• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    فَإِذَا قَرَ‌أْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْ‌آنَهُ ﴿١٨﴾ ہم جب اسے پڑھ (١) لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں۔ (٢) ١٨۔١ یعنی فرشتے (جبرائیل علیہ السلام) کے ذریعے سے جب ہم اس کی قرأت آپ پر پوری کر لیں۔ ١٨۔٢ یعنی اس کے شرائع و احکام لوگوں کو پڑھ کر سنائیں اور ان کی اتباع بھی کریں۔
  2. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْ‌آنَهُ ﴿١٧﴾ اسکا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے۔ (١) ١٧۔١ یعنی آپ کے سینے میں اس کا جمع کر دینا اور آپ کی زبان پر اس کی قرأت کو جاری کر دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ تاکہ اس کا کوئی حصہ آپ کی یاد داشت سے نہ نکلے اور آپ کے ذہن سے محو نہ ہو۔
  3. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    لَا تُحَرِّ‌كْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ ﴿١٦﴾ (اے نبی) آپ قرآن کو جلدی (یاد کرنے) کے لیے اپنی زبان کو حرکت (١) نہ دیں۔ ١٦۔١ حضرت جبرائیل عليہ السلام جب وحی لے کر آتے نبی ﷺ بھی ان کے ساتھ عجلت سے پڑھتے جاتے کہ کہیں کوئی لفظ بھول نہ جائے۔ اللہ نے آپ کو فرشتے کے ساتھ ساتھ اس طرح پڑھنے سے منع...
  4. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَ‌هُ ﴿١٥﴾ اگرچہ کتنے ہی بہانے پیش کرے۔ (١) ١٥۔١ یعنی لڑے جھگڑے، ایک سے ایک تاویل کرے، لیکن ایسا کرنا نہ اسکے لیے مفید ہے اور نہ وہ اپنے ضمیر کو مطمئن کر سکتا ہے۔
  5. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    بَلِ الْإِنسَانُ عَلَىٰ نَفْسِهِ بَصِيرَ‌ةٌ ﴿١٤﴾ بلکہ انسان خود اپنے اوپر حجت ہے۔ (١) ١٤۔١ یعنی اسکے اپنے ہاتھ، پاؤں، زبان اور دیگر اعضاء گواہی دیں گے، یا یہ مطلب ہے کہ انسان اپنے عیوب خود جانتا ہے۔
  6. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    يُنَبَّأُ الْإِنسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ‌ ﴿١٣﴾ آج انسان کو اس کے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے سے آگاہ کیا جائے گا۔ (١) ١٣۔١ یعنی اس کو اس کے تمام اعمال سے آگاہ کیا جائے گا، قدیم ہو یا جدید، اول ہو یا آخر، چھوٹا ہو یا بڑا۔ ﴿وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا﴾ (الکھف: ۴۹)
  7. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    إِلَىٰ رَ‌بِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ‌ ﴿١٢﴾ آج تو تیرے پروردگار کی طرف ہی قرار گاہ ہے۔ (١) ١٢۔١ جہاں وہ بندوں کے درمیان فیصلے فرمائے گا۔ یہ ممکن نہیں ہو گا کہ کوئی اللہ کی اس عدالت سے چھپ جائے۔
  8. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    كَلَّا لَا وَزَرَ‌ ﴿١١﴾ نہیں نہیں کوئی پناہ گاہ نہیں۔ (١) ١١۔١ وَزَرَ پہاڑ یا قلعے کو کہتے ہیں جہاں انسان پناہ حاصل کرلے۔ وہاں ایسی کوئی پناہ گاہ نہیں ہو گی۔
  9. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    يَقُولُ الْإِنسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ‌ ﴿١٠﴾ اس دن انسان کہے گا کہ آج بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟ (١) ١٠۔١ یعنی جب یہ واقعات ظہور پذیر ہوں گے تو پھر اللہ سے یا جہنم کے عذاب سے راہ فرار ڈھونڈے گا، لیکن اس وقت راہ فرار کہاں ہو گی؟
  10. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ‌ ﴿٩﴾ اور سورج اور چاند جمع کر دیئے جائیں گے۔ (١) ٩۔١ یعنی بے نوری میں۔ مطلب ہے کہ چاند کی طرح سورج کی روشنی بھی ختم ہو جائے گی۔
