وعلیکم السلام
محترم عبدہ بھائی!
آپ آڑھت کے کاروبار کی مختلف شکلیں لکھ دیں،کیونکہ سب نے اس کاروبار کو قریب سے نہیں دیکھا ہوتا۔
کاروبا ر کی شکل کو دیکھ جواب دینے میں آسانی ہے۔
محترم بھائی ویسے مجھے بھی مختلف شکلوں کے بارے کوئی خاص علم نہیں بلکہ ایک بھائی نے مجھ سے ٓڑہت کے کاروبار کے بارے پوچھا تو یہ سوال اٹھایا میرے ذہن میں اسکی ایک آدھ شکل تھی اور کچھ اور شکلیں آ گئیں وہ لکھ دیتا ہوں
1-زید آڑھت کا کاروبار اس طرح کرتا ہے کہ اس کے پاس ایک جگہ ہے جسکو آپ غلہ منڈی کہ سکتے ہیں اور غلہ کا سٹور بھی ہوتا ہے اب جب فصل تیار ہوتی ہے تو بکر اپنی فصل کی بوریاں زید کے پاس امانت رکھوا دیتا ہے زید وہ بوریاں امانتا رکھ دیتا ہے اور بیچتا نہیں پھر جب بکر کو ضرورت ہوتی ہے یا بکر دیکھتا ہے کہ ریٹ بڑھ گیا ہے تو وہ زید کے پاس جاتا ہے اور کہتا ہے کہ میری بوریاں بیچ کر مجھے پیسے دے دو زید اسکی بوریاں بیچ کر اسکے پیسے بکر کو دے دیتا ہے اور اپنا کمشن اس سے لے لیتا ہے یہ کمیشن اس امانت رکھنے کا ہے اور اس پر اسکے اخراجات بھی آئے ہیں مثلا سٹوریج اور سروس چارجز وغیرہ
2-دوسری صورت یہ ہوتی ہے کہ باقی سب کچھ اوپر کی طرح ہوتا ہے مگر زید پہلی دفعہ ہی بوریاں لے کر امانتا رکھتا نہیں بلکہ اپنی مرضی سے آگے بیچ دیتا ہے یا کاروبار میں اپنے تصرف میں لے آتا ہے بعد میں جب ریٹ بڑھنے پر بکر اسکے پاس آتا ہے تو وہ اس وقت بکر کی بوریاں عملی طور پر اسکے حوالے نہیں کرتا بلکہ اس وقت بوریوں کی جو قیمت ہوتی ہے وہ بکر کے حوالے کر دیتا ہے اور باقی اپنا کمیشن اسی طرح لے لیتا ہے
اب پہلی صورت میں تو کوئی شاید کوئی مسئلہ نہ ہو مگر دوسری صورت میں ایک مسئلہ آتا ہے وہ مسئلہ بظاہر یہ لگتا ہے کہ بوریوں کی Physical منتقلی ہونا لازمی ہے لیکن میرے خیال میں یہ شاید ٹھیک نہ ہو کیونکہ یہاں ابھی بکر نے بوریاں بیچی ہی نہیں تو Physical منتقلی والی حدیث والی شرط کا مسئلہ تو فروخت پر ہوتا ہے یہاں تو امانتا رکھوایا گیا تھا
لیکن مسئلہ یہاں یہ آتا ہے کہ کیا جو چیزیں زید کے پاس امانتا رکھوائی گئی تھیں کیا وہ ان میں اپنی مرضی سے تصرف کر سکتا ہے اور اس کا گناہ کیا بکر کو بھی ہو گا اور کیا بکر کے لئے ایسے معاملات میں شامل ہونا جائز ہے کہ نہیں
باقی اسی سے ملتی جلتی کچھ اور بھی شکلیں ہیں جو آڑہت تو نہیں مگر مجھے اشکالات ہیں وہ اوپر کا فیصلہ ہونے کے بعد دیکھیں گے ان شاءاللہ
آپ کے سامنے کوئی اور آڑہت کی صورت ہے تو وہ بھی مجھے بتائیں جزاکم اللہ خیرا