الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
٭اعمال بغیر اخلاص کے ایسے ہی ہیں جیسے بغیر ایڈریس کے لکھا گیا خط جو کہ اپنی مطلوبہ منزل تک نہیں پہنچ سکتا!
٭پاک وہ نہیں جو اپنا جسم دھو کر بیٹھ جائے بلکہ وہ ہے جسے خوف خدا ہو۔
٭آج ہم معیار زندگی کو بلند کرنے کی دوڑ میں معیار انسانیت سے بھی گِر رہے ہیں
٭گناہ‘ عارضی اندھا پن ہے جو آنکھ کُھل جانے سے ختم ہو جاتا ہے۔
٭جسم پانی سے‘ذہن علم سے اور روح مذہب سے پاکیزہ ہوتی ہے
٭پاک وہ نہیں جو اپنا جسم دھو کر بیٹھ جائے بلکہ وہ ہے جسے خوف خدا ہو۔
٭اصلاح کےبنا ندامت ایسی ہی ہے جیسے سوراخ کو بند کیے بنا جہاز میں سے پانی نکالنا۔
٭جب پیٹ خالی ہوتا ہے تو جسم...
٭
ان لوگوں کے ساتھ گزارا ہو جاتا ہے جن کی طبیعت خراب ہو مگر ان کے ساتھ نہیں جن کی تربیت خراب ہو۔
٭لوگ کالے جادو سے تو ڈر جاتے ہیں کالے اعمال سے نہیں ڈرتے۔
٭مطلب اور غرض کے رشتے "کوئلے" کی طرح ہوتے ہیں جب کوئلہ گرم ہوتا ہے تو ہاتھ جلا دیتا ہے اور جب ٹھنڈا ہوتا ہے تو ہاتھ کالے کر دیتا ہے۔
٭صبر...
٭
خوب سیرت ہے وہ عورت جس کی خوبصورتی اس کے محرم تک محدود رہے۔
٭انسان عمر سے نہیں فکر سے بوڑھا ہوتا ہے۔
٭مردانگی کی بہترین سطح یہ ہے کہ مرد کی وجہ سے عورت کی آنکھ میں آنسو نہ آئے۔
٭کچھ چیزیں بہت دیر بعد بھی پلٹ کر آجاتی ہیں خصوصاً کسی کو دیا ہوا دھوکا اور بولا ہو جھوٹ۔
٭
جہاں پر ہر بار اپنی باتوں کی صفائی دینی پڑ جائے!!!
وہ رشتے کبھی گہرے نہیں ہوتے۔۔
٭آج کل کی عورتیں آزادی مغرب والی اور حقوق اسلام والے چاہتی ہیں۔
جھوٹے وعدے سے بہتر ہے کہ صاف انکار کر دیا جائے۔
٭اہمیت الفاظ کی ہوتی ہے
مگر اثر ہمیشہ لہجوں کاہوتا ہے۔
٭پانی دریا میں ہو یا آنکھوں میں‘
گہرائی اور...
٭جب کوئی اپنا دوسروں کے قریب ہونے لگتا ہے تب دوریوں کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔
٭ہررشتہ معصوم پرندے کی طرح ہوتا ہے اگر سختی سے پکڑیں گے تو مر جائے گا اور نرمی سے پکڑیں گے تو اُڑ جائے گا
لیکن محبت سے پکڑیں گے تو ساری عمر ساتھ نبھائے گا۔
٭دوسروں کے ساتھ زیادہ تر وہ نیک سلوک کرتے ہیں جو خود بھی مشکل وقت گزار چکے ہوں۔
٭صبرکر لیں
کیونکہ انسان کو ہمیشہ اتنی ہی تکلیف ملتی ہے جتنی وہ سہہ سکے۔
٭
انسان کو چاہیے کہ اپنے آپ سے ملاقات کے لیے کبھی کبھار وقت نکال لیا کرے۔
٭جسکا کفیل اللہ ہو کسی کا محتاج نہیں رہتا۔
٭زندگی کی کتاب میں اتنی غلطیاں نہ کریں کہ پینسل سے پہلے ربڑ ختم ہو جائے اور توبہ سے پہلے زندگی۔
٭غربت انسان کو اپنے ہی شہر میں ایسے اجنبی بنا دیتی ہے کہ لوگ پہچاننے سے ہی انکار کر دیتے ہیں۔
٭خوش رہا کریں مگر خوش فہمی میں نہیں۔