• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آئیے عقیدہ سیکھیں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
غیب دان

س: غیب دان کا کیا معنی ہے؟
ج: چھپی ہوئی باتوں کو جاننے والا۔
س: غیب دان کون ہے؟
ج: صرف اللہ تعالیٰ ہی غیب دان ہے۔
س: کیا نبی بھی غیب جانتے ہیں؟
ج: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کو بھی غیب کا علم نہیں حتی کہ مقرب فرشتوں کو بھی غیب کا علم نہیں۔
س: غیب کی کنجیاں کون سی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا؟
ج: قیامت کب بپا ہو گی،بارش کا برسنا،ماؤں کے رحموں میں کیا ہے؟کوئی کل کیا کرے گا اور کس سرزمین پر مرے گا؟
س: جو شخص یہ دعوی کرے کہ اولیاء غیب جانتے ہیں؟
ج: وہ شرک میں مبتلا ہے۔
س: کیا جن اور نجومی بھی غیب نہیں جانتے؟
ج: جن اور نجومی بھی غیب کا علم نہیں جانتے۔
س: نجومیوں سے حالات معلوم کرنا کیسا ہے؟
ج: ان سے حالات پوچھنا کفر ہے۔
س: کیا انبیاء کو بھی کچھ معلوم نہیں ہوتا؟
ج: انبیاء کو بھی جس چیز کا علم اللہ تعالیٰ دے اس کا علم ہو جاتا ہے اور جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نہ بتلائے اس کا علم نہیں ہوتا۔
س: اور جو یہ کہے کہ اولیاء کے تو چودہ(14)طبق روشن ہوتے ہیں۔اور انہیں ہر چیز کا علم ہوتا ہے۔
ج: یہ ایک لغو قول ہے جو جاہلوں میں مشہور ہے ۔کسی کے پاس غیب کا علم نہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
خالق

س: خالق کا کیا مطلب ہے؟
ج: پیداکرنے والا۔
س: ہمیں اور باقی کائنات کو پیدا کرنے والا کون ہے؟
ج: صرف اللہ تعالیٰ۔
س: کیا زندہ اولیاء اور قبروں والے بھی انسانوں کے خالق ہوسکتے ہیں؟
ج: یہ انسانوں کے خالق کیا ہوں گے یہ تو سب اکھٹے ہو کر مکھی کا ایک پَر بھی پیدا نہیں کر سکتے۔
س: جو شخص یہ عقیدہ رکھے کہ قبر والے اولیاء اولاد دیتے ہیں۔
ج: ایسا شخص شرک میں مبتلا ہے۔
س: قبروں پر جا کر ان سے اولاد مانگنا کیسا ہے؟
ج: شرک ہے۔
س: کیا اولیاء اور انبیاء اپنے گھر والوں کو بھی اولاد نہیں دے سکتے؟
ج: اولیاء اور انبیاء خود اپنے بھی خالق نہیں۔اللہ تعالیٰ ہی نے انہیں پیدا کیا اور وہ بھی اپنے گھر والوں کو اولاد نہیں دے سکتے۔
س: کیا کائنات میں اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی کسی چیز کا خالق نہیں؟
ج: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی مٹی کے ذرے کا بھی خالق نہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
رازق

س: رازق کا کیا مطلب ہے؟
ج: رزق(روزی) دینے والا۔
س: ہمارا رازق کون ہے؟
ج: ہمارا اور ساری کائنات کا رازق صرف اللہ تعالیٰ ہے۔
س:کیا صرف اللہ تعالیٰ ہی رازق ہے؟قبر والے رازق نہیں؟
ج: قبر والے فوت ہو چکے ہیں یہ مُردے رازق کیسے بن سکتے ہیں۔صرف اللہ تعالیٰ ہی رازق ہے۔
س: بعض لوگ کاروبار میں ترقی کے لیے قبروں پر جا کر دعائیں کرتے ہیں۔
ج: ایسا کرنا شرک ہے۔
س: کاروبار میں ترقی اور تنزلی کس کے ہاتھ میں ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے وہ جس کا چاہے کاروبار وسیع کر دے اور جس کا چاہے کاروبار تنگ کر دے ۔
س: کاروبار میں ترقی کیسے ہوتی ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے سے۔
س: کیا تعویذ وغیرہ کرنے سے کاروبار نہیں چمکتا؟
ج: کاروبار صرف اللہ تعالیٰ ہی چمکاتا ہے ۔تعویذوں سے نہیں چمکتا۔
س: کیا اولیاء اپنا کاروبار بھی وسیع نہیں کر سکتے؟
ج: اولیاء ہوں یا انبیاء سب اللہ تعالیٰ کے محتاج ہیں ۔اللہ تعالیٰ جس کا کاروبار چاہے وسیع کر دے جس کا چاہے تنگ کر دے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
مددگار

