• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    زمین جب حرکت کرتی ہے تو ہم بھی اس کے ساتھ ہی حرکت کرتے ہیں اور اس کی رفتار پکڑ لیتے ہیں.. اس لیے ہم اس سمٹاؤ کو نوٹ نہیں کر سکتے کیونکہ یہ انتہائی کم ہے اور پھر ناپنے کے تمام آلات بھی سکڑ کر رہ جاتے ہیں.. بالکل اسی طرح جس طرح شبانہ کو روشنی کی نوے فیصد (ہماری لیے یا زمین کے مقابلے میں) رفتار میں...
  2. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    اس کی وجہ ایک ریاضیاتی مساوات ہے جسے فیٹزجیرلڈ اور لورنٹز نے اپنے اپنے طور پر بعض علمی مسائل کے حل کے طور پر پیش کیا، سمٹاؤ کی یہ حالت انہی دونوں سائنسدانوں سے منسوب ہو کر "فیٹزجیرلڈ - لورنٹز سمٹاؤ" کہلاتی ہے جو ہمیں بتاتی ہے کہ کوئی چیز جتنی تیزی سے حرکت کرے گی اتنا ہی سمٹے گی (کسی مشاہدہ کار...
  3. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    اگر فہیم کا خلائی جہاز اسی رفتار سے سفر کرے جس رفتار سے شبانہ کا خلائی جہاز سفر کر رہا ہے یعنی روشنی کی 90% رفتار سے تو دونوں کو ایک دوسرے کے خلائی جہاز میں کوئی غیر معمولی تبدیلی نظر نہیں آئے گی، کیونکہ اس حالت میں دونوں کی نسبتی رفتار صفر ہوگی، اس لیے دونوں کو ایسا لگے گا کہ جیسے دوسرا اس کی...
  4. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    شبانہ، فرزانہ یا ان کے گرد کسی چیز کی نسبت سے تو اسے کوئی غیر معمولی چیز نظر نہیں آئے گی، کیونکہ اس کے خلائی جہاز میں جو کچھ بھی اس کے ارد گرد ہے اپنی نسبت سے حرکت نہیں کر رہا ہے، اس لیے ہر چیز اس میں بالکل عام اور منطقی نظر آرہی ہے بالکل جیسے کہ زمین پر تھی، اور پھر اس جنونی رفتار میں حرکت کے...
  5. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    مراد نے فہیم سے کہا کہ وہ شبانہ سے ریڈیو کے ذریعے رابطہ کر کے یہ دریافت کرے کہ ان دونوں کو کیا ہوا تھا، ممکنہ طور پر ان کے درمیان کچھ اس طرح کی گفتگو ہوئی ہوگی: فہیم: ہیلو شبانہ .. کیا ہوا؟ .. مجھے تمہاری حالت بہت خراب نظر آرہی ہے؟ شبانہ (حیرت سے): یہ کیا کہہ رہے ہو؟ .. میں تو بالکل ٹھیک ہوں...
  6. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    سب سے پہلے فہیم اور مراد کا خلائی جہاز سفر پر نکلتا ہے، اسے ایک منظم رفتار میں خطِ مستقیم پر چلنا چاہیے، یعنی بغیر مڑے یا رفتار کم یا زیادہ کیے.. کیونکہ یہی خصوصی نظریہ اضافیت کی شرط ہے.. یہی شرط شبانہ اور فرزانہ کے خلائی جہاز پر بھی لاگو ہوتی ہے. اور کائناتی فضاء میں دونوں محترماؤں کا خلائی...
  7. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    رفتار اور سمٹاؤ اضافیت کی ایک مساوات کی سب سے پہلی تعجب خیز حالت کو بیان کرنے کے لیے لازم ہے کہ ہم ایک "خیالی پلاؤ" پکائیں.. یعنی ایک تصوراتی سفر کریں، کیونکہ ریاضیاتی مساواتوں کی پیچیدگی سے بچنے کا یہی ایک اچھا اور آسان طریقہ ہے. فرض کرتے ہیں کہ فہیم اور مراد دونوں ایک ایسے خلائی جہاز میں...
  8. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    آئن سٹائن آکر دماغوں پر چھائی اس مدھم تصویر کو واضح کرتا ہے اور انہیں بتاتا ہے کہ جسے وہ قدرت کی سازش سمجھ رہے تھے وہ دراصل قدرت کے قوانین کا ایک قانون ہے جو کہتا ہے "ہم کسی بھی تجربے سے کوئی بھی مطلق حرکت یا مطلق سکون ثابت نہیں کر سکتے" چنانچہ اس طرح نا تو ہم ایتھر کو دریافت کر سکتے ہیں اور نا...
  9. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    دراصل جسے سائنسدان قدرت کی سازش سمجھ رہے تھے وہ قدرت کی مہربانی ہی تھی جسے سمجھنے کے لیے کسی مساوات کی ضرورت نہیں تھی، بلکہ سوچ کو ایک نئی جہت دینے کی ضرورت تھی، ان کی مثال ایک ایسے شخص سے دی جاسکتی ہے جو ایک ایسا آلہ بنانا چاہتا ہے جو اپنی حرکت کی طاقت سے پیدا کردہ توانائی سے تا قیامت چلتا رہے،...
  10. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    امید ہے کہ اب آپ کو ایتھر کا نظریہ اور سائنسدانوں کی اسے دریافت کرنے کی ناکام کوششوں کی وجہ سمجھ آگئی ہوگی، ممکنہ طور پر کائنات میں وہی ایک اکلوتی ساکن چیز ہوتی جسے بنیاد بناکر یا اس سے منسوب کر کے زمین کی سکون کی نسبت مطلق حرکت ناپی جاسکتی، مگر سائنسدانوں کی تمام تر کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں...
