• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم غزوۂ ذات الرقاع

    ۷ھ کے چند سرایا اس غزوے سے واپس آ کر رسول اللہ ﷺ نے شوال ۷ھ تک مدینہ میں قیام فرمایا اور اس دوران متعدد سرایا روانہ کیے۔ بعض کی تفصیل یہ ہے: ۱۔ سریۂ قدید: (صفر یا ربیع الاول ۷ھ) یہ سریہ غالب بن عبد اللہ لیثی کی کمان میں قدید کی جانب قبیلہ بنی ملوح کی تادیب کے لیے روانہ کیا گیا۔ وجہ یہ تھی کہ...
  2. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم غزوۂ ذات الرقاع

    آپ ﷺ نے اس کی راہ چھوڑ دی اور اس نے اپنی قوم میں جا کر کہا: میں تمہارے یہاں سب سے اچھے انسان کے پاس سے آ رہا ہوں۔ (مختصر السیرۃ شیخ عبداللہ نجدی ص ۲۶۴، نیز دیکھئے: فتح الباری ۷/۴۱۶) صحیح بخاری کی روایت میں جسے مسدد نے ابو عوانہ سے اور انہوں نے ابو بشر سے روایت کیا ہے، بتایا گیا ہے کہ اس آدمی کا...
  3. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم غزوۂ ذات الرقاع

    غزوۂ ذات الرقاع ( ۷ھ) جب رسول اللہ ﷺ احزاب کے تین بازوؤں میں سے دو مضبوط بازوؤں کو توڑ کر فارغ ہو گئے تو تیسرے بازو کی طرف توجہ کا بھرپور موقع مل گیا۔ تیسرا بازو وہ بَدُّو تھے جو نجد کے صحرا میں خیمہ زن تھے اور رہ رہ کر لوٹ مار کی کارروائیاں کرتے رہتے تھے۔ چونکہ یہ بدُّو کسی آبادی یا شہر کے...
  4. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم صلح حدیبیہ کے بعد کی فوجی سرگرمیاں

    بدو مقیم ہیں جو لوٹ مار اور ڈاکہ زنی کے لیے مسلمانوں کی غفلت کے منتظر رہتے ہیں۔ اسی لیے جن ایام میں آپ خیبر تشریف لے گئے تھے، انہی ایام میں آپ نے بدوؤں کو خوف زدہ کرنے کے لیے اَبان بن سعیدؓ کی کمان میں نجد کی جانب ایک سریہ بھیج دیا تھا۔ اَبَان بن سعید اپنا فرض ادا کر کے واپس پلٹے تو نبی ﷺ سے...
  5. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم صلح حدیبیہ کے بعد کی فوجی سرگرمیاں

    کی۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کی پیشکش قبول فرما لی۔ اور یہ یہود اپنے اموال کے اندر مقیم رہے۔ (زاد المعاد ۲/۱۴۷) اس کے متعلق آپ نے ایک نوشتہ بھی تحریر فرما دیا جو یہ تھا: ''یہ تحریر ہے محمد رسول اللہ کی طرف سے بنو عادیا کے لیے۔ ان کے لیے ذمہ ہے۔ اور ان پر جزیہ ہے ان پر نہ زیادتی ہو گی نہ انہیں جلا وطن...
  6. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم صلح حدیبیہ کے بعد کی فوجی سرگرمیاں

    تھی۔ اور ان کے ساتھ عرب کی ایک جماعت بھی شامل ہو گئی تھی۔ جب مسلمان وہاں اترے تو یہود نے تیروں سے استقبال کیا۔ وہ پہلے سے صف بندی کیے ہوئے تھے۔ رسول اللہ ﷺ کا ایک غلام مارا گیا۔ لوگوں نے کہا: اس کے لیے جنت مبارک ہو۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ہرگز نہیں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس نے جنگ...
  7. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم صلح حدیبیہ کے بعد کی فوجی سرگرمیاں

