الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
میرے خیال میں اگر اس کالم کو سامنے رکھ کر بات کی جائے تو وہ مشہور محاورہ ہی سمجھ آتا ہے کہ
چور مچائے شور
یہ تو اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں کہ چودھری صاحب کس حب الوطنی کی بات کر رہے ہیں اور کون سے ایمان کی بات کر رہے ہیں؟پاکستان میں مقیم بڑے بڑے لوگوں کو جو حب الوطنی اور ایمان نام جیسی چیزوں سے...
ترکیب کرنا اصل میں ایک مہارت ہے جس کے اصول و ضوابط مقرر ہیں اس لیے اگر اصول و ضوابط پر عبور حاصل ہو تو ترکیب کرنا کوئی مسئلہ نہیں ورنہ علماء نے تو اپنے اپنے ذہن کے مطابق اس پر کام کیا ہے لیکن ممکن ہے کہ آپ کا جو ذہن ہو وہ چیز وہاں سے نہ مل سکے اس لیے اس مہارت کو حاصل کرنے کی کوشش کریں نہ کہ...
کالم میں اکثر باتیں بہت اچھی اور قابل توجہ ہیں لیکن جن کی نشاندہی کی گئی ہے یہ قابل غور ہیں اور اس میں بنیادی کوتاہی جو میں محسوس کرتا ہوں وہ یہی ہے کہ ہمارے مصنفین دین کے علم سے ناواقف ہونے کی وجہ سے عقل کی بنیاد پر سوچنا شروع کرتے ہیں اور شرعی راہنمائی کے باوجود علمی غلطی کا شعوری یا لاشعوری...
تمام احباب کا شکریہ کیونکہ تقریباًتمام کرم فرماؤں کی یہ رائے متفق ہے کہ جن احباب سے انٹرویو کرنا ہے ان کا وقت مخصوص اور محدود نہ کیا جائے تو آپ احباب کی نوازش ہے۔جزاکم اللہ خیرا
ایسی سب حرکات کا اصل سبب جہالت اور قوت برداشت کی کمی ہے۔جہالت علم سمجھنے میں رکاوٹ بن جاتی ہے اور قوت برداشت کی کمی کسی کی رائے اور بات کو برداشت کرنے میں رکاوٹ بن جاتی ہے اور اس طرح سے دین کے تفقہ میں تنوع پیدا ہونے کی بجائے ذاتی دشمنی پیدا ہو جاتی ہے۔اس لیے اللہ تعالیٰ جہالت اور تعصب جیسے...
ہنیہ بیٹی ہماری بھتیجی ہے اور فورم پر آمد خوش آئند ہے لیکن ایک بات یاد رہے کہ کہیں فورم پر آمد اور پھر بھرپور استقبال تعلیمی مصروفیات پر اثر انداز نہ ہونے پائے کیونکہ ابھی ہمارے بچے کی پڑھنے کی عمر ہے اور بہت زیادہ پڑھنا ہے اس لیے اصل پڑھائی پر توجہ ہے اور فورم پر کبھی کبھی نظر آؤ۔سمجھ آ گئی...
بہت خوب نظم پڑھی ہے۔کمال کر دیا ہے میں تو حیران رہ گیا کہ اس عمر میں اتنا کمال؟بہت خوب !بہت خوب!
یہ ساری باتیں آپ کے جذبات کو دیکھتے ہوئے کہی ہیں ورنہ میں نے خود ابھی تک نہیں سنی کیونکہ لنک خراب ہے۔ہا ہا ہا
محترم المقام نعیم صاحب!اگر ایک بار عبارت کو پھر غور سے پڑھیں تو اگر میں غلطی پر نہ ہوں تو عبارت کا مطلب یہی ہے کہ مرد اپنی بیوی کی امامت کرانے کے بعد اس کے ہاتھ پر تسبیح پڑھے یہ مراد نہیں کہ بیوی کی امامت میں نماز پڑھنے کے بعد یہ کام کرے۔ان شاء اللہ بات واضح ہو گئی ہو گی۔
پہلے تو اپنے بارے میں ذہن تھا کہ دین کے حوالے سے ایسے کام کروں کہ اللہ تعالیٰ راضی ہو جائے اور امت کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے لیکن شاید حالات نے اور جسمانی کمزوریوں نے رکاوٹیں کھڑ ی کردیں لیکن اس میں اللہ تعالیٰ کی کوئی حکمت ہو گی لیکن اب اپنے بچوں سے امیدیں وابستہ کی ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان سے وہ...
