• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آئیے عقیدہ سیکھیں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
حجر و شجر سے تبرک حاصل کرنا

س: حجر و شجر کا کیا مطلب ہے؟
ج: حجر کا مطلب پتھر اور شجر کا مطلب درخت ہے ۔
س: کیا حجر و شجر سے تبرک حاصل کیا جا سکتا ہے؟
ج: حجر و شجر سے تبرک حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
س: حجر شجر سے تبرک حاصل کرنا کیسا ہے؟
ج: ایسا کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔
س: لوگ درباروں پر جا کر قبروں پر پڑے ہوئے پتھروں کو جسم سے گزرتے ہیں ۔ایسا کرنا کیسا ہے؟
ج: ایسا کرنا بہت بڑا گناہ ہےانہیں توبہ کرنا چاہیے۔
س: کیا حجر و شجر کسی کو نفع و نقصان پہنچا سکتے ہیں؟
ج: پتھر اور درخت نہ کسی کو نفع دےسکتے ہیں اور نہ ہی نقصان اسی لیے حضرت عمر رضی اللہ عنہ حجراسود کو چومتے ہوئے یہی کہا کرتے تھے کہ تو نہ تو نفع پہنچا سکتا ہے اور نہ نقصان۔
س: کیا کسی دربار پر اگا ہوا درخت یا پتھر بھی کچھ نہیں کر سکتا؟
ج: دربار کا درخت ہو یا پتھر کچھ بھی نہیں کر سکتا۔
س: بعض لوگ کہتے ہیں کہ پیر کی قبر پر اگے ہوئے درخت کی ٹہنی توڑنے سے موت آ جاتی ہے؟
ج: یہ سب جھوٹ ہے۔
س: کیا دربار سے لی ہوئی کھانے کی چیزوں میں برکت ہوتی ہے؟
ج: جو چیز کسی شخص یا قبر کے نام کر دی جائے وہ تو حرام اور نا پاک ہو جاتی ہے۔اور ناپاک چیز میں برکت بالکل نہیں ہوتی۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ذبح کرنا

س: کیا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی جانور کو کسی اور کے نام پر زبح کیا جا سکتا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کے نام پر جانور ذبح کرنا حرام ہے۔
س: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کے نام جانور ذبح کرنا کیسا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کے نام پر ذبح کرنا شرک ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے۔
س: کیا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کے نام پر ذبح کیا ہوا گوشت کھایا جا سکتا ہے؟
ج: ایسا گوشت کھانا سور کی طرح حرام ہے۔
س: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کے نام پر جانور ذبح کیوں نہیں کیا جا سکتا؟
ج: اس لیے کہ اللہ تعالیٰ ہی جانور کا خالق ہے اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی جانور کا بھی خالق نہیں۔
س: کیا اولیاء اور انبیاء کےنام پر بھی جانور ذبح کیے جا سکتے ہیں؟
ج: بت ہوں یا اولیاء اور انبیاء کسی کے نام پر جانور ذبح نہیں ہو سکتے۔صرف اللہ تعالیٰ کے نام پر ہی ذبح ہو سکتے ہیں۔
س: کیا اللہ تعالیٰ کے نام پر اولیاء اور انبیاء کی قبروں پر جانور ذبح ہو سکتے ہیں؟
ج: اللہ تعالیٰ کے نام پر کسی کی قبر پ جانور ذبح کرنا حرام ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
تخلیق کائنات

س: تخلیق کائنات کا کیا مطلب ہے؟
ج: تخلیق کائنات کا مطلب کائنات کو پیدا کرنا ہے۔
س: تخلیق کائنات کا کیا مقصد ہے؟
ج: تخلیق کائنات کا مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے۔
س: کیا اللہ تعالیٰ نے یہ دنیا صرف اپنی عبادت کے لیے بنائی؟
ج: ہاں!اللہ تعالیٰ نے یہ دنیا صرف اپنی عبادت کے لیے ہی بنائی ہے۔
س: لوگ کہتے ہیں کہ یہ کائنات نبی اکرم ﷺکے لیے بنی ہے؟
ج: ایسا کہنا سراسر غلط اور قرآن و حدیث کے خلاف ہے۔
س: کیا ایسی حدیث ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے یہ کہا ہو کہ اے نبی ﷺ!اگر میں تجھے پیدا نہ کرتا تو پوری کائنات کو پیدا نہ کرتا؟
ج: یہ حدیث من گھڑت ہے۔لوگوں نے خود رہنمائی ہے اگر کائنات اللہ تعالیٰ کے رسول ﷺ کے لیے بنی تو آپ ﷺ کے فوت ہو جانے کے بعد کائنات بھی ختم ہو جاتی۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
شرک کا انجام

