• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    إِنَّهُ فَكَّرَ‌ وَقَدَّرَ‌ ﴿١٨﴾ اس نے غور کرکے تجویز کی۔ (١) ١٨۔١ یعنی قرآن اور نبی ﷺ کا پیغام سن کر، اس نے اس امر پر غور کیا کہ میں اس کا کیا جواب دوں؟ اور اپنے جی میں اس نے وہ تیار کیا۔
  2. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    سَأُرْ‌هِقُهُ صَعُودًا ﴿١٧﴾ عنقریب میں اسے ایک سخت چڑھائی چڑھاؤں گا۔ (١) ١٧۔١ یعنی ایسے عذاب میں مبتلا کروں گا جس کا برداشت کرنا نہایت سخت ہو گا، بعض کہتے ہیں، جہنم میں آگ کا پہاڑ ہو گا جس پر اس کو چڑھایا جائے گا۔ ارھاق کے معنی ہیں۔ انسان پر بھاری چیز لاد دینا۔ (فتح القدیر)
  3. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    كَلَّا ۖ إِنَّهُ كَانَ لِآيَاتِنَا عَنِيدًا ﴿١٦﴾ نہیں نہیں، (١) وہ ہماری آیتوں کا مخالف ہے۔ (٢) ١٦۔١ یعنی میں اسے زیادہ نہیں دوں گا۔ ١٦۔٢ یہ کلا کی علت ہے۔ عنید اس شخص کو کہتے ہیں جو جاننے کے باوجود حق کی مخالفت کرے اور اس کو رد کرے۔
  4. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ ﴿١٥﴾ پھر بھی اس کی چاہت ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں۔ (۱) ۱۵۔۱یعنی کفر و معصیت کے باوجود، اس کی خواہش ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں۔
  5. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَمَهَّدتُّ لَهُ تَمْهِيدًا ﴿١٤﴾ اور میں نے اسے بہت کچھ کشادگی دے رکھی ہے۔ (١) ١٤۔١ یعنی مال و دولت میں ریاست و سرداری میں اور درازی عمر میں۔
  6. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَجَعَلْتُ لَهُ مَالًا مَّمْدُودًا ﴿١٢﴾ اور اسے بہت سا مال دے رکھا ہے۔ وَبَنِينَ شُهُودًا ﴿١٣﴾ اور حاضر باش فرزند بھی۔ (١) ١٣۔١ اسے اللہ نے اولاد سے نوازا تھا اور وہ ہر وقت اس کے پاس ہی رہتے تھے، گھر میں دولت کی فروانی تھی، اس لیے بیٹوں کو تجارت و کاروبار کے لیے باہر جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی...
  7. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    ذَرْ‌نِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا ﴿١١﴾ مجھے اور اسے چھوڑ دے جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ہے۔ (١) ١١۔١ یہ کلمہ وعید و تہدید ہے کہ اسے، جسے میں نے ماں کے پیٹ میں اکیلا پیدا کیا، اس کے پاس مال تھا نہ اولاد، اور مجھے اکیلا چھوڑ دو۔ یعنی میں خود ہی اس سے نمٹ لوں گا۔ کہتے ہیں کہ یہ ولید بن مغیرہ کی طرف...
  8. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَلِرَ‌بِّكَ فَاصْبِرْ‌ ﴿٧﴾ اور اپنے رب کی راہ میں صبر کر۔ فَإِذَا نُقِرَ‌ فِي النَّاقُورِ‌ ﴿٨﴾ پس جب کہ صور میں پھونک ماری جائے گی۔ فَذَٰلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ‌ ﴿٩﴾ تو وہ دن بڑا سخت دن ہو گا۔ عَلَى الْكَافِرِ‌ينَ غَيْرُ‌ يَسِيرٍ‌ ﴿١٠﴾ جو کافروں پر آسان نہ ہو گا۔ (۱) ١٠۔۱ یعنی قیامت...
