• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    كَلَّا ۖ بَل لَّا يَخَافُونَ الْآخِرَ‌ةَ ﴿٥٣﴾ ہرگز ایسا نہیں (ہو سکتا بلکہ) یہ قیامت سے بے خوف ہیں۔ (١) ٥٣۔١ یعنی ان کے فساد کی وجہ سے ان کا آخرت پر عدم ایمان اور اس کی تکذیب ہے جس نے انہیں بے خوف کر دیا ہے۔
  2. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    بَلْ يُرِ‌يدُ كُلُّ امْرِ‌ئٍ مِّنْهُمْ أَن يُؤْتَىٰ صُحُفًا مُّنَشَّرَ‌ةً ﴿٥٢﴾ بلکہ ان میں سے ہر ایک شخص چاہتا ہے کہ اسے کھلی ہوئی کتابیں دی جائیں۔ (١) ٥٢۔١ یعنی ہر ایک کے ہاتھ میں اللہ کی طرف سے ایک ایک کتاب مفتوح نازل ہو جس میں لکھا ہو کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ بعض نے اس کا مفہوم یہ بیان کیا...
  3. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَ‌ةِ مُعْرِ‌ضِينَ ﴿٤٩﴾ انہیں کیا ہو گیا ہے؟ کہ نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں۔ كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ‌ مُّسْتَنفِرَ‌ةٌ ﴿٥٠﴾ گویا کہ وہ بدکے ہوئے گدھے ہیں۔ فَرَّ‌تْ مِن قَسْوَرَ‌ةٍ ﴿٥١﴾ جو شیر سے بھاگے ہوں۔ (۱) ۵۱۔۱ یعنی یہ حق سے نفرت اور اعراض کرنے میں ایسے ہیں جیسے وحشی، خوف...
  4. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ ﴿٤٦﴾ اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے۔ حَتَّىٰ أَتَانَا الْيَقِينُ ﴿٤٧﴾ یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی۔ (١) ٤٧۔١ یقین کے معنی موت کے ہیں، جیسے دوسرے مقام پر ہے۔ ﴿وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ﴾ (الحجر: ۹۹) فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ ﴿٤٨﴾...
  5. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ ﴿٤٥﴾ اور ہم بحث کرنے والے (انکاریوں) کا ساتھ دے کر بحث مباحثہ میں مشغول رہا کرتے تھے۔ (١) ٤٥۔١ یعنی کج بحثی اور گمراہی کی حمایت میں سرگرمی سے حصہ لیتے تھے۔
  6. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    عَنِ الْمُجْرِ‌مِينَ ﴿٤١﴾ جہنمیوں سے۔ مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ‌ ﴿٤٢﴾ تمہیں دوزخ میں کس چیز نے ڈالا۔ قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ ﴿٤٣﴾ وہ جواب دیں گے ہم نمازی نہ تھے۔ وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ ﴿٤٤﴾ نہ مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے۔ (۱) ٤٤۔۱ نماز حقوق اللہ میں سے اور مساکین کو...
  7. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    فِي جَنَّاتٍ يَتَسَاءَلُونَ ﴿٤٠﴾ کہ وہ بہشتوں میں (بیٹھے ہوئے) سوال کرتے ہوں گے۔ (۱) ٤۰۔۱ فی جنات، اصحاب الیمین سے حال ہے۔ اہل جنت بالاخانوں میں بیٹھے، جہنمیوں سے سوال کریں گے۔
  8. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    إِلَّا أَصْحَابَ الْيَمِينِ ﴿٣٩﴾ مگر دائیں ہاتھ والے۔ (١) ٣٩۔١ یعنی وہ اپنے گناہوں کے اسیر نہیں ہوں گے، بلکہ اپنے نیک اعمال کی وجہ سے آزاد ہوں گے۔
  9. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَ‌هِينَةٌ ﴿٣٨﴾ ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے میں گروی ہے۔ (١) ٣٨۔١ رہن گروی رکھنے کو کہتے ہیں۔ یعنی ہر شخص اپنے عمل کا گروی ہے، وہ عمل اسے عذاب سے چھڑا لے گا، (اگر نیک ہو گا) یا ہلاک کروا دے گا۔ (اگر برا ہو گا)
  10. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    نَذِيرً‌ا لِّلْبَشَرِ‌ ﴿٣٦﴾ بنی آدم کو ڈرانے والی۔ لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ‌ ﴿٣٧﴾ (یعنی) اسے (١) جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہئے۔ (٢) ٣٧۔١ یعنی یہ جہنم ڈرانے والی ہے یا نذیر سے مراد نبی کریم ﷺ ہیں یا قرآن ہے کیوں کہ قرآن بھی اپنے بیان کردہ وعد و وعید...