    روایات میں اختلاف ہے کہ آپ نے اس عورت کو معاف کر دیا تھایا قتل کر دیا تھا۔ تطبیق اس طرح دی گئی ہے کہ پہلے تو آپ نے معاف کر دیا لیکن جب حضرت بشرؓ کی موت واقع ہو گئی تو پھر قصاص کے طور پر قتل کر دیا۔ (دیکھئے: زاد المعاد ۲/۱۳۹، ۱۴۰ فتح الباری ۷/۴۹۷ اصل واقعہ صحیح البخاری میں مطولاً اور مختصراً...
  8. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم صلح حدیبیہ کے بعد کی فوجی سرگرمیاں

    دے دیجیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: جاؤ ایک لونڈی لے لو۔ انہوں نے جا کر حضرت صفیہ بنت حییؓ کو منتخب کر لیا۔ اس پر ایک آدمی نے آپ ﷺ کے پاس آ کر عرض کیا کہ اے اللہ کے نبی! آپ ﷺ نے بنی قریظہ اور بنی نضیر کی سیّدہ صفیہ کو دحیہ کے حوالے کر دیا حالانکہ وہ صرف آپ ﷺ کے شایانِ شان ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: دِحیہ کو...
  9. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم صلح حدیبیہ کے بعد کی فوجی سرگرمیاں

    نے امداد کے طور پر انہیں دے رکھے تھے۔ کیونکہ اب ان کے لیے خیبر میں مال اور کھجور کے درخت ہو چکے تھے۔ (زاد المعاد ۲/۱۴۸ صحیح مسلم ۲/۹۶) حضرت جعفر بن ابی طالب اور اشعری صحابہ کی آمد: اسی غزوے میں حضرت جعفر بن ابی طالبؓ خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوئے ان کے ساتھ اشعری مسلمان یعنی حضرت...
  10. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم صلح حدیبیہ کے بعد کی فوجی سرگرمیاں

    اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے حیی بن اخطب کی صاحبزادی صفیہ کو قیدی بنا لیا۔ وہ کنانہ بن ابی الحقیق کے تحت تھیں۔ اور ابھی دلہن تھیں، انہیں حال ہی میں رخصت کیا گیا تھا۔ اموال غنیمت کی تقسیم: رسول اللہ ﷺ نے یہود کو خیبر سے جلا وطن کرنے کا ارادہ فرمایا تھا۔ اور معاہدہ میں یہی طے بھی ہوا تھا۔ مگر یہود نے...
  11. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم صلح حدیبیہ کے بعد کی فوجی سرگرمیاں

    لونڈی اور غلام نہیں بنایا جائے گا) بلکہ وہ اپنے بال بچوں کو لے کر خیبر کی سر زمین سے نکل جائیں گے۔ اور اپنے اموال، باغات، زمینیں، سونے، چاندی، گھوڑے، زرہیں، رسول اللہ ﷺ کے حوالے کر دیں گے۔ صرف وہ کپڑا لے جائیں گے جو انسان کی پشت پر ہو گا۔ (لیکن سنن ابو داؤد میں یہ صراحت ہے کہ آپ نے اس شرط پر...
  12. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم صلح حدیبیہ کے بعد کی فوجی سرگرمیاں

    خیبر کے نصف ثانی کی فتح: نطاۃ اور شق کا علاقہ فتح ہو چکا تو رسول اللہﷺ نے کتیبہ، وطیح اور سلالم کے علاقے کا رُخ کیا۔ سلالم بنو نضیر کے ایک مشہور یہودی ابو الحقیق کا قلعہ تھا۔ ادھر نطاۃ اور شق کے علاقے سے شکست کھا کر بھاگنے والے سارے یہودی بھی یہیں پہنچے تھے۔ اور نہایت ٹھوس قلعہ بندی کر لی تھی۔...
  13. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم صلح حدیبیہ کے بعد کی فوجی سرگرمیاں

