• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"اسلامی سعودیہ" : سعودی خواتین کو شرکت کی اجازت

allahkabanda

رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
174
ری ایکشن اسکور
569
پوائنٹ
69
یارب وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے میری بات
دے اور دل ان کو، جو نہ دے مجھ کو زباں اور

:)
السلام علیکم !!
آپ کی بات میں اچھی طرح سمجھتا ہوں اور مجھے پتہ ہے کہ آپ کے پاس اس کے کیا جوابات ہیں لیکن میرا ایک سوال جسکا کوئی جواب آپکے پاس نہیں وہ یہ ہے کہ
کیا رسول اللہ صلّی اللہ علیہ و سلّم ، صحابہ کرام، تابعین، سلف صالحین کا اللہ سبحانہ و تعالٰی کو مخاطب کرنے کا یہ انداز تھا ؟ اور اگر کوئی اسطرح مخاطب کرتا تو انکا اس پر کیا ردعمل ہوتا ؟

اگر کوئی کسی کے والد کو اسطرح مخاطب کرے
کبھی ہم سے کبھی غیروں سے شناسائی ہے
بات کہنے کی تو نہیں تو بھی تو ہرجائی ہے

تو یہ اسکو اچھا محسوس ہو گا-

اگر آپ کے پاس میری باتوں کا جواب نہیں ہے اور دلائل نہیں ہیں تو کوئی بات نہیں میری طرف سے بھی

السلام علیکم !!!!!!!!!
 
allahkabanda

رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
174
ری ایکشن اسکور
569
پوائنٹ
69
یارب وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے میری بات
دے اور دل ان کو، جو نہ دے مجھ کو زباں اور

:)
السلام علیکم !!
ایسے دل سے اللہ کی پناہ جو اللہ سبحانہ و تعالٰی کی گستاخی پر راضی ہو
مسلمانو غیرت کرو- بریلوی ذرا ذرا سی بات اپنے پیروں کے لیے برداشت نہیں کرتے اور اپنے پیر کے لیے جاہلی غیرت کرتے ہیں
مسلمانو اپنے اللہ کے لیے اسلامی غیرت کر لو -
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دُونِ اللَّـهِ أَندَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّـهِ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِّلَّـهِ ۗ وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّـهِ جَمِيعًا وَأَنَّ اللَّـهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ ﴿١٦٥﴾
"بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے شریک اوروں کو ٹھہرا کر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں، جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہیئے اور ایمان والے اللہ کی محبت میں بہت سخت ہوتے ہیں کاش کہ مشرک لوگ جانتے جب کہ اللہ کے عذاب کو دیکھ کر (جان لیں گے) کہ تمام طاقت اللہ ہی کو ہے اور اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے واﻻ ہے (تو ہرگز شرک نہ کرتے)"
 
allahkabanda

رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
174
ری ایکشن اسکور
569
پوائنٹ
69
"باذوق" صاحب آپ نے حسب امید سیالکوٹی علّامہ پر تو بات کی لیکن ایران اور سعودیہ پر پوسٹ نمبر ٩ میں جو دلائل دیے گئے ہیں اس پر بات نہیں کی
آپ کی آسانی کے لیے انہیں دوبارہ نقل کیے دیتا ہوں

اور دوسری اہم بات یہ کہ ۔۔۔۔ آپ نے جتنے سوالات اٹھائے ہیں ، یہ تقریباً وہی سوالات ہیں جو سعودی مخالف ممالک حلق پھاڑ پھاڑ کر اچھالتے ہیں بالخصوص ایک پڑوسی مسلم ملک جو نظریاتی اعتبار سے اپنی جداگانہ شناخت رکھتا ہے۔
١-خبیث رافضی ایران کے کفر میں نہ مجھے پہلے کوئی شک تھا نہ کوئی اب ہے- مزید تفصیل کے لیے میری ہی پوسٹ کیا ہوا یہ تھریڈ دیکھیں
التحذیرمن فتنةالرافضة - رافضیت پرقرآن وحدیث اور سلف صالحین کے فتاویٰ کی روشنی میں ایک مختصررسالہ
http://www.kitabosunnat.com/forum/اہ...وشنی-7060/
باقی جہاں تک ایران کے بھی وہی اعتراض کرنے کہ بات ہے تو
بتائیے کہاں ایران نے سعودی حکومت پر یہ اعتراض کیا ہے کہ سعودیہ یمن میں سلفی مجاہدین پر بمباری کر رہا ہے ؟

