• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس کا کیا مطلب ہے ؟؟؟

شمولیت
ستمبر 03، 2012
پیغامات
214
ری ایکشن اسکور
815
پوائنٹ
75
السلام علیکم
نگاہِ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
جو ہو یقیں پیدا تو کٹ جاتیں ہیں زنجیریں
اس شعر کا کیا مطلب ہے؟ کوئی بھائی رہنمائی فرمائے جزاک اللہ خیرا
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
محترم برادر، اگر دوران تعلیم کہانی کا خلاصہ اور نظم کی نثر بنانا آپ کا کوئی سبجیکٹ نہیں تھا تو بتائیں ورنہ پہلے آپ بتائیں کہ آپکو اس پر کیا مطلب مل رہا ھے پھر دوسرں سے کمپیئر کریں بالکل اسی طرح جیسے کلاس روم میں ٢٥ طلباء کے خلاصہ اور نثر آپس میں نہیں ملتے مگر سب کو اس پر نمبرز ضرور ملتے ہیں۔

والسلام
 
شمولیت
ستمبر 03، 2012
پیغامات
214
ری ایکشن اسکور
815
پوائنٹ
75
کنعان بھائی۔اللہ آپ کو سلامت رکھے میں آپ کی بات کو ٹھیک سے سمجھا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ شعر میں ان لوگوں کی زبانی سنتا ہوں جو لوگوں کو پیری مریدی کے چکر میں گمراہ کرتے ہے اسی لئے میں نے یہ سوال پوچھا ہے اگر آپ اس کی وضاحت کردیں تو مہربانی ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بہت عرصہ پہلے اردو مجلس فورم پر اس شعر کے متعلق گفتگو ہوئی تھی، میں نے اور شاہد نذیر بھائی نے یہ ثابت کیا تھا کہ یہ شعر غلط ہے، لیکن کچھ لوگوں نے مختلف تاویلات کر کے اس شعر کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کی تھی، مگر وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے۔الحمدللہ
 
Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,597
پوائنٹ
139
اس طرح کا ایک اور شعر حاضر ہے جس کے معنیٰ میں بھی شدید اختلاف پایا جاتا ہے:
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

تمام بھائی اس کے متعلق بھی اپنی آراء کا اظہار کریں ۔
 
عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
اس شعر پر تنقید سے پہلے اگر ان کی تصحیح کر لی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ ابراہیم بھائی آپ نے دو مختلف مصرعوں کو ملا کر ایک شعر بنا دیا ہے۔ حالانکہ یہ دونوں مصرعے الگ الگ اشعار کے ہیں۔ ملاحظہ کیجئے:
غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
کوئی اندازہ کر سکتا ہے اس کے زورِ بازو کا؟
نگاہِ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں!
جو صاحبان اس کو غلط سمجھتے ہیں وہ غلطی کی تھوڑی وضاحت کر دیں۔
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119

نگاہ مرد مومن سے۔۔۔۔۔۔اس بارے آپ کیا رائے رکھتے ہیں۔
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
اس طرح کا ایک اور شعر حاضر ہے جس کے معنیٰ میں بھی شدید اختلاف پایا جاتا ہے:
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

تمام بھائی اس کے متعلق بھی اپنی آراء کا اظہار کریں ۔
آپکو اس پر کیا اعتراض ہے؟
 
Top