الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
غَزَوَات پر ایک نظر
نبی ﷺ کے غزوات، سرایا اور فوجی مہمات پر ایک نظر ڈالنے کے بعد کوئی بھی شخص جو جنگ کے ماحول، پس منظر و پیش منظر اور آثار و نتائج کا علم رکھتا ہو یہ اعتراف کیے بغیر نہیں رہ سکتا کہ نبی ﷺ دُنیا کے سب سے بڑے اور باکمال فوجی کمانڈر تھے۔ آپ ﷺ کی سوجھ بوجھ سب سے زیادہ درست اور آپ ﷺ...
حج ۹ھ
(زیر امارت حضرت ابو بکرؓ )
اسی سال ذی قعدہ یا ذی الحجہ ۹ھ میں رسول اللہ ﷺ نے مناسک حج قائم کرنے کی غرض سے ابو بکرؓ کو امیر الحج بنا کر روانہ فرمایا۔
اس کے بعد سورۂ براءت کا ابتدائی حصہ نازل ہوا۔ جس میں مشرکین سے کیے گئے عہد و پیمان کو برابری کی بنیاد پر ختم کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس...
اس غزوے کے اثرات کا اندازہ اس سے بھی کیا جا سکتا ہے کہ فتح مکہ کے بعد (بلکہ اس سے پہلے بھی) عرب کے وفود اگرچہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آنا شروع ہو گئے تھے، لیکن ان کی بھرمار اس غزوے کے بعد ہی ہوئی۔ (اس غزوے کی تفاصیل مآخذ ذیل سے لی گئی ہیں: ابن ہشام ۲/۵۱۵ تا ۵۳۷، زاد المعاد ۳/۲ تا ۱۳، صحیح بخاری...
مَّا كَانَ اللَّـهُ لِيَذَرَ الْمُؤْمِنِينَ عَلَىٰ مَا أَنتُمْ عَلَيْهِ حَتَّىٰ يَمِيزَ الْخَبِيثَ مِنَ الطَّيِّبِ ۗ (۳: ۱۷۹)
''اللہ مومنین کو اسی حالت پر چھوڑ نہیں سکتا جس پر تم لوگ ہو یہاں تک کہ خبیث کو پاکیزہ سے علیحدہ کر دے۔ ''
چنانچہ اس غزوہ میں سارے کے سارے مومنین صادقین نے شرکت کی اور اس...
مدینہ کو واپسی:
اسلامی لشکر تبوک سے مظفر و منصور واپس آیا، کوئی ٹکر نہ ہوئی۔ اللہ جنگ کے معاملے میں مومنین کے لیے کافی ہوا۔ البتہ راستے میں ایک جگہ ایک گھاٹی کے پاس بارہ منافقین نے نبی ﷺ کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ اس وقت آپ اس گھاٹی سے گزر رہے تھے اور آپ کے ساتھ صرف حضرت عمارؓ تھے جو اونٹنی کی نکیل...
معاہدہ کیا۔ جَرْبَاء اور اَذرُخ کے باشندوں نے بھی خدمتِ نبوی ﷺ میں حاضر ہو کر جزیہ دینا منظور کیا۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کے لیے ایک تحریر لکھ دی جو ان کے پاس محفوظ تھی۔ اہل مقناء نے اپنے پھلوں کی چوتھائی پیداوار دینے کی شرط پر صلح کی۔ آپ نے حاکمِ اَیْلَہ کو بھی ایک تحریر لکھ دی جو یہ تھی:
''بسم اللہ...
پھر جب تبوک کے قریب پہنچے تو آپ ﷺ نے فرمایا: کل ان شاء اللہ تم لوگ تبوک کے چشمے پر پہنچ جاؤ گے، لیکن چاشت سے پہلے نہیں پہنچو گے۔ لہٰذا جو شخص وہاں پہنچے اس کے پانی کو ہاتھ نہ لگائے، یہاں تک کہ میں آ جاؤں۔ حضرت معاذؓ کا بیان ہے کہ ہم لوگ پہنچے تو وہاں دو آدمی پہلے ہی پہنچ چکے تھے۔ چشمے سے تھوڑا...
تبوک کی راہ میں لشکر کا گزر حِجر یعنی دیار ثمود سے ہوا۔ ثمود وہ قوم تھی جس نے وادیٔ القریٰ کے اندر چٹانیں تراش تراش کر مکانات بنائے تھے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے وہاں کے کنویں سے پانی لے لیا تھا، لیکن جب چلنے لگے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم یہاں کا پانی نہ پینا اور اس سے نماز کے لیے وضو نہ...
اسلامی لشکر تبوک کی راہ میں:
اس دھوم دھام جوش و خروش اور بھاگ دوڑ کے نتیجے میں لشکر تیار ہو گیا تو رسول اللہ ﷺ نے حضرت محمد بن مسلمہؓ کو اور کہا جاتا ہے کہ سباعؓ بن عرفطہ کو مدینہ کا گورنر بنایا۔ اور حضرت علیؓ بن ابی طالب کو اپنے اہل و عیال کی دیکھ بھال کے لیے مدینہ ہی میں رہنے کا حکم دیا۔ لیکن...