مشرکین کا جزیرۃ العرب سے اخراج اللہ کے نبی صلّی اللہ علیہ و سلّم کا حکم ہے ایران کا یا کسی ہما شما کا نہیں-
آپ نے بھی سمجھداری کا ثبوت دیتے ہوئی میری پوسٹ کو QUOTE کیا، سوالات کو کوٹ کیا لیکن بیچ میں سے حدیث " أخرجوا المشركين من جزيرة العرب " ( البخاري 2825 ، مسلم 3089 )
اڑا دی وجہ اسکی کیا تھی وہ اللہ اور آپ ہی جانتے ہیں- ثبوت کے لیے میری اور اپنی پوسٹیں پڑھ لیں

مزے کی بات تو یہ ہے کہ آپ کے سارے سوالات کا جواب خود آپ کے اسی مراسلے میں موجود ہے :)
کہاں موجود ہے بتائیے ِ؟

کچھ ایسا ہی معاملہ یہاں بھی لگتا ہے کہ ۔۔۔ لگتا ہے کہ اللہ میاں سے شکوہ ہے ۔۔۔ کہ اتنی ساری کمیاں کوتاہیاں ہیں ان شاہان مملکت میں ، پھر بھی زمام حکومت تو نے انہی کے ہاتھوں میں تھما رکھی ہے ۔۔ یاللعجب!
کچھ خود ہی اپنی دلیل پر غور کر لیں کہ وہ کتنی مضبوط ہے
اگر کوئی زرداری کیانی کے خلاف ہے تو کیا وہ اللہ سے شکوہ کر رہا ہے ِ؟ آپ کہیں گے نہیں
اگر کوئی امریکا اوبامہ بش کے خلاف ہے تو کیا وہ اللہ سے شکوہ کر رہا ہے ِ؟ آپ کہیں گے نہیں
اگر کوئی حسینہ واجد (بنگلہ دیش) کے خلاف ہے تو کیا وہ اللہ سے شکوہ کر رہا ہے ِ؟ آپ کہیں گے نہیں
اگر کوئی شاہ عبداللہ کی سعودی حکومت کے خلاف ہے تو کیا وہ اللہ سے شکوہ کر رہا ہے ِ؟ تو آپ کہیں گے ہاں
اب آپ خود ہی غور کر لیں

ویسے جب خانہ کعبہ زاد اللہ شرفھا سے قرامطہ حجر اسود اکھاڑ کر لے گئے تھے اور حجر اسود خانہ کعبہ زاد اللہ شرفھا سے آٹھ سے دس سال تک غائب رہا تو آپ اسوقت اللہ سے شکوہ کر رہے تھے یا
قرامطہ سے جہاد کر رہے تھے ؟
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
اللہ کا بندہ بھائی!
اگر میں آپ سے پوچھوں کہ آپ پانی کھائیں گے؟ سگریٹ کھائیں گے؟ تو آپ مجھ سے خفا ہوجائیں گے کہ یہ کیا بد تمیزی ہے۔ پانی اور سگریٹ کوکھایا نہیں بلکہ پیا جاتا ہے۔ آپ کا خفا ہونا بجا ہوگا اس لئے کہ آپ بنگالی زبان سے ناواقف ہیں۔ بنگالی زبان میں پانی کو بھی کھایا جاتا ہے اور سگریٹ کو بھی۔ یہی معاملہ دیگر زبانوں کا ہے۔ اگر آپ ”دوسری زبانوں“ سے واقف نہیں ہیں تو اس زبان کے محاورے اور جملے آپ کو ادب و تہذیب سے گرے ہوئے لگیں گے۔ یہی حال ”ادب و شاعری“ کا ہے۔ اگر آپ ادب و شاعری سے بے بہرہ ہیں تو ادبی اور شاعری کی ”زبان“ آپ کو نامانوس بلکہ بُری بھی لگ سکتی ہے۔ اس میں آپ کا کوئی ”قصور“ نہیں ہے۔ عام بول چال، لکھنے پڑھنے کی ”زبان“ الگ ہوتی ہے اور خالص ادب و شاعری کی ”زبان“ الگ۔
”موضوع“ سے ہٹ کر گفتگو کرنے پر پیشگی معذرت۔
 
