• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَمَا أَدْرَ‌اكَ مَا الْحُطَمَةُ ﴿٥﴾ اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہو گی؟ (۱) ۵۔۱ یہ استفہام اس کی ہولناکی کے بیان کے لیے ہے، یعنی وہ اتنی ہولناک آگ ہو گی کہ تمہاری عقلیں اس کا ادراک نہیں کر سکتیں اور تمہارا فہم و شعور اس کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتا۔
  2. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    كَلَّا ۖ لَيُنبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ ﴿٤﴾ ہرگز نہیں (١) یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا۔ (٢) ٤۔١ یعنی معاملہ ایسا نہیں ہے جیسا اس کا زعم اور گمان ہے۔ ٤۔٢ ایسا بخیل شخص حطمہ میں پھینک دیا جائے گا۔ یہ بھی جہنم کا ایک نام ہے، توڑ پھوڑ دینے والی ہے۔
  3. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ ﴿٣﴾ وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا۔ (۱) ٣۔١ أَخْلَدَهُ کا زیادہ صحیح ترجمہ یہ ہے کہ "اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا" یعنی یہ مال، جسے وہ جمع کرکے رکھتا ہے، اس کی عمر میں اضافہ کر دے گا اور اسے مرنے نہیں دے گا۔
  4. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ ﴿٢﴾ جو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے۔ (۱) ٢-۱ اس سے مراد یہی ہے کہ جمع کرنا اور گن گن کر رکھنا یعنی سینت سینت کر رکھنا اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرنا۔ ورنہ مطلق مال جمع کرکے رکھنا مذموم نہیں ہے۔ یہ مذموم اسی وقت ہے جب زکوٰۃ و صدقات اور انفاق فی سبیل...
  5. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    سورة الهمزة (سورہ همزة مکی ہے اور اس میں نو آیتیں ہیں۔) بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ ﴿١﴾ بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے والا غیبت کرنے والا ہو۔ ١-۱ هُمَزَةٌ اور...
  6. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ‌ ﴿٣﴾ سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل (۱) کیے اور (جنہوں نے) آپس میں حق کی وصیت کی (۲) اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی۔ (۳) ۳۔۱ ہاں اس خسارے سے وہ لوگ محفوظ ہیں جو ایمان اور عمل صالح کے...
  7. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ‌ ﴿٢﴾ بیشک (بالیقین) انسان سرتاسر نقصان میں ہے۔ (١) ٢۔١ یہ جواب قسم ہے۔ انسان کا خسارہ اور ہلاکت واضح ہے کہ جب تک وہ زندہ رہتا ہے، اس کے شب و روز سخت محنت کرتے ہوئے گزرتے ہیں پھر جب موت سے ہم کنار ہوتا ہے تو موت کے بعد بھی آرام و راحت نصیب نہیں ہوتی، بلکہ وہ جہنم کا...
  8. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    سورة العصر (سورہ عصر مکی ہے اور اس میں تین آیتیں ہیں۔) بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ وَالْعَصْرِ‌ ﴿١﴾ زمانے کی قسم۔ (١) ١۔١ زمانے سے مراد، شب و روز کی یہ گردش اور ان کا ادل بدل کر آنا ہے۔ رات آتی ہے تو اندھیرا چھا...
  9. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ ﴿٨﴾ پھر اس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کا سوال ہو گا۔ (١) ٨۔١ یہ سوال ان نعمتوں کے بارے میں ہو گا، جو اللہ نے دنیا میں عطا کی ہوں گی۔ جیسے آنکھ، کان، دل، دماغ، امن و صحت، مال و دولت اور اولاد وغیرہ۔ بعض کہتے ہیں، یہ سوال صرف کافروں سے ہو گا۔ بعض...
  10. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    ثُمَّ لَتَرَ‌وُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ ﴿٧﴾ اور تم اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے۔ (۱) ۷۔۱ پہلا دیکھنا دور سے ہو گا، یہ دیکھنا قریب سے ہو گا، اسی لیے اسے عَيْنُ الْيَقِينِ (جس کا یقین مشاہدۂ عینی سے حاصل ہو) کہا گیا۔
  11. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    لَتَرَ‌وُنَّ الْجَحِيمَ ﴿٦﴾ تو بیشک تم جہنم دیکھ لو گے۔ (۱) ٦۔۱ یہ قسم مخذوف کا جواب ہے یعنی اللہ کی قسم تم جہنم ضرور دیکھو گے یعنی اس کی سزا بھگتو گے۔
  12. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ ﴿٥﴾ ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو۔ (۱) ۵۔۱ اس کا جواب محذوف ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اگر تم اس غفلت کا انجام اس طرح یقینی طور پر جان لو جس طرح دنیا کی کسی دیکھی بھالی چیز کا تمہیں یقین ہوتا ہے تو تم یقینا تکاثر و تفاخر میں مبتلا نہ ہو۔
  13. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿٤﴾ ہرگز نہیں پھر تمہیں جلد معلوم ہو جائے گا۔ (١) ٤۔١ اس کا انجام عنقریب تم جان لو گے، یہ بطور تاکید دو مرتبہ فرمایا۔
  14. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿٣﴾ ہرگز نہیں (١) تم عنقریب معلوم کر لو گے۔ ٣۔١ یعنی تم جن تکاثر و تفاخر میں ہو، یہ صحیح نہیں۔
  15. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    حَتَّىٰ زُرْ‌تُمُ الْمَقَابِرَ‌ ﴿٢﴾ یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے۔ (١) ٢۔١ اس کا مطلب ہے کہ حصول کثرت کے لیے محنت کرتے کرتے، تمہیں موت آ گئی، اور تم قبروں میں جا پہنچے۔
  16. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    سورة التکاثر (سورہ تکاثر مکی ہے اور اس میں آٹھ آیتیں ہیں۔) بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ‌ ﴿١﴾ زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کر دیا۔ (١) ١۔١ أَلْهَى يُلْهِي، کے معنی ہیں، غافل کر دینا۔...
  17. محمد نعیم یونس

    خوشی۔ ۔ ۔ ۔ کیا ہے؟؟

    امی نے کہا تھا کہ الٹی باتیں نہ لکھنا۔ بیٹا جی ! کسی کے جہنم میں جانے سے افسوس ہونا چاہیے۔دشمنوں پر فتح کی خوشی علیحدہ بات ہے۔ انبیاء علیہم السلام تو بہت حریص تھے لوگوں کو جہنم سے بچانے کے لیے۔
  18. محمد نعیم یونس

    والد صاحب کی آنکھوں کا آپریشن

    آمین یا رب العالمین۔ اللہ تعالی صحت کاملہ عطا کرے۔
  19. محمد نعیم یونس

    ہماری عادتیں کس نے خراب کیں؟

    ساجد بھائی !اپنی مٹھائی کے چکروں میں، حافظ صاحب کو پھنسا نا دینا۔۔۔ ابھی تو وہ آزاد ہیں۔۔۔ابتسامہ آمین۔
  20. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    نَارٌ‌ حَامِيَةٌ ﴿١١﴾ وہ تند و تیز آگ ہے۔ (١) ١١۔١ جس طرح حدیث میں ہے کہ انسان دنیا میں جو آگ جلاتا ہے، یہ جہنم کی آگ کا سترواں حصہ ہے، جہنم کی آگ دنیا کی آگ سے ۶۹ درجہ زیادہ ہے۔ (صحيح بخاری، كتاب بدء الخلق، باب صفة النار وأنها مخلوقة، مسلم كتاب الجنة، باب في شدة حر نار جهنم) ایک اور حدیث میں...
Top