• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ (مجلس التحقیق الاسلامی)

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
شعبہ الیکٹرانک میڈیا
4۔محدث فتوی

کتاب وسنت کا عالم اور احکام شریعت سے آگہی رکھنےوالا جب کسی پیش آنے والے مسئلے کا حل شریعت کی روشنی میں پیش کرتا ہے تو اسے ’ فتویٰ‘ کہتے ہیں۔گویا مشکل دینی احکام کے بارے میں دیئے جانے والے جواب کو ’فتویٰ‘ اور جوب دینےوالے کو’ مفتی ‘ کہتے ہیں
اسلا میں افتاء کی اہمیت محتاج بیان نہیں ہے۔ کسی کام کی اہمیت کا اندازہ اسی منصب پر مقرر کیےجانے والے کی شخصیت سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔تبلیغ وافتاء کےمنصب پر سب سے پہلے اللہ تبارک وتعالیٰ نے خود کو فائز کیا ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
﴿وَيَسْتَفْتُونَكَ فِي النِّسَاءِ ۖ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِيهِنَّ ﴾(النساء:127)
’’ اے پیغمبر(ﷺ) لوگ تم سے عورتوں کے بارے میں فتویٰ طلب کرتے ہیں۔کہہ دیجیے کہ اللہ تمہیں ان کے بارے میں فتویٰ دیتا ہے‘‘
اللہ تعالیٰ کے بعد رسولﷺ اس منصب جلیلہ پر فائز ہوئے اوروہ (ﷺ) وحی الہی کی روشنی میں فتویٰ دیا کرتے تھے۔حضورﷺ کے بعد صحابہ کرام﷢ اس منصب پر فائز ہوئے اور افتاء کی تاریخ میں تقریباً 130 صحابہ کرام﷢ کےنام اس فہرست میں آتے ہیں۔
دین کا معاملہ چونکہ بےحد اہمیت کاحامل ہے اس لیے اللہ تعالیٰ نے علم کےبغیر دین کے بارے میں بات کرنے کو حرام قرار دیا ہے۔اور جو دین کے بارے میں معلومات نہیں رکھتے ان کواس آیت کے تحت ﴿فاسئلوا اهل الذكر ان كنتم لا تعلمون﴾ حکم دیا ہے کہ اہل الذکر (علماء) سےاپنےمسائل کےبارے میں پوچھ سوال کرنے ہیں۔
سلف صالحین کا فتویٰ نویسی کا جو منہج ہے اس کی بنیاد ماخذ شریعت (قرآن، حدیث، اجماع، اقوال صحابہ﷢) پر ہے۔الحمدللہ آج یہ شرف اہل حدیث علماء کو حاصل ہے کہ وہ ہر مسئلے کاحل قرآن وحدیث سے پیش کرتے ہیں۔ کیونکہ قرآن وحدیث ہی ہمارے لیےمکمل ضابطہ حیات ہیں۔اسی منہج پر چلتے ہوئے مجلس التحقیق الاسلامی نے لوگوں کے مسائل وسائل کو دیکھتے ہوئے عرصہ پانچ ماہ سے آن لائن محدث فتویٰ کا اجراء کیا ہے۔جس کے ذریعے لوگوں کو ان کے سوالات کے جوابات قرآن وحدیث کی روشنی میں دیئے جاتے ہیں۔الحمدللہ
مجلس التحقیق الاسلامی کی قائم کردہ ویب سائٹ محدث فتویٰ کچھ خصوصیات پر مبنی ہے جن میں خاص طور پر
1۔جماعت اہل حدیث کے جید علماء کرام کے وہ تمام فتاویٰ جو ملک بھر میں کتب کی صورت میں موجود ہیں اپلوڈ کیے جارہےہیں۔
2۔سائل کو تسلی بخش اور تحقیقی جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں دیا جاتا ہے۔
3۔ دو ٹوک اور مضبوط دلائل پر مبنی صحیح موقف کی نشاندہی کی جاتی ہے۔
ان خصوصیات کی وجہ سے ان شاءاللہ آنے والے وقت میں محدث فتویٰ علمائےاہل حدیث کے فتاویٰ جات کا آن لائن ایک انسایکلوپیڈیا ہوگا۔ان شاءاللہ
نوٹ:
محدث فتویٰ سائٹ کیونکہ حال ہی میں آن لائن کی گئی ہے۔اس لیے موجود کمیوں کی دوری پر ٹیم مصروف عمل ہے۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
جزاک اللہ خیرا اتنی ڈھیر ساری معلومات دینے کا
اللہ جس سے چاہتا ہے اپنے دین کے کام کےلئےاسے چن لیتا ہے اور وہ لوگ خوش نصیب ہیں جنھیں اللہ چن لے وہ فلاح پاگئے ۔
اللہ رب العزت ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم اس کے دین کی سر فرازی کے لئے کوشش کرنے والوں کا بازو بن جائیں ۔
چھوٹے بھائی محدث لائبریری میں دعوت اہل حدیث کا کوئی شمارہ موجود نہیں میں نے کئی بار تلاش کیا ہے وہ حیدرآباد سے شائع ہوتا ہے ۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جزاک اللہ خیرا اتنی ڈھیر ساری معلومات دینے کا
شکراً کثیرا
اللہ جس سے چاہتا ہے اپنے دین کے کام کےلئےاسے چن لیتا ہے اور وہ لوگ خوش نصیب ہیں جنھیں اللہ چن لے وہ فلاح پاگئے ۔
اللہ رب العزت ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم اس کے دین کی سر فرازی کے لئے کوشش کرنے والوں کا بازو بن جائیں ۔
آمین ثم آمین
چھوٹے بھائی محدث لائبریری میں دعوت اہل حدیث کا کوئی شمارہ موجود نہیں میں نے کئی بار تلاش کیا ہے وہ حیدرآباد سے شائع ہوتا ہے ۔
بہنا ابھی تک ہم محدث لائبریری پر صرف ادارے کا اپنا شمارہ ’’ماہنامہ محدث لاہور‘‘ ہی اپلوڈ کررہے ہیں۔اس کی اپلوڈنگ کے بعد ادارہ ہذا کا ایک اور شمارہ ’’ماہنامہ رشد لاہور‘‘ اپلوڈ کیا جائے گا۔اس کے بعد پھر پاکستان بھر میں شائع ہونے والے تمام وہ رسائل جو کتاب وسنت کی روشنی میں سلف کے منہج پر نکالے جاتے ہیں۔اپلوڈ کرنے کا پروگرام ہے۔ان شاءاللہ
 
