الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اسلام علیکم!
حدیث میں ہے کہ فتنے کے وقت مسلمانوں کی جماعت اور ان کے امام کو لازم پکڑو۔ اگر کوئی جماعت یا امام نہ ہو تو سب سے الگ رہو۔
بے شک آج فتنوں کا دور ہے۔ تو آج کے دور میں مسلمانوں کی جماعت اور امام کون سا ہے۔ اہلحدیث خود کو جماعت کہتے ہیں۔ اہلسنت خود کو جماعت کہتے ہیں۔ بریلوی، دیوبندی،...
اسلام علیکم!
علم الاعداد کا کیا حکم ہے؟
ایک تو ہوتا ہے علم نجوم جو کہ اسلام میں منع ہے۔ اور کاہن اور نجومی (جیسے کہ نام سے ظاہر ہے کہ ستاروں کے علم والا ) کے پاس جانا منع ہے مگر علم الاعداد کی مدد سے شادی کے کے لئیے مناسب رشتہ کا پتا چلانا وغیرہ کیسا ہے۔ اور یہ بات 100٪ نہیں بلکہ حسن ظن کے طور...
اسلام علیکم!
حرف " ض " کا مخرج کیا ہے ؟
محدث لائیبریری سے عربی کی کتاب ڈاؤنلوڈ کی تھی اس پر اس کا مخرج بتایا گیا تھا کہ حرف " ض " کا مخرج ظ کے مشابہ ہے اور جن کی دال سے ملتی جلتی آواز نکلتی ہے وہ غلط ہے مگر ائمہ حرم کی تلاوت سنیں تو " ض " کی آواز دال سے ملتی جلتی نکلتی ہے۔ تجوید میں مشہور شیخ...
اسلام علیکم!
ایک حدیث میں پڑھا تھا کہ پیدا ہونے سے پہلے فرشتہ انسان کی عمر، رزق، اور نیک یا بد ہونا لکھ دیتا ہے اور اس کے بعد روح پھونک دی جاتی ہے۔
تو کیا عمر اور رزق میں نیکی اور دعا سے اضافہ ممکن ہے؟ ہا پھر یہ جتنے لکھے گئے ہیں اتنے ہی رہتے ہیں اضافہ ممکن نہیں۔
کیا دعا سے تقدیر بدل سکتی ہے؟
اسلام علیکم!
کوئی بھائی بتا سکتا ہے کہ عربی سیکھنے کے لئیے کون کون سی کتب معاون ہوں گی؟
میرے پاس کلاس لینے کا ٹائم نہیں ہوتا اور میں عربی بھی سیکھنا چاہتا ہوں تاکہ قرآن پاک اور احادیث پڑھ ہی سنجھ جاؤں اور ترجمہ کی ضرورت نہ پڑے۔ اور خود بھی عربی بول سکوں۔
اور تجوید کی بھی کوئی کتاب بتا دیں۔
اسلام علیکم!
کیا شادی کرنا لازمی اور فرض یا واجب ہے؟ یا پھر تمام عمر بغیر شادی کے بھی رہا جا سکتا ہے جیسے کہ آج کل کچھ لوگ ساری عمر شادی نہیں کرتے۔ اور کیا شادی میں کسی مجبوری کے بغیر تاخیر بھی کر سکتے ہیں مثلا 30 ، 35 سال کی عمر میں شادی کرنا؟
اسلام علیکم!
یہ آئن لائن فتوی کی ویب سائٹ ہے:
http://www.thefatwa.com/urdu/questionID/724/
یہاں سر ، ساز ، وجد اور رقص کو جائز کہا گیا ہے۔ کچھ کاموں میں حرام کہا گیا ہے جیسا کہ بے حیائی کے شعر وغیرہ میں۔ اب ناجائز کاموں کے لیئے تو ظاھر ہے ناجائز ہی ہو گا۔
جائز ہونے کے ثبوت کے طور پر تین حصے...
اسلام علیکم!
مجھے بھی ایسا ہی لگ رہا ہے کہ مسئلہ آسان نہیں۔
یہی تو سمجھ نہیں آرہی کہ سلفی علماء کی خود اپنی تصاویر بھی موجود ہیں۔ آئمہ حرم کی بھی جب وہ پاکستان آتے ہیں تب بھی کیمرے میں آتے ہیں۔ حالانکہ وہ کیمرے میں آنے سے انکار کر سکتے ہیں۔
جزاک اللہ!
