الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
جمہوریت
ہم اسلام کو اپنا دین قرار دیتے ہیں اور اس کی مخالف ہر شے سے اظہار براء ت کرتے ہیں۔ ہم اس کے معارض و منافی تمام کفر یہ مناہج، ادیانِ باطلہ اور مذاہب فاسدہ کا انکار کرتے ہیں۔ عصرحاضر کی بدعت ’جمہوریت‘ بھی انھی میں شامل ہے۔جمہوریت بھی عصر حاضر کا ایک فتنہ ہے۔ یہ مخلوق کی الوہیت و حاکمیت...
سیکولرازم
٭ ہم یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ سیکولر ازم، جو مختلف نعروں، ناموں اور متنوع گروہوں کی صورت میں اطراف و اکنافِ عالم میں رائج ہے، امت مسلمہ اور اس کی ثقافت میں ایک فاسد اور اجنبی نظریہ ہے۔ یہ کھلا کفر اور دائرہ دین سے صریحاً نکلنے کے مترادف ہے۔ ’علمانیہ‘ یا سیکولرازم دین کو سیاست اور...
موالات
٭ ہمارا عقیدہ ہے کہ کافروں سے ’موالات‘ یعنی دوستی کی دو قسمیں ہیں:
ایک ’موالات کبریٰ‘ جو انسان کو ملتِ اسلامیہ سے خارج کر دیتی ہے اور دوسری ’موالات صغریٰ‘ یا ’موالات دون موالات‘ یعنی کم تر درجے کی موالات، جو انسان کو دائرہ اسلام سے خارج نہیں کرتی۔
یہ امر بھی موالات کبریٰ میں شامل...
تارکِ نماز
ہم تارک نماز کے کفر کا عقیدہ رکھتے ہیں، اگرچہ وہ دیگر فرائض کی بجا آوری کرتا ہو، کیونکہ اس باب میں صریح آثار اور دلائل منقول ہیں۔
٭ ہم اس شخص کو بدعتی یا گنہگار قرار نہیں دیتے، جو تارک نماز کے کفر کا قائل نہیں، الا کہ وہ اس بنا پر اسے کفر نہ سمجھے کہ نمازعمل ہے اور اس کے نزدیک...
تارکِ عمل
ہم اس شخص کے کفر کے قائل ہیں، جس سے مطلق عمل یا جنسِ عمل ہی مفقود ہے،
کیونکہ اللہ ربّ العزت کا یہ فرمان ہے:
قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللہَ فَاتَّبِعُوْنِيْ يُحْبِبْكُمُ اللہُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ۰ۭوَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ(آل عمران 31:3)
’’ اے نبی! لوگوں سے کہہ دو...
مرتکب ِشرک
شرک توحید کی ضد ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ تم اللہ کی الوہیت و ربوبیت یا اس کے خصائص و صفات میں سے کسی شے میں کسی کو اس کا ہمسر ٹھہرا لو، حالانکہ اسی نے تمہیں پیدا کیا اور تم پر اتنی نعمتوں کے ساتھ فضل فرمایا، جن کا کوئی حد وشمار نہیں ہے۔
ہم اس شخص کے کفر کا بھی اعتقاد رکھتے ہیں، جو...
ضابطۂ اسلام و کفر
جو شخص ہمارے سامنے اپنے اسلام کا اظہار کرے، ہم اس پر مسلمان ہونے کا حکم لگائیں گے اور اس سے مسلمانوں جیسا معاملہ ہی کریں گے۔ اور جو ہمارے سامنے بلا کسی معتبر مانع شرعی کے اپنا کفر ظاہر کرے گا، ہم اس کی تکفیر کریں گے، ظاہری و باطنی طور پر اس پر کفر کا حکم لگائیں گے اور اس سے...
شرک و کفر اور شرطِ استحلال
ہم یوں نہیں کہتے کہ ’’ہم کسی شخص کو گناہ کی بنا پر کافر نہیں ٹھہراتے تا آنکہ وہ اس گناہ کو جائز اور حلال سمجھے۔ ‘‘
بلکہ ہمار ا کہنا تو یہ ہے کہ ’’ہم ہر گناہ کی بنا پر کسی کو کافر قرار نہیں دیتے یا ہم شرک کے سوا کسی گناہ کی وجہ سے کسی فرد پر کفر کا حکم نہیں لگاتے...
ظاہر و باطن میں تعلق
ہم یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ ظاہر و باطن میں باہمی تعلق ربط و تلازم کا ہے۔ یہ دونوں ایک دوسرے پر اثرانداز بھی ہوتے ہیں اور متاثر بھی، اور ایک دوسرے پر دلیل بھی بنتے ہیں۔ پس جس کا ظاہر فاسد ہو، اس کے باطن میں بھی فساد ہوتا ہے اور جس کے باطن میں فساد ہو، اس کا ظاہر بھی لازماً...
شہادتِ توحید کی شرائط
جس نے صراحت سے زبان کے ذریعے توحید کی شہادت دی، اس کی جان اور مال محفوظ ہوگئے۔ دنیا میں اس سے مسلمانوں جیسا ہی برتاؤ کیا جائے گا، جب تک وہ کسی ایسے معاملے کا اظہار نہ کرے جو اس کے اسلام کو باطل کر دے یا اس کا خاتمہ کر دے۔ اسے بھی وہی حقوق حاصل ہوں گے جو مسلمانوں کو حاصل...
