• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم فتح مکہ کے بعد کے سَرایَا اور عُمّال کی روانگی

    فتح مکہ کے بعد کے سَرایَا اور عُمّال کی روانگی اس طویل اور کامیاب سفر سے واپسی کے بعد رسول اللہ ﷺ نے مدینہ میں قدرے طویل قیام فرمایا۔ اس دوران آپ وفود کا استقبال فرماتے رہے۔ حکومت کے عُمّال بھیجتے رہے۔ داعیانِ دین کو روانہ فرماتے رہے اور جنہیں اللہ کے دین میں داخلے اور عرب کے اندر برپا امر واقعہ...
  2. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم غزوہ ٔ طائف

    سمجھا۔ لہٰذا جس کسی کے پاس کوئی قیدی ہو، اور وہ بخوشی واپس کر دے تو یہ بہت اچھی راہ ہے اور جو کوئی اپنے حق کو روکنا ہی چاہتا ہو تو وہ بھی ان کے قیدی تو انہیں واپس ہی کر دے۔ البتہ آئندہ جو سب سے پہلا مالِ فے حاصل ہو گا اس سے ہم اس شخص کو ایک کے بدلے چھ دیں گے۔ لوگوں نے کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے لیے...
  3. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم غزوہ ٔ طائف

    سعد بن عبادہؓ آپ ﷺ کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! آپ ﷺ نے حاصل شدہ مالِ فے میں جو کچھ کیا ہے اس پر انصار اپنے جی ہی جی میں آپ ﷺ پر پیچ و تاب کھا رہے ہیں۔ آپ ﷺ نے اسے اپنی قوم میں تقسیم فرمایا۔ قبائلِ عرب کو بڑے بڑے عطیے دیے لیکن انصار کو کچھ نہ دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اے سعد! اس بارے...
  4. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم غزوہ ٔ طائف

    مؤلفۃ القلوب (وہ لوگ جو نئے نئے مسلمان ہوئے ہوں اور ان کا دل جوڑنے کے لیے انہیں مالی مدد دی جائے تاکہ وہ اسلام پر مضبوطی سے جم جائیں) کی قسمت نے سب سے پہلے یاوری کی۔ اور انہیں بڑے بڑے حصے دیے گئے۔ ابو سفیان بن حرب کو چالیس اَوْقِیہ (کچھ کم چھ کلو چاندی) اور ایک سو اونٹ عطا کیے گئے۔ اس نے کہا...
  5. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم غزوہ ٔ طائف

    دورانِ محاصرہ رسول اللہ ﷺ کے منادی نے اعلان کیا: جو غلام قلعہ سے اتر کر ہمارے پاس آ جائے وہ آزاد ہے۔ اس اعلان پر تیئس آدمی قلعہ سے نکل کر مسلمانوں میں آ شامل ہوئے۔ (صحیح بخاری ۲/۲۶۰) انہیں میں حضرت ابو بکرہؓ بھی تھے۔ وہ قلعہ کی دیوار پر چڑھ کر ایک چرخی یا گھراری کی مدد سے (جس کے ذریعہ رہٹ سے...
  6. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم غزوہ ٔ طائف

    غزوہ طائف یہ غزوہ درحقیقت غزوۂ حنین کا امتداد ہے۔ کیونکہ ہوازن و ثقیف کے بیشتر شکست خوردہ افراد اپنے جنرل کمانڈر مالک بن عوف نصری کے ساتھ بھاگ کر طائف ہی آئے تھے اور یہیں قلعہ بند ہو گئے تھے۔ لہٰذا رسول اللہ ﷺ نے حنین سے فارغ ہو کر اور جعرانہ میں مال غنیمت جمع فرما کر اسی ماہ شوال ۸ھ میں طائف...
  7. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم تیسرا مرحلہ ...غزوۂ حنین

    وَغَدَوْا عَلَىٰ حَرْ‌دٍ قَادِرِ‌ينَ ﴿٢٥﴾ فَلَمَّا رَ‌أَوْهَا قَالُوا إِنَّا لَضَالُّونَ (۹: ۲۵،۲۶) ''اور (اللہ نے) حنین کے دن (تمہاری مدد کی) جب تمہیں تمہاری کثرت نے غرور میں ڈال دیا تھا۔ پس وہ تمہارے کچھ کام نہ آئی۔ اور زمین کشادگی کے باوجود تم پر تنگ ہو گئی، پھر تم لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگے، پھر...
  8. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم تیسرا مرحلہ ...غزوۂ حنین

