• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم حجۃ الوداع

    ہیں- اور مکہ ہی میں ظہر کی نماز ادا فرمائی۔ پھر (چاہ زمزم پر) بنو عبد المطلب کے پاس تشریف لے گئے۔ وہ حجاج کرام کو زمزم کا پانی پلارہے تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: بنو عبد المطلب تم لوگ پانی کھینچو۔ اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ پانی پلانے کے اس کام میں لوگ تمہیں مغلوب کر دیں گے تو میں بھی تم لوگوں کے ساتھ...
  2. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم حجۃ الوداع

    جب یہ آیت نازل ہوئی تو حضرت عمرؓ رونے لگے۔ نبی ﷺ نے دریافت کیا: کیوں روتے ہو؟ کہا کہ ہم لوگ اپنے دین کے تعلق سے زیادتی میں تھے لیکن اب جبکہ وہ مکمل ہو گیا ہے تو جو چیز مکمل ہو جاتی ہے گھٹنے لگتی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ تم نے سچ کہا۔ (اسے ابن ابی شیبہ اور ابن جریر نے روایت کیا ہے۔ دیکھئے: تفسیر ابن...
  3. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم حجۃ الوداع

    تمہارا خون اور تمہارا مال ایک دوسرے پر اسی طرح حرام ہے، جس طرح تمہارے آج کے دن کی، رواں مہینے کی اور موجودہ شہر کی حرمت ہے۔ سن لو! جاہلیت کی ہر چیز میرے پاؤں تلے روند دی گئی۔ جاہلیت کے خون بھی ختم کر دیے گئے۔ اور ہمارے خون میں سے پہلا خون جسے میں ختم کر رہا ہوں وہ ربیعہ بن حارث کے بیٹے کا خون...
  4. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم حجۃ الوداع

    آپ ﷺ کے جسمِ اطہر اور سر مبارک میں اپنے ہاتھ سے ذَرِیْرَہ اور مُشک آمیز خوشبو لگائی۔ خوشبو کی چمک آپ ﷺ کی مانگ اور داڑھی میں دکھائی پڑتی تھی۔ مگر آپ ﷺ نے یہ خوشبو دھوئی نہیں۔ بلکہ برقرار رکھی، پھر اپنا تہبند پہنا، چادر اوڑھی اور دو رکعت ظہر کی نماز پڑھی۔ اس کے بعد مصلے ہی پر حج اور عمرہ دونوں کا...
  5. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم حجۃ الوداع

    درحقیقت اللہ چاہتا تھا کہ اپنے پیغمبر ﷺ کو اس دعوت کے ثمرات دکھلادے جس کی راہ میں آپ ﷺ نے بیس برس سے زیادہ عرصہ تک طرح طرح کی مشکلات اور مشقتیں برداشت کی تھیں۔ اور اس کی صورت یہ ہو کہ آپ ﷺ حج کے موقع پر اطرافِ مکہ میں قبائلِ عرب کے افراد و نمائندگان کے ساتھ جمع ہوں۔ پھر وہ آپ ﷺ سے دین کے احکام و...
  6. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم حجۃ الوداع

    حجۃ الوداع دعوت و تبلیغ کا کام پورا ہو گیا۔ اور اللہ کی الوہیت کے اثبات، اس کے ماسوا کی الوہیت کی نفی اور محمد رسول اللہ ﷺ کی رسالت کی بنیاد پر ایک نئے معاشرے کی تعمیر و تشکیل عمل میں آ گئی۔ اب گویا غیبی ہاتف آپ کے قلب و شعور کو یہ احساس دلا رہا تھا کہ دنیا میں آپ ﷺ کے قیام کا زمانہ اختتام کے...
  7. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم دعوت کی کامیابی اور اثرات

    پیمانے مُختل تھے۔ ظلم اور غلامی کا دَور دورہ تھا۔ فَاجرانہ خوش حالی اور تباہ کن محرومی کی موج نے دنیا کو تہ و بالا کر رکھا تھا۔ اس پر کفر و گمراہی کے تاریک اور دبیز پردے پڑے ہوئے تھے۔ حالانکہ آسمانی مذاہب و اَدْیان موجود تھے۔ مگر ان میں تحریف نے جگہ پا لی تھی۔ اور ضُعف سرایت کر گیا تھا۔ اس کی...
  8. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم دعوت کی کامیابی اور اثرات

