• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اللہ تعالی اپنے دوستوں کیلیے از خود ہی آزمائشوں سے نجات کے اسباب مہیا فرما دیتا ہے۔ بعض دفعہ آزمائش لمبی اس لیے ہو جاتی ہے کہ اللہ اپنے بندوں کی تربیت اور ان کے ثواب میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

(حافظ ابن حجر رح - فتح الباری : ٤٨٣/٦)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
جب دل بدعتوں سے لبریز ہو جاتے ہیں تو ان میں سنتوں کے لئے گنجائش باقی نہیں رہتی
اس کی مثال یہ ہے کہ کوئی بُرے کھانے سے پیٹ بھر لے تو پھر اچھا کھانا کیسے کھا سکتا ہے؟
(اقتضاء الصراط المستقیم:۴۶)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏" مَن تَواضع لله رَفَعَه "

كان الإمام الخليفة عمر بن عبد العزيز مع أصحابه ليلاً فهبت ريح أطفأت المصباح ،

فقام وأشعله ، قالوا : لو أمرت أحدنا يا أمير المؤمنين ،

قال : ما ضَرنِّي ؟
قمت وأنا عمر ورجعت وأنا عمر .
سیرة عمر بن عبدالعزیز لإبن عبدالحكم، ص 46.

انکسار و تواضع
خلیفۂ راشد امام عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللّٰہ رات کے وقت اپنے کچھ اصحاب کے ساتھ بیٹھے تھے کہ ہوا چلنے لگی جس سے چراغ بجھ گیا۔ خلیفہ اٹھے اور چراغ جلا دیا۔ لوگوں نے عرض کیا: امیر المومنین آپ ہم میں کسی کو کہہ دیتے! امام نے فرمایا: مجھے کون سا نقصان ہوا؟ میں اٹھا تو عمر تھا اور واپس بیٹھا تو بھی عمر ہی ہوں!!
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏جب آپ ﷲ کی طرف متوجہ ہوں تو نہ خوف کھائیں اور نہ غمگین ہوں، یقیناً شیطان کی چال ہمیشہ سے ہی کمزور ہے، ایک موحد بندہ ہزاروں پہ حاوی ہوتا ہے جیسا کہ ﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ "ہمارا لشکر ہی غلبہ پانے والا ہے"

شیخ محمد بن عبد الوهاب رحمه الله

[ الدرر السنية ٧٢/١ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"فرض کرو یہ سب کچھ تمہیں مل جائے"

امام ابن السمّاك رحمه الله فرماتے ہیں :

’’هب الدنيا في يديك، ومثلها ضم إليك، وهب المشرق والمغرب يجيء إليك، فإذا جاءك الموت، فماذا في يديك.‘‘

"فرض کرلو کہ ساری دنیا تمہارے ہاتھ میں آجائے اور دنیا کے برابر اور دنیا بھی اس میں ملادو، پھر مشرق و مغرب تمہارے پاس چلے آئے، اب موت تمہارے سامنے آجائے تو یہ بتاؤ کہ تمہارے پاس بچا کیا رہ گیا؟"

- |[ سير أعلام النبلاء للذهبي : ٣٣٠/٨ ]|
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
#عالم_دین_کی_صفات

الشیخ الامام امین اللہ پشاوری صاحب حفظہ اللہ لکھتے ہیں:ہمارے دور میں علم کا دعویٰ کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔
پس اللہ عز وجل اور اس کے رسول کے ہاں عالم یا فقیہ کہلوانے کا مستحق کون ہے ؟حتی کہ تم جان سکو کہ تم کس فریق سے ہو ؟
راسخ علماء میں سے یا صرف دعویٰ کرنے والوں میں سے ۔۔۔۔

ہم کہتے ہیں عالم وہ ہے جس میں آٹھ(8)خصلتیں موجود ہوں

1)خضوع و خشوع کے ساتھ اطاعت پر دوام
2)رات کے اوقات میں نماز تھجد میں قرآن کی تلاوت کرنا
3)اللہ کے حضور طویل سجدے کرنا
4) آخرت اور اللہ کے حضور قیام کا خوف
5)اس کے ساتھ ساتھ اپنے رب کی رحمت کا امید وار ہونا
6)اللہ عز وجل کا تقوی اختیار کرنا
7)دل میں اس کا خوف رکھنا