    ''میں نبی ہوں، جھوٹا نہیں، میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔'' لیکن اس وقت ابو سفیان بن حارثؓ نے آپ کے خچر کی لگام پکڑ رکھی تھی۔ اور حضرت عباسؓ نے رکاب تھام لی تھی۔ دونوں خچر کو روک رہے تھے کہ کہیں تیزی سے آگے نہ بڑھ جائے۔ اس کے بعد آپ ﷺ اتر پڑے اپنے رب سے مدد کی دعا فرمائی: اے اللہ! اپنی مدد نازل...
  9. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم تیسرا مرحلہ ...غزوۂ حنین

    شروع ہو گئی۔ پھر فوراً ہی ان پر دشمن کے پَرے کے پَرے فردِ واحد کی طرح ٹوٹ پڑے (اس اچانک حملے سے مسلمان سنبھل نہ سکے اور ان میں ایسی بھگدڑ مچی کہ کوئی کسی کی طرف تاک نہ رہا تھا۔ بالکل فاش شکست تھی۔ یہاں تک کہ ابو سفیان بن حرب نے - جو ابھی نیا نیا مسلمان تھا - کہا: اب ان کی بھگدڑ سمندر سے پہلے نہ...
  10. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم تیسرا مرحلہ ...غزوۂ حنین

    اسلامی لشکر پر تیر اندازوں کا اچانک حملہ: اسلامی لشکر منگل اور بدھ کی درمیانی رات ۱۰ شوال کو حنین پہنچا۔ لیکن مالک بن عوف یہاں پہلے ہی پہنچ کر اور اپنا لشکر رات کی تاریکی میں اس وادی کے اندر اتار کر اسے راستوں، گزر گاہوں گھاٹیوں، پوشیدہ جگہوں اور درّوں میں پھیلا اور چھپا چکا تھا۔ اور اسے یہ حکم...
  11. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم تیسرا مرحلہ ...غزوۂ حنین

    والے کو بھی کوئی چیز روک سکتی ہے؟ دیکھو اگر جنگ میں تم غالب رہے تو بھی مفید تو محض آدمی ہی اپنی تلوار اور نیزے سمیت ہو گا اور اگر شکست کھا گئے تو پھر تمہیں اپنے اہل اور مال کے سلسلے میں رسوا ہونا پڑے گا۔ پھر دُرید نے بعض قبائل اور سرداروں کے متعلق سوال کیا۔ اور اس کے بعد کہا: اے مالک! تم نے بنو...
  12. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم تیسرا مرحلہ ...غزوۂ حنین

    غزوۂ حنین مکہ کی فتح ایک اچانک ضرب کے بعد حاصل ہوئی تھی جس پر عرب ششدر تھے اور ہمسایہ قبائل میں اتنی سکت نہ تھی کہ اس ناگہانی امر واقعہ کو دفع کر سکیں۔ اس لیے بعض اڑیل، طاقتور اور متکبر قبائل کو چھوڑ کر بقیہ سارے قبیلوں نے سپر ڈال دی تھی۔ اڑیل قبیلوں میں ہوازن اور ثقیف سر فہرست تھے۔ ان کے ساتھ...
  13. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم تیسرا مرحلہ ...غزوۂ حنین

    تیسرا مرحلہ ... غزوۂ حنین یہ رسول اللہ ﷺ کی پیغمبرانہ زندگی کا آخری مرحلہ ہے۔ جو آپ کی اسلامی دعوت کے ان نتائج کی نمائندگی کرتا ہے جنہیں آپ نے تقریباً ۲۳ سال کی طویل جدوجہد، مشکلات و مشقت، ہنگاموں اور فتنوں، فسادات اور جنگوں اور خونریز معرکوں کے بعد حاصل کیا تھا۔ ان طویل برسوں میں فتح مکہ سب سے...
  14. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم غزوہ فتح مکہ

