• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
• تابعات میں سے ایک خاتون کہا کرتی تھیں :

”اے اللہ! تو پاک ہے، جس کا رہنما تو نہ ہو تو اس کیلیے راستہ کس قدر تنگ ہے! جس کا غمگسار تو نہ ہو تو اس کیلیے راستہ کتنا وحشت ناک ہے!“

• عيون الأخبار لابن قتيبة (تـ٢٧٦) |
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
ارادوں اور نیتوں میں اگر شرک کی بات کی جائے تو اس کی کوئی انتہا نہیں، اور کم ہی لوگ اس سے بچ پاتے ہیں۔
(الجواب الكافي ص ٢٠٨)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
تسبیح یا استغفار؟

امام ابن الجوزی سے کسی نے پوچھا کہ میں استغفار کروں یا تسبیح بیان کروں، زیادہ افضل کیا ہے؟

امام صاحب نے جواب دیا:
گندے کپڑے کو خوشبو سے زیادہ صابون کی ضرورت ہوتی ہے۔

سیر 21/370
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام حسن بصری رحمہ اللہ (١١٠ھ) فرماتے ہیں :
وَاللّٰہِ مَا أَحَدٌ مِّنَ النَّاسِ بَسَطَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ لَہ، دُنْیَا، فَلَمْ یَخَفْ أَنْ یَکُونَ قَدْ مُکِرَ بِہٖ فِیہَا، إِلَّا کَانَ قَدْ نَقَصَ عِلْمُہ، وَعَجَزَ رَأْیُہ،، وَمَا أَمْسَکَہَا اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْ عَبْدٍ، فَلَمْ یَظُنَّ أَنَّہ، قَدْ خِیرَ لَہ، فِیہَا إِلَّا کَانَ قَدْ نَقَصَ عِلْمُہ، وَعَجَزَ رَأْیُہ، .
''اللہ کی قسم! جس شخص کو اللہ تعالیٰ دنیا کی فراوانی دے اور وہ اس بات سے بے خوف ہو جائے کہ یہ (مال ودولت) میرے لیے آزمائش ہے، تو سمجھ لو کہ اس کا علم ناقص اور رائے (سمجھ بوجھ کا خوبی) کمزور ہو چکی ہے۔ نیز جس بندے سے اللہ تعالیٰ نے کسی (دنیاوی) چیز کو روک لیا اور اس نے اسے اپنے لیے بھلائی نہ جانا، تو اس کا بھی علم ناقص اور رائے (سمجھ بوجھ کی خوبی)کمزور ہو چکی ہے۔''
(الزّھد لأحمد بن حنبل : 200، الزّھد لابن أبي الدّنیا : 281، حلیۃ الأولیاء وطبقات الأصفیاء لأبي نعیم : 272/6، وسندہ، صحیحٌ)
الزہد لابن ابی الدنیا میں ''علم'' کی جگہ ''عقل'' کے الفاظ ہیں۔
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"شُکر دو ہیں:
ایک کھانے پینے، لباس اور بدن کی غذا کا اور دوسرا توحید، ایمان اور غذائےِقلب کا!"
امام ابن القيم رحمہ اللہ
(مدارج السالكين :٢٣٥/٢)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
وہ شخص بھلا کیسے عقل مند ہو سکتا ہے جس نے جنت کو ایک گھڑی کی شہوت کے بدلے بیچ دیا.(علامہ ابن القیمؒ
بدائع الفوائد (31/1)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"‏ہر انعام عزت کا باعث نہیں ہوتا اور ہر پریشانی عذاب نہیں ہوتی!"
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
(مجموع الرسائل والمسائل63/1)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"امام بیہقی رحمہ اللہ تعالی کی مجلس میں فقراء امراء کی طرح ہوتے تھے!"
{یعنی امام بیہقی کی مجلس میں فقیر لوگ اتنی عزت اور فرحت محسوس کرتے تھے جیسے وہ بادشاہ ہوں}

قالہ الحافظ الذہبی فی “السیر:۱۷/ ۲۵۷) والسمعانی فی “الانساب:۵/ ۱۰۲)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"گناہ دل کے لیے ویسے ہی ضرر رساں ہیں جیسے زہر، جسم کے لیے!"
امام ابن القيم رحمہ اللہ
(الجواب الكافي : ١/٤٢)

ضرر الذنوب في القلب كضرر السموم في الأبدان .
الجواب الكافي [١/٤٢]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے لیے تین چیزوں کی ضرورت ہے:
علم ، نرمی اور صبر!"
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
(الاستقامة : 233/2)

قال شيخ الإسلام ابنُ تيميةَ وهو يتكلم على الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر:
فلا بدَّ مِن هذه الثلاثة:
1- العلم
2- والرِّفق
3- والصبر
( الاستقامة: 233/2 )
 
Top