شاہد نذیر
سینئر رکن
- شمولیت
- فروری 17، 2011
- پیغامات
- 2,011
- ری ایکشن اسکور
- 6,264
- پوائنٹ
- 437
اشماریہ صاحب آپ لفاظی کرتے ہوئے اور تاویلات کا فن آزماتے ہوئے بعض اوقات ایسی بے تکی باتیں کرتے ہیں جن کا نہ کوئی سر ہوتا ہے نہ کوئی پیر۔ بلکہ آپ کی نام نہاد علمیت پر ہنسنے کو دل چاہتا ہے۔لولی بھائی۔
دو الگ الگ چیزیں ہوتی ہیں۔ ایک اجماع کا انکار اور ایک کسی مسئلہ میں اجماع کے ثابت ہونے کا انکار۔
اجماع کا انکار احناف میں سے کوئی نہیں کرتا۔ البتہ ثابت ہونے کا انکار کرنا ممکن ہے۔ اس صورت میں مدعی اجماع کو اجماع ثابت کرنے کے لیے دلیل دینی پڑے گی۔
کسی اجماع کے ثبوت کا انکار کرنا ہی تو اس اجماع کا انکار ہے۔ جب ایک چیز ثابت ہی نہیں تو اسے تسلیم کرنے کا کیا مطلب؟؟؟
کیا آپ تین طلاق کے تین ہونے پر حنفی اجماع کا ثبوت پیش کرسکتے ہیں کہ یہ اجماع کس زمانہ میں ہوا؟ سب سے پہلے اس اجماع کی بات کس نے کی؟ اشماریہ صاحب حنفی اجماع کا ثبوت چاہیے آپ کی لفاظی نہیں۔ عمر رضی اللہ عنہ نے جب اعلان فرمایا کہ میں ایک مجلس کی تین طلاقوں کو تین شمار کرونگا۔ تو یہ ان کا بطور خلیفہ ذاتی فیصلہ ہے۔ اس بات کا ثبوت چاہیے کہ تمام صحابہ نے اس فیصلہ کو نہ صرف تسلیم کرلیا بلکہ اس پر اجماع کرلیا۔ اگر سچے ہو تو دلیل لاؤ۔
اگر چھٹی صدی سے پہلے اجماع نہیں تھا تو چھٹی صدی کے بعد اجماع کیوں ہوا؟؟؟ کیا کوئی وحی نازل ہوگئی تھی کہ اب بخاری کے ’’اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ ہونے پر اجماع تسلیم کرو؟؟؟فی الحال ہم یا میں تو چھٹی صدی کے بعد کے اجماع کے ثابت ہونے کا انکار نہیں کرتے۔ اور چھٹی صدی سے پہلے کے بارے میں کہتے ہیں کہ ثابت نہیں ہے۔ اگر کوئی کہتا ہے کہ ثابت ہے تو اس ثبوت پر اس کو دلیل لانی ہوگی۔ (دلیل اصحیت پر لانی ہے اور فریق ثانی صحت پر لاتا ہے۔ صحت کے تو ہم بھی قائل ہیں اس لیے یہ دلیل دعوے کے مطابق نہیں ہے۔ لیکن گھما پھرا کر پھر وہی بات کر دی جاتی ہے۔)
اشماریہ صاحب میں پہلے بھی عرض کرچکا ہوں کہ آپ کا یہ کہنا کہ بخاری کے ’’اصح الکتب‘‘ ہونے پر اجماع چھٹی صدی کے بعد کا ہے چھٹی صدی سے پہلے بخاری کے ’’اصح الکتب‘‘ ہونے پر اجماع نہیں تھا محض آپ کی تلبیس اور فریب ہے اور آپ کی اپنی ذاتی اور انوکھی رائے ہے۔ جس کی ہمارے نزدیک کوئی حیثیت نہیں۔ اگر کسی معتبر عالم نے یہ بات کہی ہے تو پیش کریں۔
جواب دے دیا گیا ہے۔@شاہد نذیر !
آپ بھی اسے ملاحظہ فرما لیں کیوں کہ پیچھے آپ یہ فاش غلطی دو تین بار کر چکے ہیں۔ اگر ہماری بات آگے چلتی ہے تو میں اس معاملے کو لاؤں گا ان شاء اللہ۔
فی الحال تو آپ کے دعوے یا الزام کے ایک جملے پر میں نے آپ سے دلیل مانگی ہے اپنی کسی بات پر نہیں۔ یا اس جملے سے رجوع کر لیں یا دلیل دے دیں۔