س: مددگار کا کیا مطلب ہے؟
ج: مدد کرنے والا۔
س: ہمارا مددگار کون ہے؟
ج: ہمارا مددگار صرف اللہ تعالیٰ ہے۔
س: کیا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی نبی یا ولی مددگار نہیں ہو سکتا؟
ج: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی مددگار نہیں ہو سکتا۔
س: انبیاء اور اولیاء مصیبت کے وقت کس سے مدد مانگتے تھے؟
ج: اللہ تعالیٰ سے مانگتے تھے جیسا کہ ہمارے نبی ﷺ جنگ بدر کے موقع پر اللہ تعالیٰ سے مدد مانگی۔
س: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور سے مدد مانگنا کیسا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور سے مدد مانگنا شرک ہے۔
س: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور مدد گار کیوں نہیں؟
ج: اس لیے کہ وہ تو خود بھی اپنی مدد نہیں کر سکتے۔
س: کیا اولیاء اور انبیاء اپنی مدد بھی نہیں کر سکتے؟
ج: اولیاء اور انبیاء اپنی مدد بھی نہیں کر سکتے۔حضرت علی رضی اللہ عنہ شہید ہوئے اور وہ اپنی مدد نہ کر سکے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اللہ عرش پر ہے

س: اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ عرش پر ہے۔
س: عرش کہاں ہے؟
ج: سات آسمانوں کے اوپر ہے۔
س: کیا اللہ تعالیٰ ہر جگہ نہیں؟
ج: اللہ تعالیٰ کی ذات ہر جگہ نہیں مگر اللہ تعالیٰ کا علم ہر جگہ پر ہے۔
س: جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خود ہر جگہ پر ہے؟
ج: وہ غلط کہتے ہیں۔اس لیے کہ اگر اللہ تعالیٰ کود ہر جگہ پر ہو تو کیا ہماری چار پائیوں کے نیچے،سینما گھر اور (نعوذباللہ)گندی جگہ پر بھی اللہ تعالیٰ ہے۔
س: وہ کون سی نشانیاں ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آسمان پر ہے؟
ج: دعا مانگتے ہوئے آسمان کی طرف ہاتھ کرتے ہیں ۔آسمان سے فرشتوں کا اُترنا۔نبی ﷺ کا معراج پر جانا۔اس کے علاوہ اور بھی بہت سی نشانیاں ہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
توحید

س: توحید کا کیا معنی ہے؟
ج: توحید کا معنی اللہ تعالیٰ کو ایک ماننا،جاننا اور کہنا ہے۔
س: توحید کی کتنی قسمیں ہیں؟
ج: توحید کی بڑی بڑی تین قسمیں ہیں۔
س: توحید کی قسمیں بتلائیں۔
ج: (1)توحید الوہیت (2)توحید ربوبیت (3)توحید اسماء و صفات۔
س: توحید کو ماننے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟
ج: توحید کو ماننے سے انسان جہنم میں جانے سے بچ جاتا ہے اور جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔
س: اللہ تعالیٰ نے ہر اُمت میں انبیاء بھیجے ان کا پیغام کیا تھا؟
ج: انبیاء کا پیغام یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور طاغوت سے بچو۔
س: طاغوت کا کیا مطلب ہے؟
ج: ہر وہ ذات جس کو اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرایا جائے اور وہ اس پر راضی ہو طاغوت کہلاتی ہے۔
س: اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر کیا حق ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر یہ حق ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں۔
س: بندوں کا اللہ تعالیٰ پر کیا حق ہے؟
ج: بندوں کا اللہ تعالیٰ پر یہ حق ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں عذاب نہ دے جو اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے۔
س: کسی شخص کا خون بہانا کب ناجائز ہوتا ہے؟
ج: جب وہ توحید و رسالت کا اقرار کرے۔نماز پڑھے اور زکوۃ دے تو اس کا خون بہاناحرام ہو جاتا ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
سماع موتی

س: سماع موتی کا کیا معنی ہے؟
ج: سماع کا معنی سننا اور موتی کا معنی مردے یعنی مردوں کا سننا۔
س: کیا مردے سنتے ہیں؟
ج: وہ مردہ ہی کیا ہوا جو سنتا ہو۔
س: لوگ تو کہتے ہیں کہ مردے سنتے ہیں؟
ج: تو پھر سن کر جواب کیوں نہیں دیتے۔حالانکہ مردے میں نہ سننے کی طاقت ہے نہ بولنے کی۔اس کی یہ صلاحیت موت کے ساتھ ہی ختم ہو جاتی ہے۔
س: کیا انبیاء اور اولیاء بھی فوت ہو جانے کے بعد نہیں سنتے؟
ج: فوت ہو جانے کے بعد کوئی بھی نہیں سنتا۔
س: پھر ہم قبرستان جا کر "السلام یا اھل القبور"(اے قبر والو!تم پر اللہ تعالیٰ کی سلامتی نازل ہو۔۔۔)کیوں کہتے ہیں؟
ج: وہ اس لیے نہیں کہتے کہ وہ سن رہے ہوتے ہیں بلکہ یہ دعا ہے کہ اے قبر والو!تم پر سلامتی ہو۔جو ہم مردوں کے لیے مانگتے ہیں۔
س: کیا مردہ دفن کرنے والوں کی جوتیوں کی آواز نہیں سنتا؟
ج: اللہ تعالیٰ اس کی وہ آواز سناتا ہے اور اللہ تعالیٰ چاہے تو پتھر کو بھی سنا دے ۔اور پتھر بولنے بھی لگ جائے تو یہ نہیں کہا جائے گا کہ پتھر بولتا اور سنتا ہے اسی طرح مردے میں سننے کی صلاحیت نہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ اس موقع پر اس کو سناتا ہے۔
س: کیا اتنی مٹی کے نیچے سے بھی مردہ سن لیتا ہے؟
ج: اتنی مٹی کے نیچے سے زندہ شخص نہیں سن سکتا مردہ کیسے سن سکتا ہے مگر اللہ تعالیٰ کسی کو جب چاہے سنا دے۔
س: سماع موتی کا عقیدہ رکھنا کیسا ہے؟
ج: ایسا عقیدہ رکھنا غلط ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
علیم بذات الصدور

