• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپ کس کی بات مانیں گے

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
گڈ مسلم بھائی!
آپ صحیح کہتے ہیں، میں دوسرے لحاظ سے عابد انکل کی بات سمجھا، لیکن اگر عابد انکل حیاتی عقیدے کو مدنظر رکھ کر یہ بات کرتے ہیں تو وہ جان لیں کہ میں اہل سنت والجماعت اہلحدیث سے تعلق رکھتا ہوں اور میرا عقیدہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بشر تھے اور وفات پا گئے ہیں۔ قرآن مجید کی کئی آیات اور احادیث اس پر دلیل دے سکتا ہوں۔الحمدللہ
اسلام علیکم
بھتیجے آپ بھی سمجھ لیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بشر تھے اور وفات پا گئے ہیں
کیا رسالت بھی وفات پاگئی؟؟؟
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
رفع یدین کے مسئلہ میں ہمارا موقف صاف اور واضح ہے، جو رفع یدین کرتا ہے اس کی نماز ہوجاتی ہے، اور جو رفع یدین نہیں کرتا اس کی نماز بھی ہوجاتی ہے، چاروں آئمہ اربعہ اس پر متفق ہیں اختلاف افضل اور غیر افضل کا ہے،
لیکن غیر مقلدین جو کہ ایسے مسائل میں متشدد ہیں اس لئے ان کے جواب کے لئے ضرور دلائل پیش کئے جاتے ہیں، اور بعض اوقات سختی بھی کی جاتی ہے لیکن مراد اس سے غیر مقلدین کی ضد اور متشدد رویہ کا رد ہے،

ر فع یدین کے مسئلہ میں ہمارا موقف صاف اور واضح ہے، جو رفع یدین کرتا ہے اس کی نماز ہوجاتی ہے، اور جو رفع یدین نہیں کرتا اس کی نماز بھی ہوجاتی ہے، چاروں آئمہ اربعہ اس پر متفق ہیں اختلاف افضل اور غیر افضل کا ہے،
لیکن غیر مقلدین جو کہ ایسے مسائل میں متشدد ہیں اس لئے ان کے جواب کے لئے ضرور دلائل پیش کئے جاتے ہیں، اور بعض اوقات سختی بھی کی جاتی ہے لیکن مراد اس سے غیر مقلدین کی ضد اور متشدد رویہ کا رد ہے،
حضرت اسود حضرت عبد اللہ بن مسعود سے روایت کرتے ہیں کہ وہ وتر کی آخری رکعت میں ”قل ہو اللہ احد“ پڑھتے، پھر دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے اور اس کے بعد رکوع سے پہلے دعاء قنوت پڑھتے تھے۔(جزء رفع الیدین للامام البخاری ص۲۸)

جزء رفع الیدین میں امام بخاری رحم اللہ یہ بھی تو فرما رھے ہیں ۔ آپ نے شاہد نہیں پڑھا پوری کتاب کو
کیا خیال ہے آپ اس بارے میں

امام بخاری جز رفع الیدین میں فرماتے ہیں کہ رفع الیدین کا انکار سوائے کوفیوں کے کسی نے نہیں کیا اور کسی ایک صحابی سے بھی ترک رفع الیدین ثابت نہیں ہے۔ یہ بھی ایک معلوم شدہ حقیقت ہے کہ حنفی مذہب اصلا کوفی مذہب ہے اور ترک رفع الیدین انہی کوفیوں کی بدعت ہے۔

احادیث کی دلیل تب دو جب تم لوگ احادیث کو مانو بھی

آپ کے دوسرے ساتھی تو دوسرے تھریڈ میں یہ کہ رھے ہیں

رہی بات ہماری یعنی اہل سنت والجماعت احناف کی کہ ہم بھینس کو کیسے حلال مانتے ہیں ؟ اور رفع الیدین کو فرض سنت اور نفل نماز کی صرف شروع میں ہی کیوں کرتے ہیں اور باقی نماز میں نہیں کرتے تو جناب اس بارے میں ہمارے امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالٰی علیہ کا فیصلہ(قول) موجود ہے