    ایک محفوظ قلعہ تھا، اور پہاڑ کی چوٹی پر واقع تھا۔ راستہ اتنا پر پیچ اور مشکل تھا کہ یہاں نہ سواروں کی رسائی ہو سکتی تھی نہ پیادوں کی۔ اس لیے رسول اللہ ﷺ نے اس کے گرد محاصرہ قائم کیا۔ اور تین روز تک محاصرہ کیے پڑے رہے۔ اس کے بعد ایک یہودی نے آ کر کہا: اے ابو القاسم! اگر آپ ﷺ ایک مہینہ تک محاصرہ...
  14. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم صلح حدیبیہ کے بعد کی فوجی سرگرمیاں

    اس کے بعد حصن ناعم کے پاس زور دار جنگ ہوئی، جس میں کئی سربرآوردہ یہودی مارے گئے۔ اور بقیہ یہود میں تابِ مقاومت نہ رہی۔ چنانچہ وہ مسلمانوں کا حملہ نہ روک سکے۔ بعض مآخذ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جنگ کئی دن جاری رہی اور اس میں مسلمانوں کو شدید مقاومت کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم یہود، مسلمانوں کو زیر کرنے...
  15. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم صلح حدیبیہ کے بعد کی فوجی سرگرمیاں

    قد علمت خیبر أنی عامر شاکی السلاح بطل مغامر ''خیبر جانتا ہے کہ میں عامر ہوں۔ ہتھیار پوش ، شہ زور اور جنگجو۔'' پھر دونوں نے ایک دوسرے پر وار کیا۔ مرحب کی تلوار میرے چچا عامر کے ڈھال میں جا چبھی۔ اور عامر نے اسے نیچے سے مارنا چاہا۔ لیکن ان کی تلوار چھوٹی تھی۔ انہوں نے یہودی کی پنڈلی پر وار کیا تو...
  16. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم صلح حدیبیہ کے بعد کی فوجی سرگرمیاں

    جنگ کی تیاری اور فتح کی بشارت: جس رات خیبر کی حدود میں رسول اللہ ﷺ داخل ہوئے فرمایا: میں کل جھنڈا ایک ایسے آدمی کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے۔ اور جس سے اللہ اور اس کے رسول محبت کرتے ہیں۔ صبح ہوئی تو صحابہ کرام نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہر ایک یہی آرزو باندھے اور آس لگائے...
  17. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم صلح حدیبیہ کے بعد کی فوجی سرگرمیاں

    خیبر کے قلعے : خیبر کی آبادی دو منطقوں میں بٹی ہوئی تھی۔ ایک منطقے میں حسب ذیل پانچ قلعے تھے: حصن ناعم حصن صعب بن معاذ حصن قلعہ زبیر حصن ابی حصن نزار ان میں سے مشہور تین قلعوں پر مشتمل علاقہ نطاۃ کہلاتا تھا۔ اور بقیہ دوقلعوں پر مشتمل علاقہ شق کے نام سے مشہور تھا۔ خیبر کی آبادی کا دوسرا منطقہ...
  18. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم صلح حدیبیہ کے بعد کی فوجی سرگرمیاں

    انہوں نے یہ عرض کی تھی کہ کیوں نہ ان کے لیے درازی عمر کی دعا کی گئی کہ ان کے وجود سے ہم مزید بہرہ ور ہوتے) خیبر کے بالکل قریب وادی صہباء میں آپ ﷺ نے عصر کی نماز پڑھی۔ پھر توشے منگوائے تو صرف ستو لایا گیا۔ آپ ﷺ کے حکم سے سانا گیا۔ پھر آپ ﷺ نے کھایا اور صحابہ نے بھی کھایا۔ اس کے بعد آپ ﷺ مغرب کے...
  19. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم صلح حدیبیہ کے بعد کی فوجی سرگرمیاں

    اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں ماہرینِ راہ کو بلایا جو لشکر کو راستہ بتانے پر مامور تھے ان میں سے ایک کا نام حسیل تھا - ان دونو ں سے آپ نے ایسا مناسب ترین راستہ معلوم کرنا چاہا جسے اختیار کر کے خیبر میں شمال کی جانب سے یعنی مدینہ کے بجائے شام کی جانب سے داخل ہو سکیں۔ تاکہ اس حکمت عملی کے...
Top