محترم عاصم النعام نے کہا:
اور امام بخاری رحمہ اللہ کی صحیح کی خدمت مقلدوں (آپ کے نزدیک جاہلوں ) نے زیادہ کی ، اسی نسبت سے اگر دیکھے تو غیر مقلدوں نے بھی کی ہی نہیں ،
پہلی بات: مقلد ہمارے نزدیک نہیں بلکہ آپ کے نزدیک بھی جاہل ہوتا ہے۔ چند حوالے پیش خدمت:
آپ کے حنفی امام عینی الحنفی نے کہا: "فالمقلد ذھل و امقلد جھل ق آفۃ کل شی ء من التقلید" پس مقلد غلطی کرتا ہے اور مقلد حہالت کا ارتکاب کرتا ہے اور ہر چیز کی مصیبت تقلید کی وجہ سے ہے۔(البنایہ شرح الہدایہ ج1ص317)
آپ کے حنفی امام زیلعی الحنفی نے کہا: "فالمقلد ذھل والمقلد جھل"پس مقلد غلطی کرتا ہے اور مقلد جہالت کا ارتکاب کرتا ہے۔ (تصب الرایہ ج1ص219)
اسی طرح آپ کی معتبر کتاب الھدایہ کے حاشیے میں ہے کہ "یحتمل ان یکون مرادہ بالجاھل المقلد لانہ ذکرہ فی مقابلۃ المجتھد" اس کا احتمال ہے کہ جاہل سے ان کی مراد مقلد ہے کیونکہ انھوں نے اسے مجتہد کے مقابلے میں ذکر کیا ہے (ہدایہ اخیرین ص132،حاشیہ 6،کتاب ادب القاضی)
دوسری بات:کسی کے نام کےساتھ شافعی،مالکی،حنبلی ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مقلد ہے۔ حوالہ پیش نظر:
سافعی علماء: ابوبکر القفال،ابوعلی اور قاضی حسین سے مروی ہے کہ "اسنا مقلدین للشافعی بل وافق راینا رانہ" ہم امام شافعی کے مقلد نہیں ہیں بلکہ ہماری رائے(اجتہاد کہ وجہ)ان کی رائے کے موافق ہوگئ ہے۔(النافع الکبیر لمن یطالع الجامع الصغیر،طبقالافقھائ ص 7، تقریرات الرافعی ج1ص11)
اس لیے جنہوں نے امام بخاری کی صحیح کی خدمت کی ہے ان کو مقلد ثابت کریں۔ اور آپ نے غیر مقلدیں سے زیادہ کا دعوی کیا ہے اس کو بھی ملحوز خاطر رکھیں۔