الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اسلامی لشکر ذی طویٰ میں:
ادھر رسول اللہ ﷺ مر الظہران سے روانہ ہو کر ذی طویٰ پہنچے- اس دوران میں اللہ کے بخشے ہوئے اعزاز ِ فتح پر فرطِ تواضع سے آپ نے اپنا سر جھکا رکھا تھا۔یہاں تک کہ داڑھی کے بال کجاوے کی لکڑی سے جا لگ رہے تھے - ذی طویٰ میں آپ نے لشکر کی ترتیب و تقسیم فرمائی۔ خالد بن ولید کو...
اس نے کہا: اب کیا حیلہ ہے؟ میرے ماں باپ تم پر قربان۔ میں نے کہا: واللہ! اگر وہ تمہیں پا گئے تو تمہاری گردن مار دیں گے۔ لہٰذا اس خچر پر پیچھے بیٹھ جاؤ۔ میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کے پاس لے چلتا ہوں، اور تمہارے لیے امان طلب کیے دیتا ہوں۔ اس کے بعد ابو سفیان میرے پیچھے بیٹھ گیا اور اس کے دونوں ساتھی...
یہ سن کر رسول اللہ ﷺ نے اس کے سینے پر ضرب لگائی اور فرمایا: تم نے مجھے ہر موقع پر دھتکارا تھا۔ (بعد میں ابو سفیان کے اسلام میں بڑی خوبی آ گئی۔ کہا جاتا ہے کہ جب سے انہوں نے اسلام قبول کیا حیاء کے سبب رسول اللہﷺ کی طرف سر اٹھا کر نہ دیکھا۔ رسول اللہ ﷺ بھی ان سے محبت کرتے تھے اور ان کے لیے جنت کی...
حضرت عمرؓ کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں اور انہوں نے کہا : اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ (صحیح بخاری ۱/۴۲۲، ۲/۶۱۲، حضرت زبیر اور حضرت ابو مرثد کے ناموں کا اضافہ صحیح بخاری کی بعض دوسری روایات میں ہے۔)
اس طرح اللہ نے جاسوسوں کو پکڑ لیا اور مسلمانوں کی جنگی تیاریوں کی کوئی خبرقریش تک نہ پہنچ سکی۔...
ادھر حاطب ابی بلتعہؓ نے قریش کو ایک رقعہ لکھ کر یہ اطلاع دے بھیجی کہ رسول اللہ ﷺ حملہ کرنے والے ہیں۔ انہوں نے یہ رقعہ ایک عورت کو دیا تھا۔ اور اسے قریش تک پہنچانے پر معاوضہ رکھا تھا۔ عورت سر کی چوٹی میں رقعہ چھپا کر روانہ ہوئی۔ لیکن رسول اللہ ﷺ کو آسمان سے حاطب کی اس حرکت کی خبر دے دی گئی۔...
غزوے کی تیاری اور اخفاء کی کوشش:
طبرانی کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عہد شکنی کی خبر آنے سے تین روز پہلے ہی حضرت عائشہ ؓ کو حکم دے دیا تھا کہ آپ کا ساز و سامان تیار کر دیں لیکن کسی کو پتہ نہ چلے۔ اس کے بعد حضرت عائشہ ؓ کے پاس حضرت ابو بکرؓ تشریف لائے تو پوچھا: بیٹی! یہ کیسی تیاری...
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے عَمرو بن سالم! تیری مدد کی گئی۔ اس کے بعد آسمان میں بادل کا ایک ٹکڑا دکھائی پڑا۔ آپ نے فرمایا: یہ بادل بنو کعب کی مدد کی بشارت سے دمک رہا ہے۔
اس کے بعد بُدَیْل بن ورقاء خُزاعی کی سرکردگی میں بنو خزاعہ کی ایک جماعت مدینہ آئی اور رسول اللہ ﷺ کو بتلایا کہ کون سے لوگ مارے...
ادھر بنو خزاعہ نے مکہ پہنچ کر بُدَیْل بن وَرْقَاء خُزاعی اور اپنے ایک آزاد کردہ غلام رافع کے گھروں میں پناہ لی اور عَمرو بن سالم خزاعی نے وہاں سے نکل کر فوراً مدینہ کا رُخ کیا اور رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پہنچ کر سامنے کھڑا ہو گیا۔ اس وقت آپ مسجد نبوی میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے درمیان تشریف...
غزوہ فتح مکہ
امام ابن قیم لکھتے ہیں کہ یہ وہ فتح اعظم ہے جس کے ذریعے اللہ نے اپنے دین کو، اپنے رسول کو، اپنے لشکر کو اور اپنے امانت دار گروہ کو عزت بخشی اور اپنے شہر کو اور اپنے گھر کو، دنیا والوں کے لیے ذریعۂ ہدایت بنایا ہے۔ کفار و مشرکین کے ہاتھوں سے چھٹکارا دلایا۔ اس فتح سے آسمان والوں میں...
جو مسلمانوں سے مسلسل برسرِ پیکار رہتے تھے، اس معرکے کے بعد اسلام کی طرف مائل ہو گئے۔ چنانچہ بنو سلیم، اشجع، غطفان، ذیبان اور فزارہ وغیرہ قبائل نے اسلام قبول کر لیا۔
یہی معرکہ ہے جس سے رومیوں کے ساتھ خونریز ٹکر شروع ہوئی، جو آگے چل کر رومی ممالک کی فتوحات اور دُور دراز علاقوں پر مسلمانوں کے...