س: کیا اللہ تعالیٰ مشرک کو معاف نہیں کرے گا؟
ج: شرک کرنے والا چاہے کتنا ہی عبادت گذار کیوں نہ ہو اللہ تعالیٰ معاف نہیں کرے گا حتی کہ انبیاء بھی اگر شرک کرتے تو اللہ تعالیٰ ان کے اعمال بھی ضائع کر دیتا۔
س: شرک اور کفر کے علاوہ کیا باقی گناہ معاف ہو سکتے ہیں؟
ج: اللہ تعالیٰ جس شخص کے گناہ معاف کرنا چاہے معاف کر دے گااور جس کے گناہ معاف نہین کرنا چاہے گا معاف نہیں کرے گا۔
س: گناہوں میں سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟
ج: سب سے بڑا گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہرانا ہے۔
س: اگر ایک انسان ساری عمر نیکیاں کرتا رہے لیکن مرتے ہوئے شرک کر بیٹھے تو کیا ہو گا؟
ج: وہ نیکیاں کچھ فائدہ نہیں دیں گی اس کے سارے اعمال برباد ہو جائیں گے اور وہ جہنم میں داخل ہو گاکیونکہ فرمان نبی ﷺ ہے کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔(یہ حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے اصل حدیث "صحیح بخاری" میں ہے۔محمد ارسلان)
س: شرک بُرا کیوں ہے؟
ج: شرک اس لیے بُرا ہے کہ مشرک اللہ تعالیٰ پر عیب لگاتا ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
محبت

س: مسلمانوں کو سب سے زیادہ محبت کس سے ہونی چاہیے؟
ج: مسلمانوں کو سب سے زیادہ محبت اللہ تعالیٰ سے ہونی چاہیے اور ایسی محبت کسی اور سے نہیں کرنی چاہیے ورنہ وہ مشرک کہلائے گا۔
س: اللہ تعالیٰ کے بعد پھر کس سے محبت ہونی چاہیے؟
ج: اللہ تعالیٰ کے آخری رسول محمد بن عبداللہ ﷺ سے۔
س: اللہ تعالیٰ یا اس کے رسول ﷺ سے محبت کا پتہ کیسے چلتا ہے؟
ج: جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کو باقی دنیا کے احکامات پر ترجیح دے کر عمل کرتا ہے۔
س: کسی سے محبت کیوں کرنی چاہیے؟
ج: صرف اس لیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا نیک بندہ ہے۔
س: ایمان کا ذائقہ کس نے چکھا ہے؟
ج: اللہ تعالیٰ ہی کے لیے محبت کرنے والے،اللہ تعالیٰ ہی کے لیے دشمنی ،کسی کو اللہ تعالیٰ ہی کے لیے دینے یا روکنے والے نے ایمان کا ذائقہ چکھ لیا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
نفع و نقصان

س: نفع و نقصان کس کے ہاتھ میں ہے؟
ج: نفع و نقصان صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
س: کیا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی نبی یا ولی بھی نفع و نقصان کا مالک ہے؟
ج: کوئی شخص بے شک وہ نبی ہو یاولی نفع و نقصان کا مالک نہیں۔
س: اللہ تعالیٰ اگر کسی کو نقصان پہچانا چاہے تو کوئی اس کو بچا سکتا ہے؟
ج: کوئی نبی ہو یا ولی یا ساری دنیا مل کر بھی اس کو نقصان سے نہیں بچا سکتی اگر اللہ تعالیٰ اسے نقصان پہچانا چاہے۔
س: اللہ تعالیٰ اگر کسی کو فائدہ پہچانا چاہے تو کیا کوئی اسے روک سکتا ہے؟
ج: ساری دنیا بھی اس فائدے کو نہیں روک سکتی جو اللہ تعالیٰ کسی کو پہچانا چاہتا ہے۔
س: کوئی شخص کڑا یا چھلہ یا کوڑی پہنے تو کیا وہ بیماری سے بچ سکتا ہے؟
ج: شرکیہ تعویذ،کڑا ،چھلہ یا کوڑی پہننے سے کوئی فائدہ نہیں ایسا کرنا شرک ہے۔
س: اگر کوئی شخص یہ چیزیں باندھے؟
ج: ایسے شخص کی یہ چیزیں توڑ دینی چاہییں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
نذرونیاز