  11. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    ستارے آسمان پر اپنے اپنے مقام پر آپ کو ساکن نظر آتے ہیں بلکہ ہر رات اسی مقام پر ہی نظر آتے ہیں.. لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ستارے حرکت نہیں کرتے.. بلکہ وہ اور ہم ایک دوسرے کی نسبت ایک منظم حرکت میں رہتے ہیں اس لیے ہمیں لگتا ہے کہ ہر چیز اپنی جگہ پر ہے. اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہم کسی بھی طریقے...
  12. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    خلاء میں فہیم اور شبانہ کا بھی یہی حال ہے.. ان کے قریب کوئی بھی ساکن چیز نہیں ہے (جیسا کہ سٹیشن میں ہے) جس سے وہ فیصلہ کر سکیں کہ ان میں سے رکا ہوا کون ہے اور حرکت میں کون ہے.. جب ہم کہتے ہیں کہ "رکا ہوا کون ہے" تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ان میں سے کوئی ایک بالکل بھی حرکت نہیں کر رہا، کوئی...
  13. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    دور کیوں جائیے کہ اس تجربے سے ہم اپنی زمین پر ہی گزرتے ہیں؟ کسی نہر کے اوپر بنے پل پر کھڑے ہوجائیے جس کے نیچے سے پانی کسی مخصوص رفتار میں بہہ رہا ہو، اور اسے غور سے دیکھنا شروع کیجیے، تھوڑی دیر میں آپ کو محسوس ہوگا کہ جیسے پانی رک گیا ہے اور پل حرکت کر رہا ہے.. لیکن آپ یہ خیال اپنے دماغ سے جھٹک...
  14. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    فہیم اپنے ارد گرد نظر دوڑاتا ہے تو اسے تا حدِ نظر ستارے روشنی کے سے دھبوں کی طرح نظر آتے ہیں.. وہ اللہ سے آسانی کی دعا کرتا ہے کہ اچانک اسے شبانہ کا خلائی جہاز آہستہ آہستہ اس کے نزدیک آتا ہوا نظر آتا ہے، وہ سوچتا ہے: کیا میں رکا ہوا ہوں اور وہ دوڑ رہی ہے؟ .. شاید، یا کیا وہ اس سے زیادہ تیز...
  15. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    آپ زمین پر اپنے تمام تر احساسات کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں، لیکن وسیع تر خلاء میں زمان ومکان، حرکت وغیرہ کے تمام تر احساسات غائب ہوجاتے ہیں. اگر فہیم زمین کی نسبت سے پچاس ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والے کسی خلائی جہاز میں بیٹھ کر زمین سے دور نکل جائے تو کچھ ہی دنوں میں اپنے آپ کو ایک...
  16. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    اس کا مطلب ہے اونچائی پر ہوا میں حرکت کا احساس اس احساس سے مختلف ہے جو زمین پر محسوس ہوتا ہے، کیونکہ ہوا میں کھمبے اور درخت نہیں ہیں اور نا ہی کوئی ایسی ثابت یا ساکن چیز ہے جو آپ کے پاس سے گزر کر آپ کو جہاز کی رفتار کا احساس دلائے.. آپ کو صرف بادل اور زمین انتہائی آہستگی سے حرکت کرتے نظر آتے...
  17. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    در حقیقت اضافیت کی "بو" آئن سٹائن کے آنے سے پہلے ہی سائنسدانوں کے درمیان پھیلنے لگی تھی، ایک طویل عرصہ پہلے نیوٹن اور گلیلیو نے حرکت کو موضوع بنایا، جو ریاضیاتی مساواتوں اور قوانین کی شکل میں آئیں اور آسمانی اجرام کی میکانیت اور ان کی ایک دوسرے کی نسبت حرکت کو مربوط کر گئیں، یہ مساواتیں زمین یا...
  18. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    ہم نے آئن سٹائن کے اس پہلے مفروضے پر بات کی جسے اس نے میکلسن اور مورلے کے تجربے سے اخذ کیا اور کہا کہ روشنی کی رفتار ہمیشہ ایک ہی رہتی ہے. دوسرا مفروضہ جو آئن سٹائن کا نصب العین رہا وہ یہ ہے کہ: کائنات کی ہر حرکت نسبتی ہے.. اس کا مطلب یہ ہے کہ کائنات کی کوئی بھی مخلوق کوئی بھی مطلق حرکت یا مطلق...
  19. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    اگرچہ ہم جو کچھ جانتے ہیں اور نظریہ اضافیت جو کچھ کہتا ہے دونوں میں تضاد واضح ہے، تاہم اس تضاد کے راز سے ہم آگے چل کر پردہ اٹھائیں گے.. اب ہم وہ دوسرا مفروضہ پیش کریں گے جس پر آئن سٹائن نے نظریہ اضافیت کی بنیاد رکھی. * * *
  20. محمد نعیم یونس

    ہم اضافیت اور کائنات

    اس پر فہیم ایک بار پھر کسمسا کر رہ جاتا ہے اور اسے نا ممکن قرار دیتا ہے کہ یہ ہمارے زمینی تجربے کے خلاف ہے، مگر جس تضاد میں ہم پڑے ہیں اس کی ایک وجہ تو زمان کا سست پڑنا ہے، اور دوسری وجہ اضافیت کی ایک مساوات ہے جو لازماً ہر رفتار کو روشنی کی رفتار سے منسوب کرتی ہے. اگر آپ نے بڑی رفتاروں والا...
Top