یہ معلوم ہوتی ہے کہ جنگ کے پہلے روز حضرت خالد بن ولید دن بھر رومیوں کے مد مقابل ڈٹے رہے۔ لیکن وہ ایک ایسی جنگی چال کی ضرورت محسوس کر رہے تھے جس کے ذریعہ رومیوں کو مرعوب کر کے اتنی کامیابی کے ساتھ مسلمانوں کو پیچھے ہٹا لیں کہ رومیوں کو تعاقب کی ہمت نہ ہو۔ کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اگر مسلمان بھاگ...
''اے نفس! قسم ہے کہ تو ضرور مدِّ مقابل اُتر، خواہ ناگواری کے ساتھ خواہ خوشی خوشی، اگر لوگوں نے جنگ برپا کر رکھی ہے اور نیزے تان رکھے ہیں تو میں تجھے کیوں جنت سے گریزاں دیکھ رہا ہوں۔''
اس کے بعد وہ مدمقابل میں اترے۔ اتنے میں ان کا چچیرا بھائی ایک گوشت لگی ہوئی ہڈی لے آیا اور بولا: اس کے ذریعہ...
کے مقام پر ایک لاکھ رومیوں کا لشکر لے کر خیمہ زن ہے اور اس کے جھنڈے تلے لخم و جذام، بلقین و بہرا اور بلی (قبائلِ عرب) کے مزید ایک لاکھ افراد بھی جمع ہو گئے ہیں۔
معان میں مجلس شوریٰ:
مسلمانوں کے حساب میں سرے سے یہ بات تھی ہی نہیں کہ انہیں کسی ایسے لشکر جرار سے سابقہ پیش آئے گا جس سے وہ اس دور...
کسی عمارت کو منہدم نہ کرنا۔ (مختصر السیرۃ للشیخ عبد اللہ ص ۳۲۷ یہ حدیث واقعہ کے بغیر صحیح مسلم ، سنن ابی داؤد، ترمذی، ابن ماجہ وغیرہ میں مختلف الفاظ سے مروی ہے)
اسلامی لشکر کی روانگی اور حضرت عبد اللہ بن رواحہ کا گریہ:
جب اسلامی لشکر روانگی کے لیے تیار ہو گیا تو لوگوں نے آ آ کر رسول اللہ ﷺ کے...
لشکر کے امراء اور رسول اللہ ﷺ کی وصیت:
رسول اللہ ﷺ نے اس لشکر کا سپہ سالار حضرت زید بن حارثہؓ کو مقرر کیا۔ اور فرمایا کہ اگر زید قتل کر دیے جائیں تو جعفر، اور جعفر قتل کر دیے جائیں تو عبد اللہ بن رواحہ سپہ سالار ہوں گے۔ (صحیح بخاری باب غزوۂ موتہ من ارض الشام ۲/۶۱۱)
آپ ﷺ نے لشکر کے لیے سفید...
معرکۂ موتہ
موتہ (میم کو پیش اور واو ساکن) اردن میں بَلْقَاء کے قریب ایک آبادی کا نام ہے جہاں سے بیت المقدس دو مرحلے پر واقع ہے۔ زیر بحث معرکہ یہیں پیش آیا تھا۔
یہ سب سے بڑا خونریز معرکہ تھا جو مسلمانوں کو رسول اللہ ﷺ کی حیات مبارکہ میں پیش آیا اور یہی معرکہ عیسائی ممالک کی فتوحات کا پیش خیمہ...
چند اور سرایا
۱۔ سریہ ابوا لعوجاء: (ذی الحجہ ۷ھ)
رسول اللہ ﷺ نے پچاس آدمیوں کو حضرت ابو العوجاء کی سرکردگی میں بنو سلیم کو اسلام کی دعوت دینے کے لیے روانہ کیا۔ لیکن جب بنو سلیم کو اسلام کی دعوت دی گئی تو انہوں نے جواب میں کہا کہ تم جس بات کی دعوت دیتے ہو ہمیں اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ پھر انہوں نے...
عمرہ ادا کر لیں۔
رسول اللہ ﷺ نے مکہ میں تین روز قیام فرمایا تھا۔ چوتھے دن صبح ہوئی تو مشرکین نے حضرت علیؓ کے پاس آ کر کہا: اپنے صاحب سے کہو کہ ہمارے یہاں سے روانہ ہو جائیں۔ کیونکہ مدت گزر چکی ہے۔ اس کے بعد رسول اللہ ﷺ مکہ سے نکل آئے اور مقام سرف میں اتر کر قیام فرمایا۔
مکہ سے آپ کی روانگی کے وقت...
رسول اللہ ﷺ مکے میں اس پہاڑی گھاٹی کے راستے سے داخل ہوئے جو حجون پر نکلتی ہے۔ مشرکین نے آپ ﷺ کو دیکھنے کے لیے لائن لگا رکھی تھی - آپ ﷺ مسلسل لبیک کہہ رہے تھے، یہاں تک کہ (حرم پہنچ کر) اپنی چھڑی سے حجر اسود کو چھویا، پھر طواف کیا۔ مسلمانوں نے بھی طواف کیا۔ اس وقت حضرت عبد اللہ بن رواحہؓ تلوار...
عمرہ قضا
امام حاکم کہتے ہیں: یہ خبر تواتر کے ساتھ ثابت ہے کہ جب ذی قعدہ کا چاند ہو گیا تو نبی ﷺ نے اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو حکم دیا کہ اپنے عمرہ کی قضاء کے طور پر عمرہ کریں اور کوئی بھی آدمی جو حدیبیہ میں حاضر تھا پیچھے نہ ہے۔ چنانچہ (اس مدت میں) جو لوگ شہید ہو چکے تھے انہیں چھوڑ کر بقیہ...