شادی سے پہلے فرصت کے لمحات مختلف مقامات کی سیر وتفریح اور ویسے ہی باہر کھانے پینے کے شغل میں نکل جانے میں صرف ہوتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ فرصت کے لمحات کم سے کم تر ہی ہوتے گئے ہیں اور اب اگر کبھی میسر ہوں تو اپنے بچوں کے ساتھ گزارنا پہلی ترجیح ہوتا ہے کیونکہ اب یہی میرے دوست ہیں اور ہم باہر...
کوئی بھی نیکی کا کام کر کے قلبی مسرت تو حاصل ہوتی ہے لیکن سب سے زیادہ خوشی اس وقت ہوتی ہے جب کسی ضرورت مند کے کام آ جاؤں اور وہ کسی مصیبت سے نکل جائے ۔
7۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
انٹرنیٹ کی دنیا سے میں اس وقت متعارف ہوا جب میں ابھی جامعہ رحمانیہ میں زیر تعلیم تھا اور میرے استاد محترم جناب ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ ویرعاہ(جو میرے استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑے بھائی...
مزاج کا اصل ادراک لوگوں سے میل ملاقات رکھیں تو لوگ ہی بہتر تجزیہ کر سکتے ہیں اور مجھے اپنے بارے میں اس لیے زیادہ اندازہ ہے کہ میرے مزاج کے بارے میں میرا حلقہ احباب کئی بار اظہار کر چکا ہے۔ان کے اظہار بیان کے مطابق میں بہت شغلی اور ہنس مکھ مزاج کا مالک ہوں۔کبھی پریشانی کو اپنے اوپر سوار نہیں ہونے...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ڈیزائنگ کے حوالے سے ذمہ داران احباب سے مزید چند ایک گزارشات ہیں:
ہوم پیج پر جو تین ماڈیول شروع میں لگائے گئے ہیں شاید ان کی وجہ سے مجھے ویب سائٹ کی سپیڈ میں بھی فرق لگ رہا ہے۔پیج لوڈ ہونے میں وقت لیتا ہے اس کو دیکھ لیں۔
ہوم پیج پر ہی آخر میں گوگل میپ اور ایڈریس...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!محترم المقام جناب شاکر صاحب اور عمیر بھائی صاحب امید ہے کہ صحت و ایمان کی سلامتی سے ہوں گے۔ان شاء اللہ
آپ سے کچھ گزارشات کرنے کے لیے ہر طرح کا رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن نہ جانے
کے مترادف رابطہ نہیں ہو سکا۔میں گزارش یہ کرنا چاہتا تھا کہ اس وقت ویب سائٹ کا جو...
اس وقت تقریباً تینتیس سال کے لگ بھگ عمر ہے۔میری تاریخ پیدائش 10 نومبر1981 ء ہے۔
5۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
جی الحمد للہ میری شادی 24 نومبر2007ء کو ہو گئی تھی ۔اتفاق سے استاد محترم انس نضر صاحب میرے سسرالی رشتہ دار بھی ہیں کیونکہ میری شادی کیلانی...
3۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟
ایک لمبا عرصہ دین کا علم حاصل کرنے کے بعد دینی مشن سے ہی منسلک رہنے کی خواہش اور اللہ کے فضل سے چند ایک ایسی صلاحیتوں نے جنم لیا کہ مجھے اپنے مادری علمی میں ہی بطور استاد،ریسرچ سکالر کے طور پر کام کرنے کی سعادت نصیب فرمائی۔ دس سال تک ادارہ محدث میں کام کرنے کا موقعہ ملا جس...