شمولیت
مئی 08، 2011
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
156
پوائنٹ
31
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
چونکہ کافی عرصے کے بعد میں نے کتاب و سنت فورم پر قدم رکھا ہے اس لیے مجھے اس پروجیکٹ کا قطعی علم نہیں تھا اور جب اس پروجیکٹ کے بارے میں اب پڑھا تو یقین کریں دل بہت خوش ہوگیا اور آپ اس پروجیکٹ کے لے کام کرنے والے سب حضرات اور اس کی بہتری و ترقی کے لیے سوچنے والوں سمیت سب کے لیے خصوصی طور پر دعائے خیر ادا کی ۔الحمدللہ
اتنے بڑے پروجیکٹ کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستان میں پس پردہ اتنا کچھ دین اسلامی کی تقویت کے لیے ہورہا ہے اور ہم جیسے لوگوں کو اس بارے میں پتہ تک نہیں۔ یہ سب ہماری کم علمی اور کم پسندی پر مبنی ہے کہ ہم لوگ دین حنیف کے علم سے کچھ دور ہوگئے ہیں اس لیے اس بارے میں علم نہیں تھا۔
خیر اللہ اس پروجیکٹ میں چلنے والے ہر دینی کام کو دنیا کے ہر کونے میں پہنچائے اور ہر مسلمان کو اس سے فائدہ عطا فرمائے۔آمین
اس پروجیکٹ (اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ) پر کوئی مشورہ دینے کا اہل تو نہیں ہوں کہ کم علمی کی وجہ سے کوئی ہمیشہ غلط مشورہ ہی دے سکوں گا مگر ایک بات ذہن میں آئی تو بیان کرنے کی جسارت کررہا ہوں۔ ان شاءاللہ
جیسا کا آج کل جتنے بھی اس قسم کے رفاہی کام ہیں دنیا بھر میں ان کی ایک الگ ویب سائیٹ بنی ہوئی ہے کہ دنیا کے کونے کونے میں رہنے اور انٹرنیٹ استعامل کرنے والوں تک اس رفاہی کام کی آگاہی ہوسکے۔ تو اس بارے میں سوچا کہ اسلامک فیلفیئر ٹرسٹ کی اپنی ایک منفرد اور بہترین کام پر مبنی ویب سائیٹ ہونی چاہیے جس کو کم از کم تین زبانوں میں تبدیل کرنے کے ٹیگ ہونے چاہیے۔ (عربی، اردو اور انگلش)۔ اس بارے میں جتنی دنیا کے لوگوں کو آگاہی ہوگی اتنا لوگ اس میں تعاون کریں گے اور اتنا ہی یہ کام ترقی کی منزلیں طے کرتا جائے گا۔ ان شاءاللہ
تو اس بارے میں آپ نے کیا سوچا ہے مجھے اتنا تو معلوم ہے کہ اس بارے میں شیوخ حضرات نے بالکل سوچا ہوگا یا کوئی عملی قدم اٹھایا ہوگا اور اگر نہیں تو اب اس کے بارے میں سوچا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
میں آپ کو ایسے ہی ایک رفاہی کام کے ویب سائیٹ کی مثال دیتا ہوں جس کو بنے ہوئے ایک دو مہینے ہوئے ہیں۔
Foundation of H.H Prince Jamal Bin Abdul Rohman Al Noaimi
یہ ایک چیرٹی آرگنائیزیشن کی ویب سائیٹ ہے جس کا مالک یو اے ای کا ایک پرنس ہے۔
کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ویب سائیٹ سے دنیا کے کونے کونے تک آپ کا میسیج پہنچے گا اور کیا پتہ کہ کہاں سے کوئی مدد آپہنچے اور کام اور تیزی سے چلتا رہے گا یا پھر کم از کم دنیا تک تو آپ کے کام کے بارے میں آگاہی ہوگی اور دنیا کے لوگ علم سے مستنفید ہوسکیں گے۔ ان شاءاللہ