حضرت امام محمد رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا “سنت یہ ہے کہ جب کوئی اپنی نماز میں جھکے اور جب بلند ہو تکبیر کہے اور جب سجدہ کے لئے جھکے تکبیر کہے اور جب دوسرے سجدے کے لئے جھکے تکبیر کہے لیکن رفع الیدین نماز میں ایک بار ہے وہ یوں کہ صرف نماز شروع کرتے وقت اپنے دونوں ہاتھوں کو کانوں کے برابر اٹھائے ۔ یہی امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے۔ اس مسئلہ میں بہت سے آثار موجود ہیں۔“
(موطاء امام محمدصفحہ نمبرنوے)​

اپنے جاہل ساتھی کو بھی بتا دو یہ حدیث ۔ اور یہ بھی بتا کہ
رفع الیدین
منسوخ نہیں ۔ فقہ حنفی غلط کہتی ہے ۔

اب مقلد کس کی بات مانیں گے ۔ امام ابو حنیفہ رحم اللہ کی یا جزء رفع الیدین میں پیش کی گئی حدیث
حیرت کی بات ہے کہ یہ لوگ ایک طرف منسوخ بھی کہتے ہیں اور دوسری طرف تکبیر تحریمہ کے علاوہ
رفع الیدین
کرتے بھی ہیں۔

واہ رے مقلد واہ تیرا کون سا کام سیدھا
 
ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79

جزء رفع الیدین میں امام بخاری رحم اللہ یہ بھی تو فرما رھے ہیں ۔ آپ نے شاہد نہیں پڑھا پوری کتاب کو
کیا خیال ہے آپ اس بارے میں
امام بخاری جز رفع الیدین میں فرماتے ہیں کہ رفع الیدین کا انکار سوائے کوفیوں کے کسی نے نہیں کیا اور کسی ایک صحابی سے بھی ترک رفع الیدین ثابت نہیں ہے۔ یہ بھی ایک معلوم شدہ حقیقت ہے کہ حنفی مذہب اصلا کوفی مذہب ہے اور ترک رفع الیدین انہی کوفیوں کی بدعت ہے۔

واہ رے مقلد واہ تیرا کون سا کام سیدھا
محترم غیر مقلد لولی صاحب!
مجھ سے غلظی ہوگئی کہ میں نے آپ کو مخاطب کرلیا، آپ کی عالیشان علمی قابلیت پہچاننے کے باوجود،
معذرت چاہتا ہوں،
کوشش یہی رہی کہ میں آپ کی پوسٹ میں یا کسی جگہ آپ کو مخاطب نہ کروں کیوں کہ آپ کی عادت شریفہ یہی ہے کہ
آپ جواب نہیں دیتے۔
آپ موضوع کا رخ تبدیل کردیتے ہیں۔
نہ ضرورت ہوتے ہوئے بھی آپ کاپی پیسٹ بڑھا دیتے ہیں،
کسی نہ سچ کہا ہے کہ جھوٹ اتنا زیادہ بولو کہ جھوٹ سچ محسوس ہونے لگے۔
آپ کا طریقہ اس سے مختلف نہیں آپ کاپی پیسٹ اتنا کرتے ہیں کہ قاری صرف آپ کی پوسٹ سے ہی متاثر ہوجائے کیونکہ کسی کہ پاس اتنا وقت نہیں اسے پڑھنے کا۔اور یہ متاثر کن کارنامہ ہے آپ کا جو بڑا عظیم ہے۔اللہ برکت عطا فرمائے،
انتظامیہ نے آپ کو پورا فورم حوالے کردیا ہے، فورمکو اپنے صفحات سیاہ ہونے کے لئے آپ کی کاپی پیسٹ پوسٹ کا انتظار ہے۔
اس دھاگہ میں جو اصل موضوع ہے اسی پر بات ہونی چاہئے۔
مفتی عابد الرحمن صاحب کا سوال، جواب کا منتظر ہے۔
شکریہ
 
تم بھی تو غیر مقلد ھو
اپنے امام کو نہیں مانتے
اوپر دیکھو لو

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
السلام علیکم
’’امام اہل حدیث محمد صلی اللہ علیہ وسلم‘‘