بھائی بات یہ ہے کہ نصرت فتح علی "تم ایک گورکھ دھندہ ہو" قوالی لکھتا ہے تو علما اس پر فتوے لگاتے ہیں یقین نہ آئے تو امیر حمزہ کی کتابیں پڑھ لیں
اور اگر سیالکوٹ کا فلسفہ کا پروفیسر شاعری میں اللہ کی گستاخی کرے تو وہ آپکو اچھا لگتا ہے اسکو آپ کہتے ہو کہ کوئی نہیں جی یہ تو شاعری ہے
یہ کیسا تضاد ہے ؟

نصرت فتح علی کی قوالی "تم ایک گورکھ دھندہ ہو" اور سیالکوٹی علّامہ کا شعر "کبھی ہم سے کبھی غیروں سے شناسائی ہے بات کہنے کی تو نہیں تو بھی تو ہرجائی ہے" میں کیا گستاخی کے لحاظ سے کیا فرق ہے ِ؟

صرف یہی نہ کہ وہ میراثی ہے اور یہ فلسفہ کا پروفیسر-

یہی بات بریلوی اور بدعتی کرتے ہیں کہ بزرگوں کی کرامات وہابیوں کو سمجھ نہیں آ سکتی
اور یہی بات آپ کہ رہے ہیں کہ شاعری کی بات آپکو سمجھ نہیں یہ گستاخی نہیں

شاعری کا بہانہ احمد فراز، نصرت فتح علی اور دیگر کو کھلی چھٹی دے دیجیے جو مرضی بکواس کرتے رہیں اور آپ یہی کہتے رہیں کہ جی شاعری ہے تمہیں کیا پتہ ؟

مسلمانو اللہ کی غیرت کر لو -
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دُونِ اللَّـهِ أَندَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّـهِ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِّلَّـهِ ۗ وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّـهِ جَمِيعًا وَأَنَّ اللَّـهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ ﴿١٦٥﴾
"بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے شریک اوروں کو ٹھہرا کر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں، جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہیئے اور ایمان والے اللہ کی محبت میں بہت سخت ہوتے ہیں کاش کہ مشرک لوگ جانتے جب کہ اللہ کے عذاب کو دیکھ کر (جان لیں گے) کہ تمام طاقت اللہ ہی کو ہے اور اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے واﻻ ہے (تو ہرگز شرک نہ کرتے)"

باقی آپکی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ نہ ہی میں شاعری سے نابلد ہوں نہ اقبال کی شاعری سے نابلد ہوں بلکہ ایک زمانے میں اقبال کا اچھا خاصا مداح رہا ہوں
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
ویسے یوسف ثانی و باذوق برادران،
سچی بات ہے کہ بہرحال اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایسے الفاظ کا استعمال کرنا جو اس کی شان کے لائق نہیں، اس سے دل بہت ڈرتا ہے اور اگرچہ متکلم پر اس کی نیت یا مقصد جانے بغیر، چھوٹتے ہی حکم لگا دینا بھی غلط ہے، لیکن ایسے الفاظ کا دفاع بھی درست معلوم نہیں ہوتا۔ شاعری اور ادب کی صنف سے ہم اپنی کم علمی اور بدذوقی کے بھی قائل ہیں، لیکن بہرحال جیسے قرآن نے ایک اصول سکھایا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے لفظ راعنا کا استعمال منع کر دیا، اور انظرنا کہہ کر بلانے کا حکم دیا۔ ایک درست لفظ کے غلط استعمال کی بنیاد پر، قرآن نے ہمیں اس صحیح لفظ کو پورے خلوص نیت کے باوجود بھی، نبی کے لئے استعمال کرنے سے منع کر دیا ہے تو کہاں ایک ایسا لفظ جو بہرحال عوام الناس میں منفی معنوں ہی میں معروف ہے، کو خود اللہ عزوجل کے ساتھ استعمال کیا جائے ، جو اس کی شان سے بہت بہت بعید ہے، اگرچہ متکلم یا شاعر کا مقصد کچھ ہی کیوں نہ ہو۔ اور اس کی ننانوے درست معنوں پر مشتمل ادبی تشریحات پیش کی جا سکتی ہوں، لیکن وہ ایک عوام الناس میں معروف مفہوم ، جو یہ الفاظ سنتے ہی پیدا ہوتا ہے، بہت کافی ہے کہ اس کی بنیاد پر ایسے الفاظ، شعری و ادبی تخلیقات اور نثر پاروں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔
 
باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
۔۔۔۔لیکن وہ ایک عوام الناس میں معروف مفہوم ، جو یہ الفاظ سنتے ہی پیدا ہوتا ہے، بہت کافی ہے کہ اس کی بنیاد پر ایسے الفاظ، شعری و ادبی تخلیقات اور نثر پاروں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔
عوام کے فہم پر کسی صنف کو قربان کرنے کی بات عوام کے ہی جذبات کا اظہار ہو سکتی ہے لیکن ماہرین کے نزدیک کلیہ نہیں بن سکتی۔ مذہبی مباحث میں یہ جو آج ہزارہا لڑائی جھگڑے نظر آتے ہیں ، یہ اسی معصومانہ کلیے کو عوام کی جانب سے زبردستی لاگو کرنے کی مسلسل کوششوں کا شاخسانہ ہے اور جس کی مزاحمت ماہرین اس لیے کرتے ہیں کہ اگر ایک بار یہ کلیہ لاگو کر دیا گیا تو دنیا کی ہر صنف اپنا اعتبار کھو دے گی جس میں سرفہرست فہم حدیث اور تحقیقِ حدیث جیسے موضوعات شامل ہیں۔ اس کلیہ کو moral-support کی خاطر ، مذہبی میدان میں تو عوام کے ساتھ ساتھ ایک مخصوص گروہ نظریہ انکار ِحدیث کے ساتھ داخل ہو چکا ہے ۔۔۔ مگر شکر ہے ابھی صنف ادب کسی خاص گروہ سے نہیں بلکہ صرف جذباتی عوام سے برسرکار ہے :) !
 
allahkabanda

رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
174
ری ایکشن اسکور
569
پوائنٹ
69
کتھے نصرت فتح علی کتھے علامہ اقبال :(
ہاں جی نصرت فتح علی سے سیالکوٹی علّامہ کو ملانا ٹھیک نہیں کیونکہ
نصرت فتح علی کا کفر تو واضح ہے جبکہ سیالکوٹی علّامہ پر لوگ تلبیس کا شکار ہو چکے ہیں

اس لیے سیالکوٹی علّامہ نصرت فتح علی سے زیادہ بڑا دشمن ہے --------------------
 
allahkabanda

رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
174
ری ایکشن اسکور
569
پوائنٹ
69
مسلمانو تمہیں کیا ہو گیا ہے-
اللہ کی توہین پر تم ادب اور شاعری کا غلاف لپیٹ کر سوئے ہوئے ہو
لیکن معاملہ بزرگوں کا یا تمہارے والدین کا ہو تو تمہیں ہوش آ جاتی ہے ؟

مسلمانو خود سوچو مندرجہ ذیل اشعار کوئی بیٹا اپنے باپ کو کہے تو تم کیا محسوس کرو گے ؟

