسیر ہے۔ جس سے مراد خبر، کہانی، قصہ...
حدیث کا تعارف
لفظ حدیث کے بارے میں ہماری اکثریت اتنا تو جانتی ہے کہ اس کا تعلق رسول اللہ ﷺ سے ہے۔ مگر اس کی روحانی و علمی حیثیت کیا ہے؟ اس سے وہ ناآشنا ہے۔ حدیث کے معاملہ میں لا دینی حلقوں نے بھی عامیانہ پن کو اپنا یا اوراس سے کورے و پرے رہے۔ بہت سے اسلامی علوم کی دل چسپی جس طرح آج ختم ہو گئی ہے...
تمہید
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہم اکثر و بیشتر اپنے خلاف سازشوں کا تذکرہ کرتے ہیں جس کا حاصل مایوسی اور وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں۔ بھلی بات لوگوں کو مایوسی سے نکالتی ہے اور شکر گذاربناتی ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی باتوں سے بڑھ کر کس کی بات بھلی ہو سکتی ہے؟ ہمارے ایمان کو جلا بخشنے اور خیر و بھلائی کو...
بچپن میں والدین کس طرح بچوں کی دیکھ بھال کرتے اور ان کی تربیت کرتے ہیں؟ اس کا شدید احساس انسان کو بڑے ہو کر ہوتا ہے کہ میری تربیت اور میری صلاحیتوں کو مہمیز دینے میں والدین کا کتنا بڑا دخل ہے۔ جنہوں نے مجھے پیار دیا، محبت دی، دکھڑے سہے اورمیرے آرام و سکون کی خاطر اپنے آرام و سکون کو تج دیا۔ کیا...
حدیث رسولﷺ
حقیقت، اعتراضات اور تجزیہ
مؤلف
محمد إدریس زبیر
فہرست مضامین
تمہید
حدیث کا تعارف
حدیث کی لغوی تعریف
اصطلاحی تعریف
موضوع حدیث
احادیث کی تعداد
نسبت و فیصد
تاریخ حدیث
حدیث، بھی وحی ہے
کیا آپ ﷺ کا اجتہاد وحی تھا؟
حدیث قدسی
قرآن و حدیث میں فرق۔ حدیث وفقہ میں فرق۔...
مصادر کتاب
۱۔ الباعث الحثیث از امام ابن کثیرؒ
۲۔ تدریب الراوی از امام سیوطیؒ
۳۔ میزان الاعتدال از امام ذہبیؒ
۴۔ تذکرۃ الحفاظ از امام الذہبی
۵۔ سِیَرُ أَعْلامِ النُّبَلَاءِ از امام ذہبی
۶۔ کفایۃ الحفظۃ شرح المقدمۃ الموقظۃ از ابو اسامۃ الہلالی
تیسری صورت:
تعدیل مبہم اور جرح مفسر ہو۔ ایسی صورت میں جرح قبول کرلی جائے گی وجہ یہ ہے کہ جارح کے پاس معدل سے زائد علم ہے۔
چوتھی صورت:
جرح مبہم ہو اور تعدیل مفسر۔ یہاں تعدیل کو لے لیں گے اور جرح کو رہنے دیں گے۔
نوٹ: ان چار صورتوں کے بعد بھی ایک یہ صورت ہوسکتی ہے کہ جب ایک راوی کے بارے میں جرح...
دوسری صورت:
جرح اور تعدیل دونوں مفسر ہوں ۔یعنی ا ن کے بارے میں جرح اور تعدیل کے اسباب مفصل بیان شدہ ہوں۔ ایسی صورت میں جرح کو قبول کیا جائے گا اس لئے کہ جارح کے پاس علم زیادہ ہے۔ ہاں اگر معدل یہ کہہ دے : مجھے اس جرح کا سبب بھی معلوم ہے مگر وہ اب زائل ہوچکی ہے تو پھر معدل کا قول لیا جائے گا ۔...