الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
تکفیر ؛ افراط و تفریط کا اصل سبب
ضابطہ تکفیر:
ہمارا یہ منہج نہیں ہے کہ تکفیر کے باب میں جلد بازی سے کام لیا جائے یا بغیر تحقیق و تفتیش کے اس کے احکام لاگوکرنے میں عجلت کا مظاہرہ کیا جائے۔ اس لیے کہ ’موحد اور نمازی، افراد کے خون حلال کرلینا، انتہائی پر خطر اور سنگین امر ہے اور ایک ہزار کافر...
توحید اور ارکانِ توحید
توحید یہ ہے کہ عبادت میں اللہ عزوجل کو تنہا و یکتا قرار دیا جائے۔ توحید کے دو رکن ہیں، جن کے بغیر توحید قابلِ قبول ہے، نہ ہی درست۔
پہلا رکن یہ ہے کہ طاغوت کا انکار کیا جائے،یعنی طاغوت، اس کی عبادت اور اُس کے پجاریوں سے برأ ت اور بے زاری کا اظہار کیا جائے۔اللہ عزوجل...
ایمان بالقدر کے ثمرات
ایمان بالقدر کی وجہ سے مومن کماحقہ اللہ پر توکل کرتا ہے۔ وہ اسباب کو رب کے درجہ پر نہیں لاتا اور نہ ہی ان پر بھروسا رکھتا ہے، بلکہ خالصتاً اللہ تعالیٰ کی ذات ہی پر اعتماد و توکل کرتا ہے، کیونکہ ہر شے تقدیر الٰہی ہی کی بنا پر رونما ہوتی ہے۔
ایمان بالقدرکی بہ دولت صاحب...
حقیقت تقدیر
تقدیر کی اصل حقیقت محض اسی قدر ہے کہ یہ مخلوق میں اللہ تعالیٰ کا راز ہے، جس کے علم کی تفصیلات اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں سے پوشیدہ رکھی ہیں اور انھیں اس میں غور و تعمق سے روکا ہے،
چنانچہ قرآن شریف میں فرمایا:
لَا يُسْـَٔلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَہُمْ يُسْـَٔلُوْنَ. (الانبیاء23:21)...
افعال العباد
جہاں تک انسانوں کے افعال کا مسئلہ ہے، تو یہ رب تعالیٰ کی تخلیق ہیں اور بندوں کا فعل۔ انسان، افعال کے حقیقی طور پر فاعل ہیں اور اللہ عزوجل ان کے افعال و اعمال کا خالق ہے۔ یہ بندہ ہے، جو مومن یا کافر ہوتا ہے، نیک یا فاسق و فاجر ہوتا ہے اور نمازی یا روزہ دار ہوتا ہے۔ انسانوں کو اپنے...
ایمان بالقدر کے مراتب و درجات
ایمان بالقدر کے دو درجے ہیں اور ہردرجہ دو امور کو متضمن ہے:
پہلا درجہ:
پہلا درجہ اس امر پر ایمان سے عبارت ہے کہ اللہ عزوجل کو معلوم ہے کہ لوگ کیا اعمال کرنے والے ہیں۔ گویا اسے مخلوق میں ہونے والے تمام معاملات کا پہلے ہی سے علم ہے اور اس کے لیے اس نے تقدیر محکم،...
تقدیر
ہم اچھی اور بری تقدیر پر ایمان رکھتے ہیں۔ اس امر پر بھی ہمارا ایمان ہے کہ اللہ عزوجل نے مخلوق کو تخلیق فرمایا، پھر ان کی تقدیریں مقرر فرمائیں اور ان کا عرصہ حیات متعین فرمایا۔ اللہ تعالیٰ کو تخلیق سے قبل ہی معلوم تھا کہ وہ کیا عمل کریں گے۔ اسے ہر اس شے کا علم ہے، جو وقوع پذیر ہوچکی ہے یا...
ایمان بالآخرت کے ثمرات
آخرت پر ایمان کی بدولت انسان دل و جان سے نیکی کی سعی و کاوش کرتا ہے، تاکہ ان نعمتوں سے بہرہ یاب ہو سکے، جو اللہ نے اہل ایمان کے لیے تیار کر رکھی ہیں اور اس سزا سے خلاصی پاسکے، جس کی وعید اللہ تعالیٰ نے نا فرمانوں اور کافروں کو سنائی ہے۔
ایمان بالآخرت، قلب و ذہن میں...
دیدار باری تعالیٰ
ہم اس حقیقت پر بھی ایمان رکھتے ہیں کہ اہل ایمان روز قیامت اور جنت میں اپنے پرورد گار کی زیارت سے بہرہ مند ہوں گے۔
ارشاد باری ہے:
وُجُوْہٌ يَّوْمَىِٕذٍ نَّاضِرَۃٌ۲۲ۙ اِلٰى رَبِّہَا نَاظِرَۃٌ (القیامۃ23-24:75)
’’اس روز بہت سے چہرے تروتازہ اور بارونق ہوں گے۔ اپنے پروردگار کی...