کوئی دلیل؟؟؟؟؟
مفتی بھائی آپ واقف ہونگے کہ ’’ اہل ‘‘ کا کیا معنی ہے؟ اور ’’ حدیث ‘‘ کا کیا معنی ہے؟ ۔۔۔ اور حدیث کا لفظ کس کس پر بولا جاتا ہے۔۔۔ہر وہ بندہ جو قرآن اور حدیث کو ماننے کے ساتھ ان پہ عمل کرنے والا ہوگا۔۔۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کے امام ہونگے۔۔۔ لفظ اہل حدیث پڑھ کر اگر آپ کے ذہن میں ایک خاص فرقہ کا تصور اجا گر ہوگیا ہے۔۔۔ جس پر آپ دلیل طلب کیے جارہے ہیں۔۔۔ تو آپ کےلیے عرض ہے کہ اہل حدیث کسی خاص فرقے کا نام نہیں۔۔۔ ہاں دوسرے فرق کے مقابلے میں آپ اہل حدیث کو فرقہ کہہ سکتے ہیں۔۔۔

جب آپ اس بات سے متفق ہیں کہ صاحب (محمدﷺ) شریعت ( قرآن وحدیث) صرف اور صرف ان لوگوں کا امام ہوتا ہے، جو اہل شریعت(شریعت پر عمل کرنے والے) ہوں۔۔تو پھر اتفاق کے بعد کس چیز کی آپ کو دلیل مطلوب ہے؟۔۔ یا آپ کہیں کہ مجھے اس سے اتفاق نہیں؟ پھر ہم دلیل دیں گے۔۔ لیکن اتفاق کے بعد بھی دلیل طلب کرنا۔ چہ معنی دارد۔۔۔ اور اگر اتفاق ہے تو پھر جس دلیل کی وجہ سے آپ کو اتفاق ہے، وہ دلیل ہماری بھی سمجھ لیں۔۔فتدبر مفتی بھائی

لیکن ہم آپ سے یہ دلیل طلب کرسکتے ہیں کہ آپ کہتے ہیں کہ ہمارے امام امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ ہیں۔ تو آپ کونسی شرعی دلیل پر یہ بات کہتے ہیں؟
 
آپ کسی کی بیجا حمایت اور دفاع کررہے ہیں اور بات کا رخ موڑنے کی کوشش کررہے ہیں
میرا سیدھا سا سوال ہے ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ’’رسول ہیں یا امام‘‘ بس یس اور نو اس کے بعد کوئی بات کی جائے تو مناسب رہے گی
اور رہی میرےاتفاق اور عدم اتفاق کی بات وہ بعد میں ہوگی کہ میں نے اتفاق کیا ہے یا نہیں
فتدبر گڈمسلم صاحب
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
میرا سیدھا سا سوال ہے ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ’’رسول ہیں یا امام‘‘
محترم بھائی یس اور نو میں جواب دوں ؟
اوکے یس اور نو میں جواب دیتا ہوں، پر پہلے آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ کے نزدیک رسول اور امام میں فرق ہے یا نہیں ؟ اگر ہے تو اس فرق کو بیان کریں، اور اگر نہیں تو پھر ہمیں بتائیں۔۔ اس کے بعد آپ کو صرف اور صرف یس اینڈ نو میں جواب دیا جائے گا۔
اور پھر یہ بھی مناسب ہوگا کہ آپ رسول اور امام کے معانیز پر بھی غور فرمالیں۔ شکریہ

اور پھر مجھے تو کہا جارہا ہے کہ میں موضوع کو ادھر سے ادھر لے جارہا ہوں، تو کیا آپ کا سوال موضوع سے مطابقت رکھتا ہے؟ ذرا وہ مطابقت ہی بیان کردینا۔
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
غڈ مسلم صاحب میں بھی اس فورم پر رہ کر بہت سیکھ گیا ہوں اس میں ’’ آپ کے نزدیک رسول اور امام میں فرق ہے یا نہیں ‘‘ کیا پیغام ہے سمجھتا ہوں تھریڈ آپ کے ساتھی کا ہے جو حسب عادت خاموش ہوگئے اورآپ حسب عادت آگے آگئے جواب آپ کو یا آپ کے ساتھی (صاحب تھریڈ) کو دینا ہے کہ’’ رسول کو امام ‘‘کہہ سکتے ہیں یا نہیں کہہ سکتے ہیں تو دلیل اور اگر نہیں کہہ سکتے ہیں دین میں نئی بات یعنی بدعت بات کو گھمانے پھرانے کے بجائے سیدھا سا جواب نہیں تو بات کو یہیں ختم کیا جائے کیوں کہ آگے کی بات کا میں متحمل نہیں ہوسکتا آپ کی زبان کہاں بہک جائے کچھ پتہ نہیں
 
Top