  11. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَخَسَفَ الْقَمَرُ‌ ﴿٨﴾ اور چاند بے نور ہو جائے گا۔ (١) ٨۔١ جب چاند کو گرہن لگ جاتا ہے تو اس وقت بھی وہ بے نور ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ خسف قمر، جو علامات قیامت میں سے ہے، جب ہو گا تو اس کے بعد اس میں روشنی نہیں آئے گی۔
  12. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    فَإِذَا بَرِ‌قَ الْبَصَرُ‌ ﴿٧﴾ پس جس وقت کہ نگاہ پتھرا جائے گی۔ (١) ٧۔١ دہشت اور حیرانی سے برق، تحیر واندھش جیسے موت کے وقت عام طور پر ہوتا ہے۔
  13. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ ﴿٦﴾ پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا۔ (١) ٦۔١ یہ سوال اس لیے نہیں کرتا کہ گناہوں سے تائب ہو جائے، بلکہ قیامت کو ناممکن الوقوع سمجھتے ہوئے پوچھتا ہے اسی لیے فسق و فجور سے باز نہیں آتا۔ تاہم اگلی آیت میں اللہ تعالیٰ قیامت کے آنے کا وقت بیان فرما رہا ہے۔
  14. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    بَلْ يُرِ‌يدُ الْإِنسَانُ لِيَفْجُرَ‌ أَمَامَهُ ﴿٥﴾ بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آگے آگے نافرمانیاں کرتا جائے۔ (١) ٥۔١ یعنی اس امید پر نافرمانی اور حق کا انکار کرتا ہے کہ کون سی قیامت آنی ہے۔
  15. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    بَلَىٰ قَادِرِ‌ينَ عَلَىٰ أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُ ﴿٤﴾ ہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ اس کی پور پور تک درست کر دیں۔ (١) ٤۔١ بَنَان،ہاتھوں اور پیروں کے ان اطراف (کناروں) کو کہتے ہیں جو جوڑوں، ناخن، لطیف رگوں اور باریک ہڈیوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ جب یہ باریک اور لطیف چیزیں ہم بالکل صحیح صحیح جوڑ...
  16. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَيَحْسَبُ الْإِنسَانُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُ ﴿٣﴾ کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع کریں گے ہی نہیں۔ (١) ٣۔١ یہ جواب قسم ہے۔ انسان سے مراد یہاں کافر اور ملحد انسان ہے جو قیامت کو نہیں مانتا۔ اس کا گمان غلط ہے، اللہ تعالیٰ یقینا انسانوں کے اجزا کو جمع فرمائے گا۔ یہاں ہڈیوں کا...
  17. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ ﴿٢﴾ اور قسم کھاتا ہوں اس نفس کی جو ملامت کرنے والا ہو۔ (١) ٢۔١ یعنی بھلائی پر بھی کرتا ہے کہ زیادہ کیوں نہیں کی۔ اور برائی پر بھی، کہ اس سے باز کیوں نہیں آتا؟ دنیا میں بھی جن کے ضمیر بیدار ہوتے ہیں، ان کے نفس انہیں ملامت کرتے ہیں، تاہم آخرت میں تو سب کے...
  18. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    سورة القیامة (سورۃ قیامت مکی ہے اور اس میں چالیس آیتیں اور دو رکوع ہیں) بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ ﴿١﴾ میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی۔ (١) ١۔١ لا اقسم میں لا زائد ہے جو عربی...
  19. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    مَن شَاءَ ذَكَرَ‌هُ ﴿٥٥﴾ اب جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کرے۔ وَمَا يَذْكُرُ‌ونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّـهُ ۚ هُوَ أَهْلُ التَّقْوَىٰ وَأَهْلُ الْمَغْفِرَ‌ةِ ﴿٥٦﴾ اور وہ اس وقت نصیحت حاصل کریں گے جب اللہ تعالیٰ چاہے، (١) وہ اسی لائق ہے کہ اس سے ڈریں اور اس لائق بھی کہ وہ بخشے۔ (٢) ٥٦۔١ یعنی اس...
  20. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    كَلَّا إِنَّهُ تَذْكِرَ‌ةٌ ﴿٥٤﴾ سچی بات تو یہ ہے کہ یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے۔ (١) ٥٤۔١ لیکن اس کے لیے جو اس قرآن کے مواعظ اور نصائح سے عبرت حاصل کرنا چاہے۔
Top