• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    يَوْمَ يَسْمَعُونَ الصَّيْحَةَ بِالْحَقِّ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْخُرُ‌وجِ ﴿٤٢﴾ جس روز اس تند و تیز چیخ کو یقین کے ساتھ سن لیں گے، یہ دن ہو گا نکلنے کا۔ (١) ٤٢۔١ یعنی یہ چیخ یعنی نفخۂ قیامت یقیناً ہو گا جس میں یہ دنیا میں شک کرتے تھے۔ اور یہی دن قبروں سے زندہ ہو کر نکلنے کا ہو گا۔
  2. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَاسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ الْمُنَادِ مِن مَّكَانٍ قَرِ‌يبٍ ﴿٤١﴾ اور سن رکھیں (١) کہ جس دن ایک پکارنے (۲) والا قریب ہی کی جگہ سے پکارے گا۔ (۳) ٤١۔١ یعنی قیامت کے جو احوال وحی کے ذریعے سے بیان کیے جا رہے ہیں، انہیں توجہ سے سنیں۔ ٤۱۔۲ یہ پکارنے والا اسرافیل فرشتہ ہو گا یا جبرائیل اور یہ ندا وہ ہو...
  3. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَأَدْبَارَ‌ السُّجُودِ ﴿٤٠﴾ اور رات کے کسی وقت بھی تسبیح کریں (١) اور نماز کے بعد بھی۔ (٢) ٤٠۔١ (من) تبعیض کے لیے ہے۔ یعنی رات کے کچھ حصے میں بھی اللہ کی تسبیح کریں یا رات کی نماز (تہجد) پڑھیں۔ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا ﴿وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً...
  4. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْ‌ضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَمَا مَسَّنَا مِن لُّغُوبٍ ﴿٣٨﴾ یقیناً ہم نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب کو (صرف) چھ دن میں پیدا کر دیا اور ہمیں تکان نے چھوا تک نہیں۔ فَاصْبِرْ‌ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ...
  5. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَذِكْرَ‌ىٰ لِمَن كَانَ لَهُ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَى السَّمْعَ وَهُوَ شَهِيدٌ ﴿٣٧﴾ اس میں ہر صاحب دل کے لیے عبرت ہے اور اس کے لیے جو دل (١) سے متوجہ ہو کر کان لگائے (٢) اور وہ حاضر ہو۔ (٣) ٣٧۔١ یعنی دل بیدار، جو غور و فکر کرکے حقائق کا ادراک کرلے۔ ٣٧۔٢ یعنی توجہ سے وہ وحی الٰہی...
  6. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْ‌نٍ هُمْ أَشَدُّ مِنْهُم بَطْشًا فَنَقَّبُوا فِي الْبِلَادِ هَلْ مِن مَّحِيصٍ ﴿٣٦﴾ اور ان سے پہلے بھی ہم بہت سی امتوں کو ہلاک کر چکے ہیں جو ان سے طاقت میں زیادہ تھیں وہ شہروں میں ڈھونڈھتے ہی (١) رہ گئے، کہ کوئی بھا گنے کا ٹھکانا ہے؟ ٣٦۔١ ﴿فَنَقَّبُوا فِي...
  7. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ ۖ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْخُلُودِ ﴿٣٤﴾ تم اس جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے۔ لَهُم مَّا يَشَاءُونَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ ﴿٣٥﴾ یہ وہاں جو چاہیں انہیں ملے گا (بلکہ) ہمارے پاس اور بھی زیادہ ہے۔ (٤) ٣٥۔١ اس سے مراد رب تعالیٰ کا دیدار ہے جو اہل جنت کو...
  8. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    مَّنْ خَشِيَ الرَّ‌حْمَـٰنَ بِالْغَيْبِ وَجَاءَ بِقَلْبٍ مُّنِيبٍ ﴿٣٣﴾ جو رحمٰن کا غائبانہ خوف رکھتا ہو اور توجہ والا دل لایا ہو۔ (١) ٣٣۔١ مُنِيبٍ، اللہ کی طرف رجوع کرنے والا اور اس کا اطاعت گزار دل۔ یا بمعنی سلیم، شرک اور معصیت کی نجاستوں سے پاک دل۔
  9. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    هَـٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِكُلِّ أَوَّابٍ حَفِيظٍ ﴿٣٢﴾ یہ ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ہر اس شخص کے لیے جو رجوع کرنے والا اور پابندی کرنے والا ہو۔ (١) ٣٢۔١ یعنی اہل ایمان جب جنت کا اور اس کی نعمتوں کا قریب سے مشاہدہ کریں گے تو کہا جائے گا کہ یہی وہ جنت ہے جس کا وعدہ ہر اواب اور حفیظ سے کیا...
  10. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ غَيْرَ‌ بَعِيدٍ ﴿٣١﴾ اور جنت پر ہیز گاروں کے لیے بالکل قریب کر دی جائے گی ذرا بھی دور نہ ہو گی۔ (۱) ۳۱۔۱ اور بعض نے کہا ہے کہ قیامت، جس روز جنت قریب کر دی جائے گی، دور نہیں ہے۔ کیونکہ وہ لامحالہ واقع ہو کر رہے گی اور كُلُّ مَا هُوَ آتٍ فَهُوَ قَرِيبٌ اور جو...
  11. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَأْتِ وَتَقُولُ هَلْ مِن مَّزِيدٍ ﴿٣٠﴾ جس دن ہم دوزخ سے پوچھیں گے کیا تو بھر چکی؟ وہ جواب دے گی کیا کچھ اور زیادہ بھی ہے؟ (١) ٣٠۔١ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ﴿لأَمْلأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ﴾ (الم السجدة: ۱۳) ”میں جہنم کو انسانوں...
  12. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ ﴿٢٩﴾ میرے ہاں بات بد لتی نہیں (١) اور نہ میں اپنے بندوں پر ذرا بھی ظلم کرنے والا ہوں۔ (٢) ٢٩۔١ یعنی جو وعدے میں نے کیے تھے، ان کے خلاف نہیں ہو گا بلکہ وہ ہر صورت میں پورے ہوں گے اور اسی اصول کے مطابق تمہارے لیےعذاب کا فیصلہ میری...
  13. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    قَالَ لَا تَخْتَصِمُوا لَدَيَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَيْكُم بِالْوَعِيدِ ﴿٢٨﴾ حق تعالیٰ فرمائے گا بس میرے سامنے جھگڑے کی بات مت کرو میں تو پہلے ہی تمہاری طرف وعید (وعدہ عذاب) بھیج چکا تھا۔ (١) ٢٨۔١ یعنی اللہ تعالیٰ کافروں اور ان کے ہم نشین شیطانوں کو کہے گا کہ یہاں موقف حساب یا عدالت انصاف میں...
  14. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    قَالَ قَرِ‌ينُهُ رَ‌بَّنَا مَا أَطْغَيْتُهُ وَلَـٰكِن كَانَ فِي ضَلَالٍ بَعِيدٍ ﴿٢٧﴾ اس کا ہم نشین (شیطان) کہے گا اے ہمارے رب! میں نے اسے گمراہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ خود ہی دور دراز کی گمراہی میں تھا۔ (١) ٢٧۔١ اس لیے اس نے فوراً میری بات مان لی، اگر یہ تیرا مخلص بندہ ہوتا تو میرے بہکاوے میں ہی نہ...
  15. محمد نعیم یونس