س: علیم بذات الصدور کاکیا معنی ہیں؟
ج: سینے کے رازوں یعنی دل میں چھپی ہوئی باتوں کو جاننے والا۔
س: علیم بذات الصدور کون ہے؟
ج: صرف اللہ تعالیٰ ہی علیم بذات الصدور ہے۔
س: کیا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور علیم بذات الصدور ہو سکتاہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی علیم بذات الصدور نہیں۔
س: کیا اولیاء اور انبیاء یا فرشتے بھی علیم بذات الصدور ہیں؟
ج: اولیاء ،انبیاء اور باقی مخلوق میں سے کوئی بھی علیم بذات الصدور نہیں۔
س: اولیاء ،انبیاء اور باقی مخلوق میں سے کوئی بھی علیم بذات الصدور کیوں نہیں؟
ج: اس لیے کہ وہ غیب کا علم نہیں جانتے۔
س: جو شخص یہ عقیدہ رکھے کہ میرا پیر دل کے رازوں کو جانتا ہے؟
ج: ایسا عقیدہ رکھنے والا مشرک ہے اور اس کا یہ عقیدہ شرکیہ ہے اسے فورا توبہ کرنی چاہیے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
استعاذۃ

س: استعاذۃ کا کیا معنی ہے؟
ج: استعاذۃ کا معنی پناہ پکڑنا ہے۔
س: کس کے ذریعے پناہ پکڑی جا سکتی ہے؟
ج: صرف اللہ تعالیٰ ہی کے ذریعے پناہ پکری جا سکتی ہے۔
س: کیا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کے ذریعے پناہ نہیں پکڑی جا سکتی؟
ج: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور سے پناہ نہیں پکری جا سکتی۔
س: کیا اولیاء،انبیاء اور فرشتے بھی کسی کو پناہ نہیں دے سکتے؟
ج: اولیاء ،انبیاء اور فرشتے خود اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتے ہیں۔وہ خود کسی کو کیسے پناہ دے سکتے ہیں۔
س: کیا اللہ تعالیٰ کی صفات کے ذریعے پناہ پکڑی جا سکتی ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کی صفات کے ذریعے پناہ پکڑنا صحیح ہے۔
س: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور سے استعاذۃ کرنا کیسا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور سے استعاذۃ شرک ہے۔
س: جو لوگ جنوں سے پناہ پکڑتے ہیں؟
ج: ایسا کرنے والے مشرک ہیں اور یہ سب سے بڑا گناہ ہے۔
س: کسی قبر والے ولی،پیر یا خضر علیہ السلام کی پناہ لینا کیسا ہے؟
ج:اللہ تعالیٰ کے سوا کسی غیر کی پناہ لینا شرک ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
استغاثہ

س: استغاثہ کا کیا مطلب ہے؟
ج: استغاثہ کا معنی فریاد کرنا ہے۔
س: فریاد کون قبول کرتا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ فریاد قبول کرنے والا ہے۔
س: کیا اللہ تعالیٰ کے علاوہ بھی کوئی فریاد قبول کرنے کی طاقت رکھتا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور فریاد قبول کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔
س: کیا اللہ تعالیٰ کے علاوہ اولیاء اور انبیاء بھی فریاد قبول نہیں کر سکتے؟
ج: اولیاء اور انبیاء بھی فریاد قبول نہیں کر سکتے۔
س: اولیاء اور انبیاء فریاد قبول کیوں نہیں کر سکتے؟
ج: اس لیے کہ یہ اپنا استغاثہ بھی اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
س: جو شخص یہ عقیدہ رکھے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اولیاء اور انبیاء بھی فریاد قبول کر سکتے ہیں؟
ج: ایسا عقیدہ رکھنا شرک ہے اسے ایسے عقیدے سے توبہ کرنی چاہیے وگرنہ اسے جہنم میں دھکیل دیا جائے گا۔
 
Top