س: کیا کسی قبر پر چڑھاوا چڑھایا جا سکتا ہے؟
ج: قبر پر چڑھاوا چڑھانا شرک ہے۔
س: چڑھاوا کسے کہتے ہیں؟
ج: وہ چیز جو کسی بزرگ کی قربت حاصل کرنے کے لیے اس کی قبر پر چڑھائی جاتی ہے یا اس بزرگ کو مشکل کشا اور حاجت روا سمجھ کر دی جاتی ہے۔
س: کسی مزار یا بت پر چڑھاوا چڑھانے سے کیا ہوتا ہے؟
ج: قبر یا بت پر چڑھاوا چڑھانے سے انسان مشرک بن جاتا ہے۔
س: کیا آستانے پر مکھی چڑھانے والا مسلمان تھا اور صرف اسی وجہ سے جہنم میں گیا؟
ج: ہاں وہ مسلمان تھا اور صرف مکھی چڑھانے کی وجہ سے جہنم میں گیا۔(یہ حدیث کا مفہوم ہے اصل حدیث مبارکہ کی سند کی تحقیق کر لیں۔شکریہ)
س: کیا نذرونیاز صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہوتی ہے؟
ج: نذرونیاز صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہوتی ہے۔
س: نذر اللہ اور نیاز حسین کہنا ہے؟
ج: ایسا کہنا شرک ہے۔
س: کیا کسی تہوار یا میلے کے موقع پر نذرونیاز دی جا سکتی ہے؟
ج: ایسے موقع پر نذرونیاز دینا حرام ہے۔ویسے بھی اس میں مشرکوں اور کافروں سے مشابہت ہے۔
س: کیا کسی قبر یا مزار پر کوئی جانور ذبح کیا جا سکتا ہے یا کوئی دیگ پکائی جا سکتی ہے؟
ج: جانور کو ایسی جگہ ذبح کرنے سے اس کا گوشت اور وہ دیگ بھی حرام ہو جاتی ہے۔
س: غیر اللہ کی نذرونیاز کیسی ہے؟
ج:غیر اللہ کی نذرونیاز شرک اور حرام ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
قیام رکوع اور سجدہ

س: قیام کس کے لیے کیا جاتا ہے؟
ج: قیام اللہ تعالیٰ کے لیے کیا جاتا ہے۔
س: کیا استاد یا قومی جھنڈے کے سامنے قیام کرنا جائز ہے؟
ج: ایسا کرنا جائز نہیں کیونکہ قیام صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہی ہوتا ہے۔
س: کیا پیر کے قدم چھونے کے لیے جھکنا جائز ہے؟
ج: ایسا کرنا حرام ہے کیونکہ رکوع یعنی جھکنا بھی اللہ تعالیٰ کے لیے ہی ہے۔
س: کیا صرف اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرنا چاہیے؟
ج: سجدہ صرف اللہ تعالیٰ کو ہی کرنا چاہیے حتی کہ چاند سورج ولی ،نبی کو بھی سجدہ کرنا شرک ہے۔
س: کیا کسی کو سجدہ تعظیمی کرنا بھی جائز نہیں؟
ج: ہماری شریعت میں کسی کو سجدہ تعظیمی کرنا بھی جائز نہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ارکان اسلام

س: ارکان اسلام کتنے ہیں؟
ج: ارکان اسلام پانچ ہیں۔
س: ارکان اسلام کون کون سے ہیں؟
ج: کلمہ (توحید و رسالت) نماز،روزہ،زکوۃ اور حج۔
س: کلمے سے کیا مراد ہے؟
ج: کلمہ توحید باری تعالیٰ اور محمد ﷺ کی رسالت اور نبوت کا زبان سے اقرار اور دل سے یقین کرنا کہلاتا ہے۔
س: کیا توحید کو ماننے کی بجائے شرک کرنے والے کو باقی ارکان پر عمل کرنے کا ثواب ملتا ہے؟
ج: توحید نہ ماننے والے اور شرک کرنے والے کو نماز، روزہ، زکوۃ اور حج کا کوئی ثواب نہیں ملے گا۔
س: نماز نہ پڑھنے والوں کا کیا جرم ہے؟
ج: عمدا نماز نہ پڑھنے والے کافر ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔
س: جو شخص زکوۃ کا انکار کر دے اس کا جرم کتنا بڑا ہے؟
ج: ایسا شخص واجب القتل ہے۔
س: کیا ارکان اسلام پر عمل ضروری ہے؟
ج: ہاں۔ارکان اسلام پر عمل کر کے ہی کوئی شخص مسلمان رہ سکتا ہے اور جنت کا حقدار بن سکتا ہے۔
س: اگر کسی شخص کی تبلیغ سے کوئی شخص ارکان اسلام پر عمل کرتا ہے تو اس کو کتنا اجر ملے گا؟
س: رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے کہ بھلائی کی راہ پر کسی کو چلانے والے کو بھلائی پر عمل کرنے والے کے برابر ثواب ملے گا۔(یہ حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے)
س: سب سے پہلے لوگوں کو کس چیز کی دعوت دینی چاہیے؟
ج: سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی توحید کی دعوت دینی چاہیے۔
٭٭٭٭٭٭
 
Top