8)یہ تمام چیزیں صبر سے ہی حاصل ہوتی ہیں ۔

جو یہ امور بجا لاتا ہے اسے تین چیزیں عطا کی جاتی ہیں ان میں سے ہر ایک دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے بہتر ہے

1)اللہ تعالی کے ہاں عالم قرار پاتا ہے

2)اللہ تعالی اسے اس دنیا میں بہترین زندگی عطا فرماتا ہے ۔

3)اس کے لیے بغیر حساب اجر ذخیر کر لیتا ہے ۔

یہ تمام امور سورہ " زمر" سے ماخوذ ہیں ۔

أَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ آنَاءَ اللَّيْلِ سَاجِدًا وَقَائِمًا يَحْذَرُ الْآخِرَةَ وَيَرْجُو رَحْمَةَ رَبِّهِ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُو الْأَلْبَابِ
(کیا یہ بہترہے) یا وہ شخص جو رات کی گھڑیوں میں سجدہ کرتے ہوئے اور قیا م کر تے ہوئے عبادت کرنے والا ہے، آخرت سے ڈرتا ہے اور اپنے رب کی رحمت کی امید رکھتا ہے؟ کہہ دے کیا برابر ہیں وہ لوگ جو جانتے ہیں اور وہ جو نہیں جانتے؟ نصیحت تو بس عقلوں والے ہی قبول کرتے ہیں۔

قُلْ يَا عِبَادِ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا رَبَّكُمْ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَأَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ
کہہ دے اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو! اپنے رب سے ڈرو، ان لوگوں کے لیے جنھوں نے اس دنیا میں نیکی کی، بڑی بھلائی ہے اور اللہ کی زمین وسیع ہے، صرف کامل صبر کرنے والوں ہی کو ان کا اجر کسی شمار کے بغیر دیا جائے گا۔
الزمر : 9/10۔۔۔۔۔

الفوائد للشیخ امین اللہ پشاوری 467/3
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
- ”میرے بھائیو! اخلاص بہت مشکل ہے۔ انسان دکھاوے اور خود پسندی سے بچ نہیں سکتا، خواہ تھوڑا ہی ہو، اللہ ہم سب کو بچائے۔ پس اپنے دل کو پاک کریں، اور اپنے عمل کو اللہ کیلیے خالص کریں، آپ اللہ کے بندے ہیں، مخلوق کے نہیں۔ وہی نفع و نقصان کا مالک ہے، وہی جنت و جہنم کا مالک ہے، اسی کے قبضے میں کائنات کی ہر شے ہے۔“*

[ فضيلة الشيخ محمد بن صالح العثيمين رحمه الله || شرح مشكاة المصابيح : ١٤٣/١
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"فرض کرو یہ سب کچھ تمہیں مل جائے"

امام ابن السمّاك رحمه الله فرماتے ہیں :

’’هب الدنيا في يديك، ومثلها ضم إليك، وهب المشرق والمغرب يجيء إليك، فإذا جاءك الموت، فماذا في يديك.‘‘

"فرض کرلو کہ ساری دنیا تمہارے ہاتھ میں آجائے اور دنیا کے برابر اور دنیا بھی اس میں ملادو، پھر مشرق و مغرب تمہارے پاس چلے آئے، اب موت تمہارے سامنے آجائے تو یہ بتاؤ کہ تمہارے پاس بچا کیا رہ گیا؟"

- |[ سير أعلام النبلاء للذهبي : ٣٣٠/٨ ]|
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
حسن بصریؒ سے پوچھا گیا:
آدمی کو شرم نہ آنی چاہیے کہ رب سے استغفار کیا اور پھر وہی کام، پھر استغفار اور پھر وہی کام...؟
فرمایا:
شیطان چاہتا ہے، بس یہی چیز کسی طرح اُسے تم سے مل جائے (توبہ سے شرمانے لگنا)! #استغفار سے بےہمت کبھی مت ہونا۔
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ابوالعالیہؒ (ایک تابعی امام) کہتے ہیں: اصحابِؓ محمدﷺ مجھے نصیحت کیا کرتے:

"اے ابوالعالیہ! کبھی کوئی عمل غیراللہ کے منہ کو نہ کرنا؛ کیونکہ تو جس غیراللہ کے منہ کو عمل کرے گا اللہ تجھے اسی کے آسرے چھوڑ دے گا"۔
__
(کتاب #الزھد لأحمد بن حنبلؒ)
 
Top