    اپنی، اپنے والدین کی اور اہل ایمان کی مغفرت کے لئے دعا

    ﺍﺑﺮﺍﮨﯿﻢ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺩﻋﺎ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﮐﯽ ﺟﺐ ﮐﮧ ﺍﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﺎ ﻋَﺪُﻭُّﺍﻟﻠّٰﮧِ ﮨﻮﻧﺎ ﻭﺍﺿﺢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ، ﺟﺐ ﯾﮧ ﻭﺍﺿﺢ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﺑﺎﭖ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﺩﺷﻤﻦ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﺳﺒﮑﺪﻭﺷﯽ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮐﮧ ﻣﺸﺮﮐﯿﻦ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺩﻋﺎ ﮐﺮﻧﺎ ﺟﺎﺋﺰ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮨﮯ ﻭﮦ ﻗﺮﺍﺑﺖ ﻗﺮﯾﺒﮧ ﮨﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﻮﮞ۔ تفسیر احسن البیان اهل...
  16. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    أَلْقِيَا فِي جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ‌ عَنِيدٍ ﴿٢٤﴾ ڈال دو جہنم میں ہر کافر سرکش کو۔ مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ‌ مُعْتَدٍ مُّرِ‌يبٍ ﴿٢٥﴾ جو نیک کام سے روکنے والا حد سے گزر جانے والا اور شک کرنے والا تھا۔ الَّذِي جَعَلَ مَعَ اللَّـهِ إِلَـٰهًا آخَرَ‌ فَأَلْقِيَاهُ فِي الْعَذَابِ الشَّدِيدِ ﴿٢٦﴾ جس...
  17. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    لَّقَدْ كُنتَ فِي غَفْلَةٍ مِّنْ هَـٰذَا فَكَشَفْنَا عَنكَ غِطَاءَكَ فَبَصَرُ‌كَ الْيَوْمَ حَدِيدٌ ﴿٢٢﴾ یقیناً تو اس سے غفلت میں تھا لیکن ہم نے تیرے سامنے سے پردہ ہٹا دیا پس آج تیری نگاہ بہت تیز ہے۔ وَقَالَ قَرِ‌ينُهُ هَـٰذَا مَا لَدَيَّ عَتِيدٌ ﴿٢٣﴾ اس کا ہم نشین (فرشتہ) کہے گا یہ حاضر ہے جو...
  18. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَنُفِخَ فِي الصُّورِ‌ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْوَعِيدِ ﴿٢٠﴾ اور صور پھونک دیا جائے گا۔ وعدہء عذاب کا دن یہی ہے۔ وَجَاءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ ﴿٢١﴾ اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک لانے والا ہو گا اور ایک گواہی دینے والا۔ (١) ٢١۔١ سَائِقٌ (ہانکنے والا) اور شَهِيدٌ...
  19. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    وَجَاءَتْ سَكْرَ‌ةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ۖ ذَٰلِكَ مَا كُنتَ مِنْهُ تَحِيدُ ﴿١٩﴾ اور موت کی بے ہوشی حق لے کر آ پہنچی، (١) یہی ہے جس سے تو بدکتا پھرتا تھا (۲) ١٩۔١ دوسرے معنی اس کے ہیں، موت کی سختی حق کے ساتھ آئے گی، یعنی موت کے وقت، حق واضح اور ان وعدوں کی صداقت ظاہر ہو جاتی ہے جو قیامت اور جنت...
  20. محمد نعیم یونس

    تفسیر احسن البیان (تفسیر مکی)

    إِذْ يَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّيَانِ عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِيدٌ ﴿١٧﴾ جس وقت دو لینے والے جا لیتے ہیں ایک دائیں طرف اور ایک بائیں طرف بیٹھا ہوا ہے۔ مَّا يَلْفِظُ مِن قَوْلٍ إِلَّا لَدَيْهِ رَ‌قِيبٌ عَتِيدٌ ﴿١٨﴾ (انسان) منہ سے کوئی لفظ نکال نہیں پاتا مگر اس کے پاس نگہبان تیار ہے۔ (١)...
Top