اور ہاں اگر فتوای کی ویب سائیٹ موجود ہے تو اس کا لنک ضرور دیں اور طریقہ کہ کس طرح سوال کیا جاسکتا ہے۔ ان شاءاللہ
جب بھی پاکستان کا چکر لگا تو اس لائبریری کا وزٹ ضرور کروں گا اور اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کے پروجیکٹ کے بارے میں بھی بات چیت ہوگی۔ ان شاءاللہ
والسلام علیکم
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
منہج سلف بھائی،
آپ کے تبصرے کے لئے مشکور ہیں۔ فتویٰ سائٹ کا لنک یہ رہا:
Mohaddis Fatwa -- محدث فتویٰ

مجلس التحقیق الاسلامی کے لئے علیحدہ ڈومین تو لی جا چکی ہے۔ فی الحال افرادی قوت اور وسائل کی کمی کی وجہ سے ایک وقت میں ایک ویب سائٹ پر ہی کام چل رہا ہے۔آج کل محدث میگزین کی سائٹ پر شد و مد سے کام جاری ہے، جہاں ان شاء اللہ 1970 سے آج تک کے تمام محدث کے شمارہ جات یونیکوڈ میں کئی طرح کی سرچنگ ، فلٹرنگ کی سہولت کے ساتھ پیش کئے جائیں گے۔ ان شاء اللہ۔ اس کے بعد کتب لائبریری کی تزین اور نئے سرے سے ڈویلپ کرنا ہے اور موجودہ کئی خامیوں کو دور کرنا ہے۔ پھر اردو کی یونیکوڈ لائبریری کا کام ہے۔ یونیکوڈ حدیث پراجیکٹ کا طویل کام ہے۔ ان شاء اللہ۔
لہٰذا فرصت ہی نہیں مل پا رہی کہ مجلس التحقیق الاسلامی پر بھی کوئی مفصل سائٹ تیار کی جائے۔ ہر سائٹ اہم ہے اور ترجیح دینا ہمارے لئے بھی بہت مشکل ہو جاتا ہے کہ کس کام کو پہلے کریں اور کس کو موخر کریں۔ دل تو یہی چاہتا ہے کہ بس یہ سب کچھ ایک ساتھ اور بہت جلد ہو جائے۔ آپ بھائیوں کے تعاون کی ضرورت ہے ، دعاؤں میں یاد رکھا کریں اور جہاں تک ان پراجیکٹس کی تفصیلات کو پہنچا کر کوئی تعاون لینا ممکن ہو تو اس میں مدد کر دیا کریں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
 
شمولیت
جون 16، 2011
پیغامات
100
ری ایکشن اسکور
197
پوائنٹ
97
ہم کیا کر سکتے ہیں۔

السلام علیکم ، مجھے پاکستان آئے ہوئے کچھ ہی دن ہوئے ہیں۔ فارم پر کافی عرصے سے غائب تھا ۔ بس کچھ یونیورسٹی کے ساتھ اور کچھ یہاں پشاور میں جامعہ امام بخاری کی ویب سائٹ پر کام کر رہا تھا۔۔ ماشاء اللہ میں نے اس پوسٹ کے سارے صفحات غور سے پڑھے ہیں۔ میرے پیروں تلے تو جیسے زمین نکل گئی ۔۔ جیسا کہ منہج بھائی نے کہا کہ پاکستان میں اتنا کام ہو رہا ہے اور ہم سوئے ہوئے ہیں۔۔ واقعی لڑکوں کی محنت دیکھتا ہوں تو اپنا آپ آئینے میں دیکھتے شرم آتی ہے۔۔
میرے خیال سے ہر مسلمان کو اپنی بساط کے مطابق دین کی خدمت کرنی چاہیے۔۔ اس لیے اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم سے دین کا زیادہ سے زیادہ کام لے۔۔ آمین۔
ان شاء اللہ میں جلد ہی اپنی بساط کے مطابق اس ریسرچ سنٹر کی مالی مدد کروں گا۔۔ اور میری انتظامیہ والے بھائیوں سے گزارش ہے کہ اگر احادیث کی ٹائپینگ کرانی ہو یا اردو کی تو یہ بندہ حاضر ہے۔۔ تاکہ آپ کے آنے والے یونیکوڈ پروجیکٹ پر کچھ تو پراگرس ہو۔۔ اللہ تعالیٰ اس مجلس تحقیق الاسلامی چلانے والے بھائیوں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اس محنت کو آپ کے لیے توشہ آخرت بنائے ۔۔ آمین
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
جزاکم اللہ خیرا بھائی۔
ٹائپنگ کے لئے آپ کو ذاتی پیغام میں ایک کتاب کا نام اور لنک بھیج رہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی محنت قبول فرمائیں۔ آمین۔
 
Top