  9. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَلَا تَمْنُن تَسْتَكْثِرُ‌ ﴿٦﴾ اور احسان کرکے زیادہ لینے کی خواہش نہ کر۔ (١) ٦۔١ یعنی احسان کرکے یہ خواہش نہ کر کہ بدلے میں اس سے زیادہ ملے گا۔
  10. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَالرُّ‌جْزَ فَاهْجُرْ‌ ﴿٥﴾ ناپاکی کو چھوڑ دے۔ (١) ٥۔١ یعنی بتوں کی عبادت چھوڑ دے۔ یہ دراصل لوگوں کو آپ کے ذریعے سے حکم دیا جا رہا ہے۔
  11. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَرَ‌بَّكَ فَكَبِّرْ‌ ﴿٣﴾ اور اپنے رب ہی کی بڑائیاں بیان کر۔ وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ‌ ﴿٤﴾ اپنے کپڑوں کو پاک رکھا کر۔ (١) ٤۔١ یعنی قلب و نیت کے ساتھ کپڑے بھی پاک رکھ۔ یہ حکم اس لیے دیا گیا کہ مشرکین مکہ طہارت کا اہتمام نہیں کرتے تھے۔
  12. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    قُمْ فَأَنذِرْ‌ ﴿٢﴾ کھڑا ہو جا اور آگاہ کر دے۔ (١) ٢۔١ یعنی اہل مکہ کو ڈرا، اگر وہ ایمان نہ لائیں۔
  13. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    سورة المدثر (سورۃ مدثر مکی ہے اور اس میں چھپن آیتیں اور دو رکوع ہیں۔) بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ‌ ﴿١﴾ اے کپڑا اوڑھنے والے۔ (١) ١۔١ سب سے پہلے جو وحی نازل ہوئی وہ ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ...
  14. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    إِنَّ هَـٰذِهِ تَذْكِرَ‌ةٌ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَ‌بِّهِ سَبِيلًا ﴿١٩﴾ بیشک یہ نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ اختیار کرے۔ إِنَّ رَ‌بَّكَ يَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدْنَىٰ مِن ثُلُثَيِ اللَّيْلِ وَنِصْفَهُ وَثُلُثَهُ وَطَائِفَةٌ مِّنَ الَّذِينَ مَعَكَ ۚ وَاللَّـهُ يُقَدِّرُ‌...
  15. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    السَّمَاءُ مُنفَطِرٌ‌ بِهِ ۚ كَانَ وَعْدُهُ مَفْعُولًا ﴿١٨﴾ جس دن آسمان پھٹ جائے گا (١) اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہو کر ہی رہے گا۔ (۲) ۱۸۔١ یہ یوم کی دوسری صفت ہے۔ اس دن ہولناکی سے آسمان پھٹ جائے گا۔ ۱۸۔۲ یعنی اللہ نے جو بعث بعد الموت، حساب کتاب اور جنت دوزخ کا وعدہ کیا ہوا ہے، یہ یقینا لامحالہ ہو...
  16. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِن كَفَرْ‌تُمْ يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيبًا ﴿١٧﴾ تم اگر کافر رہے تو اس دن کیسے پناہ پاؤ گے جو دن بچوں کو بوڑھا کر دے گا۔ (١) ١٧۔١ شیب، أشیب کی جمع ہے، قیامت والے دن کی ہولناکی سے فی الواقع بچے بوڑھے ہو جائیں گے یا تمثیل کے طور پر ایسا کہا گیا ہے۔ حدیث میں بھی آتا ہے...
  17. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    فَعَصَىٰ فِرْ‌عَوْنُ الرَّ‌سُولَ فَأَخَذْنَاهُ أَخْذًا وَبِيلًا ﴿١٦﴾ تو فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اسے سخت (وبال کی) پکڑ میں پکڑ لیا۔ (١) ١٦۔١ اس میں اہل مکہ کو تنبیہ ہے کہ تمہارا حشر بھی وہی ہو سکتا ہے۔ جو فرعون کا موسیٰ علیہ السلام کی تکذیب کی وجہ سے ہوا۔
  18. محمد نعیم یونس

    تیسیرالقرآن ڈکشنری

    اللہ تعالی میرے استاد محترم عطاءالرحمن ثاقب رحمہ اللہ کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے۔ آمین۔
  19. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    إِنَّا أَرْ‌سَلْنَا إِلَيْكُمْ رَ‌سُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْ‌سَلْنَا إِلَىٰ فِرْ‌عَوْنَ رَ‌سُولًا ﴿١٥﴾ بیشک ہم نے تمہاری طرف بھی تم پر گواہی دینے والا (١) رسول بھیج دیا ہے جیسے کہ ہم نے فرعون کے پاس رسول بھیجا تھا۔ ١٥۔١ جو قیامت والے دن تمہارے اعمال کی گواہی دے گا۔
Top