    تھی۔ کیونکہ اہلِ عرب نے دیکھ لیا تھا کہ ابرہہ اور اس کے ساتھیوں نے بیت اللہ کا رُخ کیا تو اللہ نے انہیں ہلاک کر کے بھُس بنا دیا۔ یاد رہے کہ صلح حدیبیہ اس فتح عظیم کا پیش خیمہ اور تمہید تھی۔ اس کی وجہ سے امن امان کا دَور دورہ ہو گیا تھا۔ لوگ کھل کر ایک دوسرے سے باتیں کرتے تھے۔ اسلام کے متعلق...
  15. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم غزوہ فتح مکہ

    متعدد سرایا بھی روانہ کیے اور اس طرح سارے بت توڑ ڈالے گئے۔ آپ کے منادی نے مکے میں اعلان کیا کہ جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے گھر میں کوئی بت نہ چھوڑے بلکہ اسے توڑ ڈالے۔ سرایا اور مہمات: فتح مکہ سے یک سو ہو جانے کے بعد رسول اللہ ﷺ نے ۲۵ رمضان ۸ھ کو حضرت خالد بن ولیدؓ کی...
  16. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم غزوہ فتح مکہ

    تو؟ ابو سفیان نے (جو وہیں موجود تھے) کہا: تم جو کچھ لے لو وہ تمہارے لیے حلال ہے۔ رسول اللہ ﷺ مسکرانے لگے۔ آپ ﷺ نے ہندہ کو پہچان لیا۔ فرمایا: اچھا ... تو تم ہو ہندہ؟ وہ بولی: ہاں، اے اللہ کے نبی، جو کچھ گزر چکا ہے اسے معاف فرما دیجیے۔ اللہ آپ کو معاف فرمائے۔ اس کے بعد آپ ﷺ نے فرمایا: اور زنانہ...
  17. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم غزوہ فتح مکہ

    کعبے کی چھت پر اذانِ بلالی: اب نماز کا وقت ہو چکا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے حضرت بلالؓ کو حکم دیا کہ کعبے پر چڑھ کر اذان کہیں۔ اس وقت ابو سفیان بن حرب، عتاب بن اَسِید اور حارث بن ہشام کعبہ کے صحن میں بیٹھے تھے۔ عتاب نے کہا: اللہ نے اسید کو یہ شرف بخشا کہ انہوں نے یہ (اذان) نہ سنی ، ورنہ انہیں ایک...
  18. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم غزوہ فتح مکہ

    اکابر مجرمین کا خون رائیگاں قرار دے دیا گیا: فتح مکہ کے روز رسول اللہ ﷺ نے اکابر مجرمین میں سے نو آدمیوں کا خون رائیگاں قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ اگر وہ کعبے کے پردے کے نیچے بھی پائے جائیں تو انہیں قتل کر دیا جائے۔ ان کے نام یہ ہیں: (۱) عبد العزیٰ بن خَطل (۲) عبد اللہ بن سعد بن ابی سرح (۳) عکرمہ...
  19. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم غزوہ فتح مکہ

    کعبے کی کنجی (حق بحقدار رسید) : اس کے بعد رسول اللہﷺ مسجد حرام میں بیٹھ گئے۔ حضرت علیؓ نے ...جن کے ہاتھ میں کعبے کی کنجی تھی ...حاضر خدمت ہو کر عرض کی: حضور ہمارے لیے حجاج کو پانی پلانے کے اعزاز کے ساتھ خانہ کعبہ کی کلید برداری کا اعزاز بھی جمع فرما دیجیے۔ اللہ آپ ﷺ پر رحمت نازل کرے۔ ایک اور...
  20. محمد نعیم یونس

    الرحیق المختوم غزوہ فتح مکہ

    خانہ کعبہ میں رسول اللہ ﷺ کی نماز اور قریش سے خطاب: اس کے بعد آپ ﷺ نے اندر سے دروازہ بند کر لیا۔ حضرت اسامہؓ اور بلالؓ بھی اندر ہی تھے۔ پھر دروازے کے مقابل کی دیوار کا رخ کیا۔ جب دیوار صرف تین ہاتھ کے فاصلے پر رہ گئی تو وہیں ٹھہر گئے۔ دو کھمبے آپ کے دائیں جانب تھے، ایک کھمبا بائیں جانب اور تین...
Top