  11. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    كَلَّا وَالْقَمَرِ‌ ﴿٣٢﴾ سچ کہتا ہوں (١) قسم ہے چاند کی۔ ٣٢۔١ کلا، یہ اہل مکہ کے خیالات کی نفی ہے۔ یعنی جو وہ سمجھتے ہیں کہ ہم فرشتوں کو مغلوب کر لیں گے ہر گز ایسا نہیں ہو گا۔ وَاللَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ‌ ﴿٣٣﴾ اور رات کی جب وہ پیچھے ہٹے۔ وَالصُّبْحِ إِذَا أَسْفَرَ‌ ﴿٣٤﴾ اور صبح کی کہ جب وہ روشن...
  12. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَابَ النَّارِ‌ إِلَّا مَلَائِكَةً ۙ وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُ‌وا لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا ۙ وَلَا يَرْ‌تَابَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَالْمُؤْمِنُونَ ۙ وَلِيَقُولَ الَّذِينَ...
  13. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِ‌ ﴿٢٩﴾ کھال کو جھلسا دیتی ہے۔ عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ‌ ﴿٣٠﴾ اور اس میں انیس (فرشتے مقرر) ہیں۔ (١) ٣٠۔١ یعنی جہنم پر بطور دربان ١٩ فرشتے مقرر ہیں۔
  14. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    لَا تُبْقِي وَلَا تَذَرُ‌ ﴿٢٨﴾ نہ وہ باقی رکھتی ہے نہ چھوڑتی ہے۔ (١) ٢٨۔١ ان کے جسموں پر گوشت چھوڑے گی نہ ہڈی۔ یا مطلب ہے جہنمیوں کو زندہ چھوڑے گی نہ مردہ، لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى
  15. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    إِنْ هَـٰذَا إِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ‌ ﴿٢٥﴾ سوائے انسانی کلام کے کچھ بھی نہیں۔ سَأُصْلِيهِ سَقَرَ‌ ﴿٢٦﴾ میں عنقریب اسے دوزخ میں ڈالوں گا۔ وَمَا أَدْرَ‌اكَ مَا سَقَرُ‌ ﴿٢٧﴾ اور تجھے کیا خبر کہ دوزخ کیا چیز ہے؟ (١) ٢٧۔١ دوزخ کے ناموں یا درجات ایک کا نام سَقَرُ بھی ہے۔
  16. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    فَقَالَ إِنْ هَـٰذَا إِلَّا سِحْرٌ‌ يُؤْثَرُ‌ ﴿٢٤﴾ اور کہنے لگا یہ تو صرف جادو ہے جو نقل کیا جاتا ہے۔ (١) ٢٤۔١ یعنی کسی سے یہ سیکھ آیا ہے اور وہاں سے نقل کر لایا ہے اور دعویٰ کر دیا کہ اللہ کا نازل کردہ ہے۔
  17. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    ثُمَّ أَدْبَرَ‌ وَاسْتَكْبَرَ‌ ﴿٢٣﴾ پھر پیچھے ہٹ گیا اور غرور کیا۔ (١) ٢٣۔١ یعنی حق سے اعراض کیا اور ایمان لانے سے تکبر کیا۔
  18. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ‌ ﴿٢٢﴾ پھر تیوری چڑھائی اور منہ بنایا۔ (١) ٢٢۔١ یعنی جواب سوچتے وقت چہرے کی سلوٹیں بدلیں، اور منہ بسورا، جیسا کہ عمومًا کسی مشکل بات پر غور کرتے وقت آدمی ایسا کرتا ہے۔
  19. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    ثُمَّ نَظَرَ‌ ﴿٢١﴾ اس نے پھر دیکھا۔ (١) ٢١۔١ یعنی پھر غور کیا کہ قرآن کا رد کس طرح ممکن ہے۔
  20. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ‌ ﴿١٩﴾ اسے ہلاکت ہو کیسی (تجویز) سوچی؟ ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ‌ ﴿٢٠﴾ وہ پھر غارت ہو کس طرح اندازہ کیا۔ (١) ٢٠۔١ یہ اس کے حق میں بد دعائیہ کلمے ہیں، کہ ہلاک ہو، مارا جائے، کیا بات اس نے سوچی ہے؟
Top