جرات آموز مری تاب سخن ہے مجھ کو
شکوہ اللہ سے ، خاکم بدہن ، ہے مجھ کو

اے خدا! شکوۂ ارباب وفا بھی سن لے
خوگر حمد سے تھوڑا سا گلا بھی سن لے

تجھ کو معلوم ہے ، ليتا تھا کوئی نام ترا؟
قوت بازوئے مسلم نے کيا کام ترا

پھر بھی ہم سے يہ گلہ ہے کہ وفادار نہيں
ہم وفادار نہيں ، تو بھی تو دلدار نہيں

رحمتيں ہيں تری اغيار کے کاشانوں پر
برق گرتی ہے تو بيچارے مسلمانوں پر

خندہ زن کفر ہے ، احساس تجھے ہے کہ نہيں
اپنی توحيد کا کچھ پاس تجھے ہے کہ نہيں

يہ شکايت نہيں ، ہيں ان کے خزانے معمور
نہيں محفل ميں جنھيں بات بھی کرنے کا شعور
قہر تو يہ ہے کہ کافر کو مليں حور و قصور
اور بيچارے مسلماں کو فقط وعدہ حور

طعن اغيار ہے ، رسوائی ہے ، ناداری ہے
کيا ترے نام پہ مرنے کا عوض خواری ہے؟

ہم تو رخصت ہوئے ، اوروں نے سنبھالی دنيا
پھر نہ کہنا ہوئی توحيد سے خالی دنيا

تيری محفل بھی گئی ، چاہنے والے بھی گئے
شب کے آہيں بھی گئيں ، صبح کے نالے بھی گئے
دل تجھے دے بھی گئے ، اپنا صلا لے بھی گئے
آ کے بيٹھے بھی نہ تھے اور نکالے بھی گئے

آئے عشاق ، گئے وعدۂ فردا لے کر
اب انھيں ڈھونڈ چراغ رخ زيبا لے کر

درد ليلی بھی وہی ، قيس کا پہلو بھی وہی
نجد کے دشت و جبل ميں رم آہو بھی وہی
عشق کا دل بھی وہی ، حسن کا جادو بھی وہی
امت احمد مرسل بھی وہی ، تو بھی وہی

پھر يہ آزردگی غیر سبب کيا معنی
اپنے شيداؤں پہ يہ چشم غضب کيا معنی

کبھي ہم سے ، کبھی غيروں سے شناسائی ہے
بات کہنے کی نہيں ، تو بھی تو ہرجائی ہے

سر فاراں پہ کيا دين کو کامل تو نے
اک اشارے ميں ہزاروں کے ليے دل تو نے
آتش اندوز کيا عشق کا حاصل تو نے
پھونک دی گرمی رخسار سے محفل تو نے

آج کيوں سينے ہمارے شرر آباد نہيں
ہم وہی سوختہ ساماں ہيں ، تجھے ياد نہيں؟

اے مسلمانو اللہ کی محبت میں شدید بنو -

یہ کیسی بے غیرتی ہے ؟ یہ کیسی بے حمیتی ہے ؟ یہی باتیں اگر تمہارے باپ کو کہ دی جائیں تو تمہارے منہ سرخ ہو جائیں گے ؟
مسلمانو اللہ کی غیرت کرو - اس سے شدید محبت رکھو - اللہ کی بے ادبی و گستاخی سے بچ جاؤ

وَمِنَ النَّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دُونِ اللَّـهِ أَندَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّـهِ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِّلَّـهِ ۗ وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّـهِ جَمِيعًا وَأَنَّ اللَّـهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ ﴿١٦٥﴾

"بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے شریک اوروں کو ٹھہرا کر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں، جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہیئے اور ایمان والے اللہ کی محبت میں بہت سخت ہوتے ہیں کاش کہ مشرک لوگ جانتے جب کہ اللہ کے عذاب کو دیکھ کر (جان لیں گے) کہ تمام طاقت اللہ ہی کو ہے اور اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے واﻻ ہے (تو ہرگز شرک نہ کرتے)"

ناظمین سے گزارش ہے کہ میری پوسٹ؁ نہ اڑائی جائے کیونکہ معاملہ اللہ سبحانہ و تعالٰی کے ادب کا ہے اور تمام عزت صرف اللہ سبحانہ و تعالٰی کے لیے ہے باقی سب اسکے منگتے ہیں
 
Top