اسلام میں داخلے کا طریقہ
انسان، اسلام میں شہادت توحید کے ذریعے داخل ہوتا ہے۔ ارکان اسلام میں سے سوائے نماز کے کوئی شے اس شہادت سے کفایت نہیں کرتی۔ پس جسے نماز پڑھتے اور ہمارے قبلے کی طرف رخ کرتے دیکھا گیا، تو وہ مسلمان ہے، اس پر مسلمان ہونے کا حکم لگایا جائے گا، اگرچہ اس کے بارے میں یہ معلوم...
جنتی اور دوزخی
ہم اہل قبلہ میں سے کسی معین شخص کے بارے میں جنت یا دوزخ کی گواہی دیتے ہیں نہ ہی معافی اور عذاب کی، مگر یہ کہ پہلے گزرے ہوئے لوگوں کے بارے میں کوئی نص شرعی موجود ہو۔
ارشادِ ربانی ہے:
وَاللہُ يَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ (البقرہ 216:2)
’’اللہ جانتا ہے، تم نہیں جانتے۔ ‘‘...
حجت و وحی و رسالت
اس کے ساتھ یہ امر بھی ملحوظِ خاطر رہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر محض ’میثاق‘ اور ’فطرت‘ کی حجت ہی پر اکتفا نہیں فرمایا، بلکہ ان کی جانب پیغمبر مبعوث کیے، جو انھیں اس میثاق کی یاددہانی کراتے تھے، جو اللہ عزوجل نے ان سے لیا تھا۔ پھر ان پر اپنی کتابیں نازل فرمائیں اور قرآن...
حجت میثاق و فطرت
ہم اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدمu اور ان کی ذریت سے جو میثاق لیا تھا، وہ برحق ہے، نیز یہ کہ اللہ عزوجل نے اپنے بندوں کو ’حُنَفَا‘ (موحد اور یکسو) پیدا کیا، پھر شیاطین جن و انس نے اپنے جال میں پھنسا کر انھیں، ان کے دین سے گمراہ کردیا اور ان کے لیے وہ...
نماز کی اقتدا
ہم ہر نیک و صالح اور فاجر و گنہگار کے پیچھے نماز درست سمجھتے ہیں۔ اسی طرح ایسے امام کی اقتدا میں بھی نماز صحیح ہے، جو مستور الحال ہو، یعنی جس کا حال مخفی اور نامعلوم ہو، جب تک ہم اسے کفرِ بواح کا مرتکب نہ پائیں۔ اس کے پیچھے نماز ادا کرنے کے لیے یہ شرط نہیں ہے کہ اس کے عقیدہ یا...
کمالِ ایمان
ایمان کی بعض شاخوں کا تعلق، ایمان مستحب کے درجہ کمال سے ہے، مثلاً اذیت رساں چیزوں کو راستے سے ہٹانا لوگوں سے حسن سلوک اور احسان کرناوغیرہ۔ یہ امور، ایمان مستحب کے مُکْمِلات ہیں، چنانچہ ان میں کوتاہی برتنے والا گنہگار نہ ہوگا۔
واجباتِ ایمان
ایمان کی بعض شاخیں، واجباتِ ایمان کے درجہ پر ہیں۔ ان کے ختم ہونے سے ایمان واجب میں نقص پیدا ہو جاتا ہے، مثلاً: یہ کہ مومن کا پڑوسی اس کی زیادتی سے محفوظ رہے اور اسی طرح کے بعض امور، جن کا تارک، گنہگار شمار ہوتا ہے۔ محرمات، مثلاً: زنا، شراب نوشی اور چوری وغیرہ کا ارتکاب بھی اسی...
اصل ایمان
ایمان کی بعض شاخیں اصل ایمان کی حیثیت رکھتی ہیں یعنی عمل کی بعض صورتیں صحتِ ایمان کے لئے شرط ہیں، جن کے زوال سے، ایمان ہی کا خاتمہ ہوجاتا ہے، مثلاً، عقیدہ توحید یعنی ’لاالٰہ الا اللہ‘ کی گواہی اور نماز وغیرہ ، جن سے متعلق شارع نے تصریح کر رکھی ہے کہ ان کے ترک سے ایمان زائل ہوجاتا ہے۔...
ایمان میں کمی بیشی کا مسئلہ
ہم ایمان سے متعلق وہی کہتے ہیں، جس کے سلف صالحین قائل تھے اور نصوصِ شریعت جس پر دلالت کناں ہیں اور وہ یہ ہے کہ :
ایمان اعتقاد، قول او ر عمل سے عبارت ہے۔ یہ طاعات سے بڑھتا اور گناہوں اور معاصی سے کم ہو جاتا ہے۔
ایما ن کی متعدد شاخیں ہیں، جیسا کہ پیغمبر صادق و...
ایمان
ایمان، عمل، قول اور نیت سے عبارت ہے یعنی دل کے اعتقاد، زبان کے اقرار اور اعضاء کے عمل کا نام ایمان ہے۔
اعتقادِ قلب سے مراد دل کا قول اور عمل ہے۔ دل کا قول، اس کی معرفت و تصدیق ہے، جبکہ اعمال قلب میں رضا، تسلیم، محبت، انقیاد اور عجز و انکسار وغیرہ شامل ہیں۔
قول سے قلب و لسان کا قول...