ابو بصیر
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 30، 2012
- پیغامات
- 1,420
- ری ایکشن اسکور
- 4,198
- پوائنٹ
- 239
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہالسلام علیکم و ر حمتہ اللہ و برکاتہ،
ہمارے مذہب نے مرد کو 4 شادیوں کا اختیار دیا ہے۔جس کا واضح حکم قرآن کریم میں موجود ہے اور آپ ﷺ کے عمل سے بھی ثابت ہے۔یوں تو اس کے بہت سے فوائد ہیں۔جس کا اہم ترین فائدہ عورت کاتحفظ ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ موجودہ وقت میں ایک شادی کے بعد دوسری شادی کیوں بری تصور کی جاتی ہے؟ ہم میں یہ سوچ کہاں سے آگئی کہ مرد صرف ایک عورت کا بن کر رہے؟ آج کیوں دوسری شادی کی خواہش کرنے والے کو عیاش کہا جاتا ہے؟ اور پہلی بیوی مختلف طریقوں سے ملامت کرتی ہے اور زبردستی شوہر کو مجبور کرتی ہے کہ وہ ایسے فعل سے باز رہے، خاندان کے بزرگ مرد کو قائل کرنے میں لگ جاتے ہیں کہ دوسری شادی سے بچوں پر اثر آئے گا ، خاندان کی ساکھ متاثر ہو گی وغیرہ وغیرہ
مائیں بیٹیوں کو گھر بٹھانے پر رضامند ہیں مگر شادی شدہ مرد سے بیاہنے پر نہیں۔اگر کسی لڑکی کی ایسی شادی ہو بھی جائے تو بھی اسے بے چاری یا مظلوم کا نام دیا جاتا ہے۔۔۔ہم مسلمان ہیں تو پھر ہمیں یہ سنت نبوی ﷺ کیوں کھٹکتی ہے؟؟؟
آخر کیوں اس کو عورت کے حقوق کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے؟ اس کی کیا وجوہات اور ہیں ، اس پر آراء کا اظہار کریں۔
دوسری شادی ۔۔۔۔۔۔۔بے چاری۔۔۔۔۔۔نام ہی عجیب ہے
شاید آپ نے پاکستانی ڈراموں پر نظر نہیں دوڑائی کیسی نفرت پیدا کی جاتی ہے دوسری شادی کے نام سے ۔۔۔۔۔میڈیا کا کردار اس معاملے میں کافی خوفناک ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔بھارتی ڈراموں کو چھوڑ دیں یہ بھی مسلم گھرانوں میں بڑے ذوق وشوق سے دیکھے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔اس کا معاشرے پر اثر تو ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔رہ گئے مسلمان اب سب کے پاس ایک جیسی صلاحتیں بھی نہیں ہوتیں۔۔۔۔اور ہر کوئی نیا گھر بھی نہیں بنا سکتا والد کی خواہش ہوتی ہے کہ میری بیٹی اچھے گھر میں جائے اس کو کسی چیز کی کمی نہ ہو ۔۔۔۔والد کو بیٹی سے بڑی پاکیزہ محبت ہوتی ہے اور ایسے ہی ماں کو بیٹا سے بڑی پاکیزہ محبت ہوتی ہے۔۔۔۔
اب والدین کے دل میں خواہش ہوتی ہے کہ ان کو بہتر سے بہتر چیز ملے۔۔۔۔۔یہاں پر آکر دوسری شادی کا مسئلہ کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔اگر کوئی مرد دوسری شادی کا خواہشمند ہو تو پہلی بیوی کا تمام خاندان ڈسٹرب ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی تو یہ صرف مرد کی بات ہے ۔۔۔اُن بیچاریوں کا سوچیں جن کا پہلا خاوند فوت ہو چکا ہے ۔۔۔۔اب اس معاشرے میں کون اُن کا والی وارث ہوگا ؟؟؟
کچھ بیان کرنے کی جسارت ہے۔۔۔۔۔امید ہے کچھ تو سمجھ لگی ہو گی ؟؟؟
جزاک اللہ خیرا