اسی طرح مسلمانوں نے صدقہ و خیرات کرنے میں بھی ایک دوسرے سے آگے نکل جانے کی کوشش کی۔ حضرت عثمان بن عفانؓ نے ملک شام کے لیے ایک قافلہ تیار کیا تھا۔ جس میں پالان اور کجاوے سمیت دو سو اونٹ تھے اور دو سو اوقیہ (تقریبا ساڑھے انتیس کلو) چاندی تھی۔ آپ نے یہ سب صدقہ کر دیا۔ اس کے بعد پھر ایک سو اونٹ...
رومیوں سے جنگ کی تیاری کا اعلان:
یہ معاملہ طے کر لینے کے بعد آپ ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں اعلان فرما دیا کہ لڑائی کی تیاری کریں۔ قبائل عرب اور اہلِ مکہ کو بھی پیغام دیا کہ لڑائی کے لیے نکل پڑیں۔ آپ ﷺ کا دستور تھا کہ جب کسی غزوے کا ارادہ فرماتے تو کسی اور ہی جانب کا توریہ کرتے۔ لیکن صورت...
رسول اللہ ﷺ کی طرف سے ایک قطعی اقدام کا فیصلہ:
لیکن رسول اللہ ﷺ حالات و تغیرات کا مطالعہ کہیں زیادہ دقتِ نظر سے فرما رہے تھے۔ آپ ﷺ سمجھ رہے تھے کہ اگر آپ ﷺ نے ان فیصلہ کن لمحات میں رومیوں سے جنگ لڑنے میں کاہلی اور سستی سے کام لیا، رومیوں کو مسلمانوں کے زیر اثر علاقوں میں گھسنے دیا، اور وہ مدینہ...
روم و غسان کی تیاریوں کی خاص خبریں:
ان حالات اور خبروں کا مسلمان سامنا کر ہی رہے تھے کہ انہیں اچانک ملک شام سے تیل لے کر آنے والے نبطیوں (نابت بن اسماعیل علیہ السلام کی نسل، جنہیں ایک وقت پٹرا اور شمالی حجاز میں بڑا عروج حاصل تھا۔ زوال کے بعد رفتہ رفتہ یہ لوگ معمولی کسانوں اور تاجروں کے درجہ میں...
پہنچنے کے بعد شروع کیں۔ چنانچہ اس کے باوجود کہ یہ منافقین دیکھ چکے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ہر میدان میں کامیاب ہیں اور روئے زمین کی کسی طاقت سے نہیں ڈرتے بلکہ جو رکاوٹیں آپ کی راہ میں حائل ہوتی ہیں، وہ پاش پاش ہو جاتی ہیں۔ اس کے باوجود منافقین نے یہ امید باندھ لی کہ مسلمانوں کے خلاف انہوں نے اپنے...
ان مصلحتوں کے پیش نظر ابھی جنگ موتہ پر ایک سال بھی نہ گزرا تھا کہ قیصر نے رومی باشندوں اور اپنے ماتحت عربوں یعنی آل غسان وغیرہ پر مشتمل فوج کی فراہمی شروع کر دی، اور ایک خونریز اور فیصلہ کن معرکے کی تیاری میں لگ گیا۔
روم و غَسّان کی تیاریوں کی عام خبریں:
ادھر مدینہ میں پے در پے خبریں پہنچ رہی...
غزوۂ تبوک
غزوہ فتح مکہ، حق و باطل کے درمیان ایک فیصلہ کن معرکہ تھا۔ اس معرکے کے بعد اہلِ عرب کے نزدیک رسول اللہ ﷺ کی رسالت میں کوئی شک باقی نہیں رہ گیا تھا۔ اسی لیے حالات کی رفتار یکسر بدل گئی۔ اور لوگ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہو گئے۔ اس کا کچھ اندازہ ان تفصیلات سے لگ سکے گا جنہیں ہم...
مسند احمد کی روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: اے عدی! اسلام لاؤ سالم رہو گے۔ میں نے کہا: میں تو خود ایک دین کا ماننے والا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: میں تمہارا دین تم سے بہتر طور سے جانتا ہوں۔ میں نے کہا: آپ میرا دین مجھ سے بہتر طور پر جانتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں! کیا ایسا نہیں کہ تم رکوسی ہو، اور پھر...
کر لیا۔ البتہ منتخب مال رسول اللہ ﷺ کے لیے علیحدہ کر دیا اور آلِ حاتم کو تقسیم نہیں کیا۔
مدینہ پہنچے تو حاتم کی صاحبزادی نے رسول اللہ ﷺ سے رحم کی درخواست کرتے ہوئے عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ ! یہاں جو آ سکتا تھا لا پتہ ہے۔ والد گذر چکے ہیں اور میں بڑھیا ہوں۔ خدمت کرنے کی طاقت نہیں رکھتی۔ آپ مجھ پر...
سرایا
جس طرح قبائل کی طرف زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے عمال بھیجے گئے اسی طرح جزیرۃ العرب کے عام علاقوں میں امن و امان کے دور دورے کے باوجود مختلف مقامات پر متعدد فوجی مہمات بھی بھیجنی پڑیں۔ فہرست یہ ہے:
۱۔ سریہ عُیینہ بن حصن فزاری: ( محرم ۹ھ)
عیینہ کو پچاس سواروں کی کمان دے کر بنو تمیم کے پاس بھیجا...