    پھر ان تمام کارروائیوں کے دوران ابھی پہلا معرکہ ... یعنی ضمیر کا معرکہ ... ختم نہیں ہوا تھا۔ کیونکہ یہ دائمی معرکہ ہے۔ اس میں شیطان سے مقابلہ ہے۔ اور وہ انسانی ضمیر کی گہرائیوں میں گھس کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھتا ہے۔ اور ایک لحظہ کے لیے ڈھیلا نہیں پڑتا۔ محمد ﷺ دعوت الی اللہ کے کام میں جمے ہوئے...
  9. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم دعوت کی کامیابی اور اثرات

    دعوت کی کامیابی اور اثرات اب ہم رسول اللہ ﷺ کی حیات مبارکہ کے آخری ایام کے تذکرہ تک پہنچ رہے ہیں۔ لیکن اس تذکرہ کے لیے رہوار قلم کو آگے بڑھانے سے پہلے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ذرا ٹھہر کر آپ ﷺ کے اس جلیل الشان عمل پر ایک اجمالی نظر ڈالیں، جو آپ کی زندگی کا خلاصہ ہے۔ اور جس کی بناء پر آپ ﷺ کو تمام...
  10. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم وفود

    شامل تھے۔ یہ سب اپنی قوم کے سربرآوردہ اور شیطان تھے۔ عامر بن طفیل وہی شخص ہے جس نے بئر معونہ پر ستر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو شہید کرایا تھا۔ ان لوگو ں نے جب مدینہ آنے کا ارادہ کیا تو عامر اور اربد نے باہم سازش کی کہ نبی ﷺ کو دھوکا دے کر اچانک قتل کر دیں گے۔ چنانچہ جب یہ وفد مدینہ پہنچا تو...
  11. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم وفود

    گیا ہے۔ اور یہ ثابت بن قیس ہیں جو تمہیں میری طرف سے جواب دیں گے۔ اس کے بعد آپ واپس چلے آئے۔ (صحیح بخاری باب وفد بنی حنیفہ اور باب قصۃ الاسود العنسی ۲/۶۲۷، ۶۲۸ اور فتح الباری ۸/۸۷ تا ۹۳) بالآخر وہی ہوا جس کا اندازہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی فراست سے کر لیا تھا، یعنی مسیلمہ کذاب یمامہ واپس جا کر پہلے...
  12. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم وفود

    إِنَّ مَثَلَ عِيسَىٰ عِندَ اللَّـهِ كَمَثَلِ آدَمَ ۖ خَلَقَهُ مِن تُرَ‌ابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُن فَيَكُونُ ﴿٥٩﴾ الْحَقُّ مِن رَّ‌بِّكَ فَلَا تَكُن مِّنَ الْمُمْتَرِ‌ينَ ﴿٦٠﴾ فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِن بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ...
  13. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم وفود

    نے حضرت علی بن ابی طالبؓ کو بھیجا اور حکم دیا کہ وہ خالدؓ کو واپس بھیج دیں۔ حضرت علیؓ نے قبیلہ ہمدان کے پاس جا کر رسول اللہ ﷺ کا خط سنایا اور اسلام کی دعوت دی تو سب کے سب مسلمان ہو گئے۔ حضرت علیؓ نے رسول اللہ ﷺ کو ان کے حلقہ بگوش اسلام ہونے کی بشارت بھیجی۔ آپ نے خط پڑھا تو سجدے میں گر گئے۔ پھر...
  14. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم وفود

    ۸۔ وفد ثقیف: یہ وفد رمضان ۹ھ میں تبوک سے رسول اللہ ﷺ کی واپسی کے بعد حاضر ہوا۔ اس قبیلے میں اسلام پھیلنے کی صورت یہ ہوئی کہ رسول اللہ ﷺ ذی قعدہ ۸ھ میں جب غزوہ طائف سے واپس ہوئے تو آپ کے مدینہ پہنچنے سے پہلے ہی اس قبیلے کے سردار عُروہ بن مسعود نے آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔ پھر...
  15. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم وفود