جزاک اللہ! یہ سب فتوی پڑھ کر یہ واضح ہو گیا کہ تصویر بنانی حرام ہے۔البتہ ضرورت کے وقت جائز ہیں اور اور ان کی تعظیم نہیں کرنی جیسا کہ تکیہ بستر وغیرہ پر جائز ہیں کیونکہ انہیں کچلا اور روندا جاتا ہے ان کی تعظیم نہیں ہوتی۔ اور تصویر میں حرام چہرہ کی تصویر ہی ہے اور انسان کی تصویر بنانی...
اور ویب ڈویلپمنٹ کا کام کرنے والوں والوں کی کمائی کا کیا حکم ہو گا حلال یا حرام؟ ویب ڈویلپر کو جو کام ملتا ہے ان ویب پیجز پر تصاویر بنانی پڑتی ہیں ایسا اکثر گرافک ڈزائینر کو کام ملتا ہے کیونکہ ویب پیج بناتے ہوئے اکثر تصاویر لگانی پڑتی ہیں خاص طور پر آن لائن بزنس کے ویب پیج پر۔
جزاک اللہ!
اور جو سائینسی طریقہ سے انسان جیسے روبوٹ بنائے جاتے ہیں وہ بھی اسی زمرے میں آئیں گئے یا نہیں؟
جیسے سعودیہ میں صوفیہ روبوٹ کو شہریت دی گئی۔ اور جو انسان طرح نہیں ہوتے مگر بولتے ہیں۔
معذرت! غلطی سی مالی معاملات میں پوسٹ ہو گئی۔
لیکن پھر ویڈیو کا کام کرنے والوں کی کمائی حلال ہو گی نہیں؟
مثلا پیس ٹی وی، پیغام ٹی وی،اور سعودیہ کے اور دیگر اسلامک ٹی وی چینل یہ سب دینی چینل ہیں۔ اور دینی تقریریں بنانے والے تو ان کی کمائی کا کیا حکم ہو گا؟
اسلام علیکم!
جدید کیمرے سے تصویر اور ویڈیو بنانے میں اختلاف ہے کہ یہ جائز ہے یا نہیں؟
شاید اگر تصویر کی تعظیم کی جائے تو بنانی حرام ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائک سے بھی جب نو مسلم ہندو اپنے جسم پر بنی تصاویر کے بارے سوال کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ اگر تعظیم نہیں کرتے تو کوئی بات نہیں۔
اگر جدید کیمرے کی...
جزاک اللہ بھائی! بہت عمدہ اور تسلی بخش جواب ہے۔ اللہ آپ کے علم و تقوی میں اور اضافہ کرے۔
ایک اور سوال ہے کہ اوپر والی پوسٹ میں ہے کہ حدیث کے مطابق حلال اور حرام نکاح میں فرق یہ ہے کہ نکاح میں دف بجایا جائے۔ اس کا کیا یہ مطلب ہے کہ دف بجانے سے ہی نکاح حلال ہو گا وگرنہ نہیں؟
پاکستان میں اہلحدیث...
نکاح کے مسائل میں سے ایک کفو بھی ہے۔
لیکن کفو سے کیا مراد ہے؟
میں نے کچھ عرصہ قبل دیو بند کی ویب سائٹ سے پڑھا تھا کہ کفو سے مراد لڑکے والوں اور لڑکی والوں میں برابری ہے۔ مطلب مالی ، معاشی ، خاندانی برابری وغیرہ۔ اور دار العلوم دیوبند ویب سائٹ کے مطابق سید، شیخ، مغل اور پٹھان چاروں بڑی ذات ہیں...
چونکہ رفع الیدین ثابت ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے طریقے سے مذاق کرنا یقینا دین میں نقصان ہے مگر۔۔۔
اگر کوئی رفع الیدین سے مذاق نہیں کرتا اور رفع الیدین کرنے والوں سے حقارت نہیں کرتا۔
رفع الیدین کرنے والوں کو برا نہیں کہتا مگر خود رفع الیدین نہیں کرتا تو ایسا شخص۔۔۔۔
اگر رفع...
جی بالکل تاریخ وفات کے متعلق پہلے میرا مؤقف بھی 12 ربیع الاول ہی تھا پھر مجھے مؤقف بدلنا پڑا۔
جیسا کی احادیث سے ثابت ہے کہ نبی محترم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سوموار کے روز پیدا ہوۓ سوموار کے دن ہی منصب رسالت سے سرفراز ہوۓ اور سوموار کو ہی وفات پائی۔
تو مطلب رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی...