حنفیوں کی عجیب
(تدوین) منطق ہے۔
جب میں نیا نیا اہلحدیث ہوا تو مجھے حنفی مدرسے میں لے جایا گیا، تاکہ دوبارہ سے حنفی بنایا جائے، اللہ نے اپنے بندے کو بچا لیا ان گمراہوں سے، اور حق پر استقامت عطا فرمائی اور وہ بھی کم عمری میں۔
حنفی مولوی نے کہا: جناب رفع الیدین منسوخ ہے۔
تھوڑی دیر بعد کہتا ہے : ہم سعودیہ جائیں گے تو وہاں کریں گے۔
میں نے کہا: مولوی صاحب یہ کون سی بات ہے؟ اگر رفع الیدین منسوخ ہے تو پھر سعودیہ، دبئی، امریکہ، انگلینڈ، پاکستان ہر جگہ رفع الیدین منسوخ ہونا چاہئے، آپ یہاں نہیں کریں گے وہاں کریں گے، اور اگر وہاں کرنا ہے تو یہاں کرنے سے کیا ہوتا ہے؟
تو اس بات کا مولوی کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، انہوں نے دین کو گھر کی میراث سمجھ رکھا ہے، جیسے امام شافعی کے بارے میں ایک بات گھڑ رکھی ہے کہ جو ابوحنیفہ کے پاس جاتے تو رفع الیدین نہیں کرتے اور اپنے ہاں رفع الیدین کرتے۔
ہم متبع سنت لوگوں سے یہ چیز برداشت نہیں ہوتی کہ یہاں کریں گے وہاں نہیں کریں گے، وہاں کریں گے یہاں نہیں کریں گے، ہم بس اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنا جانتے ہیں۔ الحمدللہ