    ۶۔ وفد عذرہ: یہ وفد صفر ۹ھ میں مدینہ آیا۔ بارہ آدمیوں پر مشتمل تھا۔ اس میں حمزہ بن نعمان بھی تھے۔ جب وفد سے پوچھا گیا کہ آپ کون لوگ ہیں؟ تو ان کے نمائندے نے کہا: ہم بنو عذرہ ہیں۔ قُصّیِ کے اَخْیافی بھائی۔ ہم نے ہی قصی کی تائید کی تھی۔ اور خزاعہ اور بنو بکر کو مکہ سے نکالا تھا۔ (یہاں) ہمارے رشتے...
  16. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم وفود

    نے لکھا کہ رسول اللہ ﷺ نے مکہ کے کئی ان افراد کو قتل کرا دیا ہے جو آپ ﷺ کی ہجو کرتے اور آپ ﷺ کو ایذائیں پہنچاتے تھے۔ قریش کے بچے کھچے شعراء میں سے جس کی جدھر سینگ سمائی ہے نکل بھاگا ہے۔ لہٰذا اگر تمہیں اپنی جان کی ضرورت ہے تو رسول اللہ ﷺ کے پاس اُڑ کر آ جاؤ، کیونکہ کوئی بھی شخص توبہ کرکے آپ کے...
  17. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم وفود

    ستر یا اسی گھرانوں کی جمعیت لے کر ۷ھ کے اوائل میں اس وقت مدینہ ہجرت کی جب نبی ﷺ خیبر میں تشریف فرما تھے۔ اس کے بعد حضرت طفیل نے آگے بڑھ کر خیبر میں آپ کا ساتھ پکڑ لیا۔ ۳۔ فروہ بن عَمْرو جذامی کا پیغام رساں: حضرت فَرْوَہ، رومی سپاہ کے اندر ایک عربی کمانڈر تھے۔ انہیں رُومیوں نے اپنے حدود سے متصل...
  18. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم وفود

    وفود اہل مغازی نے جن وفود کا تذکرہ کیا ہے ان کی تعداد ستر سے زیادہ ہے لیکن یہاں نہ تو ان کے اِستقصاء کی گنجائش ہے اور نہ ان کے تفصیلی بیان میں کوئی بڑا فائدہ ہی مضمر ہے۔ اس لیے ہم صرف انہی وفود کا ذکر کر رہے ہیں جو تاریخی حیثیت سے اہمیت و ندرت کے حامل ہیں۔ قارئین کرام کو یہ بات ملحوظ رکھنی چاہیے...
  19. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم اللہ کے دین میں فوج در فوج داخلہ

    اللہ کے دین میں فوج در فوج داخلہ جیسا کہ ہم نے عرض کیا غزوۂ فتح مکہ ایک فیصلہ کن معرکہ تھا جس نے بُت پرستی کا کام تمام کر دیا۔ اور سارے عرب کے لیے حق و باطل کی پہچان ثابت ہوا۔ اس کی وجہ سے ان کے شبہات جاتے رہے۔ اسی لیے اس کے بعد انہوں نے بڑی تیز رفتاری سے اسلام قبول کیا۔ حضرت عَمرو بن سَلمہ کا...
  20. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم غَزَوَات پر ایک نظر

    آپ ﷺ نے ان اسباب و وجوہ اور اغراض و مقاصد کو بھی تبدیل کر ڈالا جن کے لیے دور جاہلیت میں جنگ کے شعلے بھڑکا کرتے تھے۔ یعنی دور جاہلیت میں جنگ نام تھی لوٹ مار اور قتل و غارت گری کا، ظلم و زیادتی اور انتقام و تشدد کا، کمزوروں کو کچلنے، آبادیاں ویران کرنے اور عمارتیں ڈھانے کا، عورتوں کی بے حرمتی کرنے...
Top