• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"‏اللہ تعالیٰ نیک آدمی کی وجہ سے اُسکی اولاد، اُسکے پوتوں، اُسکے خاندان اور اردگرد رہنے والے لوگوں کی حفاظت فرماتا ہے، چنانچہ وہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہتے ہیں!"
تابعی محمد بن المنکدر رحمہ اللہ
(مسند حمیدی 375، کتاب الزہد لابن المبارک 330)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"اور اللہ کیلیے اخلاص کا مطلب یہ ہے کہ اللہ ہی بندے کا مقصد اور اُسکی مراد بن جائے، پس اُس وقت انسان کے دل سے اُس کی زبان پر حکمت کے چشمے پھوٹ پڑتے ہیں!"
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
(النبوات : ٤٠٩/١)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام شافعی فرماتے ہیں:
جو تمھارے سامنے دوسروں کی چغل خوری کرتا ہے، وہ یقیناً تمھاری بھی چغل خوری (کہی نا کہی) کرتا ہے۔
سیر 4/550
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”جس نے یوسف ؑ کے حُسن کو نہیں دیکھا، اسے کبھی اندازہ نہیں ہو سکتا کہ یعقوب ؑ کے دل پر کیا بیتی! جس نے کبھی عشق کی چنگاری سینے میں سلگا کر رات نہ گزاری ہو اسے کیا خبر کے جگر کیسے پارہ پارہ ہوتا ہے!“

(المدهش لابن الجوزي : 413)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جلیل القدر تابعی عروہ بن زبیر رحمه الله کو مرض کی وجہ سے ایک ٹانگ کٹوانی پڑی۔ جب کٹی ہوئی ٹانگ ایک طشت میں ان کے سامنے لائی گئی تو فرمایا :

”اللهم إنك تعلم أني لم أمش بها إلى معصية قط!“
اے اللہ! تو جانتا ہے کہ میں کبھی اس ٹانگ سے چل کر گناہ کی طرف نہیں گیا!

(تاريخ دمشق : ٢٦٤/٤٠ ، تاريخ الإسلام : ١٧٨/٣)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
(آپ کے بچے امانت ہیں)

ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
لیکن افسوس کی بات ہے کہ بعض لوگ اس معاملے میں کوتاہی اور لاپرواہی کے شکار ہیں۔ چنانچہ انھیں اس کی کوئی پروا نہیں ہوتی کہ
ان کے بچے نماز پڑھتے ہیں یا نہیں،
وہ اچھے بن رہے ہیں یا بگڑ رہے ہیں،
وہ صحیح راستے پر قائم ہے یا غلط راستے پر چل پڑے ہیں۔
اس کی سزا انہیں یہ ملتی ہے کہ جب بچے بڑے ہو جاتے ہیں تو وہ والدین کے نافرمان بن جاتے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے اولاد کے تئیں اللہ کا حق ادا نہیں کیا اس لئے اولاد بھی ماں باپ کے تئیں اللہ کا حق ادا نہیں کرتی۔

[ نور على الدرب ٣٧٥ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے روتے جاتے اور فرماتے :

”اے اللہ! اگر تو نے ہم پر سختی اور گناہ لکھ دیا ہے، تو اسے مٹا کر سعادت اور مغفرت میں بدل دے، بیشک تو جو چاہے مٹا دے، اور جو چاہے باقی رکھے!“

(تفسير الطبري : ٢٠٤٧٨)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏اغتاب رجلٌ عند معروف فقال : اذكر القطن إذا وضع على عينيك.

- سير أعلام النبلاء ( ٣٤١/٩) -

معروف رحمہ اللّٰہ کے پاس ایک شخص نے کسی کی غیبت کی۔ فرمایا: روئی کو یاد کرو،جب وہ تمھاری آنکھوں پر رکھی جائے گی!!
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
پاکیزگی

فقیه الملت امام ابن عثیمین رحمه الله فرماتے ہیں :

وفي الشرع: تطلق على معنيين:
الأول: أصل، وهو طهارة القلب من الشرك في عبادة الله، والغل والبغضاء لعباد الله المؤمنين، وهي أهم من طهارة البدن؛ بل لا يمكن أن تقوم طهارة البدن مع وجود نجس الشرك، قال تعالى: {إنما المشركون نجس} [التوبة: ٢٨].
وقال النبي صلى الله عليه وسلم: «إن المؤمن لا ينجس»
الثاني: فرع، وهي الطهارة الحسية.

شریعتِ مطہرہ میں طہارت دو معانی میں ہے
اولا جو اصل طہارت ہے جو کہ دل کی پاکیزگی ہے ، اور یہ دل کو الله کی عبادت میں شرک سے پاک کرنے کا نام ہے ، نیز دل سے خیانت اور اللہ کے مومن بندوں کے لیے بغض کو پاک کرنا ہے ، اور یہ جسم کی طہارت میں سے سب سے اہم طہارت ہے بلکہ جسم کی طہارت شرک جیسی نجاست کے ساتھ تو ممکن ہی نہیں ، ربِ کائنات فرماتے ہیں " بلا شبہ مشرک تو نجس ہی ہے" ( التوبة : ٢٨ ) اور رسول رب العالمین نے فرمایا: مومن کبھی نجس نہیں ہوتا ( صحیح البخاری : 285)
دوسری قسم فرع ہے اور یہ طہارتِ حسی ہے

الشرح الممتع 1/25
 
Top