شفاعت مصطفوی
ہم شفاعت پر بھی ایمان رکھتے ہیں، جس کی اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر محمد ﷺ کو اجازت دے رکھی ہے۔ روز قیامت آپ ﷺ کو تین قسم کی شفاعت حاصل ہو گی:
پہلی قسم کی شفاعت وہ ہے، جو آپ ﷺ لوگوں کا حساب شروع کرانے کے لیے کریں گے۔ یہ اس وقت ہو گی، جب لوگ سیدنا آدم، سیدنا نوح، سیدنا ابراہیم،...
شفاعت مصطفوی
ہم شفاعت پر بھی ایمان رکھتے ہیں، جس کی اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر محمد ﷺ کو اجازت دے رکھی ہے۔ روز قیامت آپ ﷺ کو تین قسم کی شفاعت حاصل ہو گی:
پہلی قسم کی شفاعت وہ ہے، جو آپ ﷺ لوگوں کا حساب شروع کرانے کے لیے کریں گے۔ یہ اس وقت ہو گی، جب لوگ سیدنا آدم، سیدنا نوح، سیدنا ابراہیم،...
جنت و دوزخ
ہم جنت اور جہنم پر ایمان رکھتے ہیں۔ یہ دونوں مخلوق ہیں، لیکن فنا نہیں ہوں گی۔
جنت نعمتوں کی جگہ ہے، جو اہل ایمان کے لیے ایک پائیدار مقام عزت میں ایک مقتدر بادشاہ کے پاس تیار کی گئی ہے۔ اس میں ایسی ابدی نعمتیں ہیں، جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا ہے، نہ کسی کان نے سنا ہے اور نہ کسی انسان...
پل صراط
ہم جہنم کے اوپر نصب شدہ پل صراط پر بھی ایمان رکھتے ہیں۔ یہ پل، جنت اور جہنم کے درمیان ہے۔ لوگ اس پر سے، اپنے اعمال کے مطابق گزریں گے، چنانچہ بعض لوگ پلک جھپکتے ہی گزر جائیں گے، بعض برق کی مانند، بعض ہوا کی رفتار سے، بعض تیز رفتار گھوڑوں کی طرح اور بعض اونٹ کی رفتار سے اس پل کو عبور...
حوضِ کوثر
ہم قیامت کے دن اپنے پیغمبر سیدنا محمد علیہ الصلوٰۃ و السلام کے حوض کوثر پر بھی ایمان رکھتے ہیں، جس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ شیریں ہو گا۔ اس کے برتنوں کی تعداد آسمان کے ستاروں جتنی ہوگی۔ حوض کوثر کا طول و عرض ایک مہینہ کی مسافت کے بہ قدر ہو گا۔ جو ایک مرتبہ آبِ...
جزا و سزا
ہم موت کے بعد اٹھائے جانے اور روز قیامت اعمال کی جزا دیے جانے پر بھی ایمان رکھتے ہیں۔ اسی طرح ہمارا ایمان ہے کہ لوگ اللہ عزوجل کے حضور پیش ہوں گے، ان کا حساب و کتاب ہو گا، وہ اپنا نامہ اعمال پڑھیں گے اور قیامت کے دن میزان نصب کیا جائے گا۔
اللہ ذوالجلال فرماتا ہے:
ثُمَّ اِنَّکُمْ...
علامات قیامت
ہم قیامت کی ان تمام نشانیوں پر ایمان رکھتے ہیں، اللہ عزوجل اور اس کے رسول ﷺ نے کتاب و سنت میں جن کی خبر دی ہے، مثلاً دجال حقیقتاً خروج کرے گا۔ اس سلسلہ میں ہم بدعتی حضرات کی تاویلوں کی جانب متوجہ نہیں ہوتے، اگرچہ ہمارے اعتقاد کی رو سے فتنہ دجال کی اصل ہردور میں موجود رہی ہے، تا...
فتنہ قبر
فتنہ قبر سے مراد یہ ہے کہ منکر نکیر انسان سے اس کے پرورد گار، دین اور پیغمبر کے بارے میں سوال کریں گے۔ اس موقع پر اللہ عزوجل، اہل ایمان کو قول محکم کے ذریعے ثبات عطا فرمائے گا۔ اے اللہ! اے اسلام اور مسلمانوں کے مدد گار!ہمیں قول ثابت کے ذریعے دنیا و آخرت میں ثبات عطا فرما!
کافر،...
تنبیہ:
بعض علماء حدیث اس قسم کی حدیث کے راویوں کو متروک کہنے کی بجائے ذرا وسعت سے کام لیتے ہوئے انہیں یا ان کی حدیث کو مطروح کہہ دیتے ہیں یا کچھ ایسی حدیث کو واہٍ کہتے ہیں۔ چونکہ اس کی (Cradibility) ختم ہوچکی ہوتی ہے اس لئے ایسے شخص کی روایت رد آتی ہے جسے کوئی تائیدی یاشاہدی حدیث بھی قابل...
یہ محدثین کرام ہی تھے جو تحقیق وتفتیش کی زحمت اٹھاتے اور ایسا رجحان نہیں رکھتے تھے کہ ضعیف، بے اصل اور موضوع چیز کو بھی قبول کرلیں۔ ہمارے معاصر عظیم مفسر ، فقیہ اور شیخ الحدیث لکھتے ہیں:
ایسے لوگوں کو علم ہونا چاہئے کہ عربی زبان میں اگر یہ کہا جائے: کَذَبَ عَلَی فُلَانٍ: اس نے فلاں پر جھوٹ بولا...