• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
خود پسندی اور نرگسیت سے بڑھ کر عمل صالح کو فاسد کرنے والی چیز اور کوئی نہیں!
حافظ ابن قیم رحمہ اللّٰہ

لا شئ أفسد للعمل الصالح من العجب ورؤية النفس.(الفوائد 1 / 152)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جنت میں سورج اور چاند ہے نہ دن اور رات؛ صبح و شام کا امتیاز عرشِ معلیٰ کی جانب سے پھوٹنےوالے نور سے ہوتا ہے!
شیخ الاسلام ابن تیمیہ

الجنَّة ليس فيها شمسٌ ولا قمرٌ ، ولا ليلٌ ولا نهارٌ ، ولكن تُعرف البُكرة والعشيَّة بنورٍ يظهر مِن قِبل العرش. مجموع الفتاوى ٨٣/٥
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
خدا کا مصطفیٰ ﷺ پر درود یہ ہے کہ وہ جلیل القدر ملائکہ کے سامنے اپنے حبیب کی ثنا فرماتا ہے!
امام ابو العالیہؒ

معنى الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم " هو الثناء عليه في الملأ الأعلى
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
متعصب کی بصارت تو سلامت ہوتی ہے لیکن وہ بصیرت سے اندھا ہوتا ہے اور اس کے کان سماعت حق سے بہرے ہوتے ہیں!
(امام محمد بن علی شوکانیؒ)



قال الإمام الشوكاني رحمه الله :
والمتعصّب وإن كان بصره صحيحاً ؛ فبصيرته عمياء ؛
▪وأذنه عن سماع الحق صماء.
فتح القدير (88/3)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اخلاق حسنہ اہلِ خیر کی مصاحبت سے بھی حاصل کیے جاتے ہیں کہ طبعِ انسانی چور ہے، خیر و شر چرا لیتی ہے!
ابن قدامہ رحمہ اللّٰہ

‏قال ابن قدامة رحمه الله:

قد تُكتسبُ الأخلاقُ الحسنةُ بمصاحبةِ أهلِ الخيرِ،
فإن الطَّبعَ لِصٌ يَسرقُ الخيرَ وَالشَّر.

مختصر منهاج القاصدين: ١٥٣.
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
خشوعِ نماز
امام بخاریؒ ایک رات نماز پڑھ رہے تھے کہ انھیں سترہ مرتبہ بِھڑ نے ڈنک مارا؛ نماز مکمل کر کے فرمایا: دیکھو، ذرا کیا چیز مجھے تنگ کر رہی تھی! (سير أعلام النبلاء، ٤٤٢:١٢)

الخشوع في الصلاة قال بكر بن منير : كان البخاري يُصلي ذات ليلة فلسعه الزنبور سبع عشرة مرة . فلما قضى الصلاة، قال : انظروا أيش آذاني . - سير أعلام النبلاء (٤٤٢/١٢) -
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جو اپنے خالق کے چہرے کا دیدار کرنا چاہتا ہے، وہ نیک عمل کرے اور کسی کو اس کی خبر نہ ہونے دے!
امام ابن المبارک رحمہ اللّٰہ

‏قال الإمام ابن المبارك رحمه الله: من أراد النَّظـر إلى وجـه خالقــــه فليعمـل عملا صالحًا ولا يُخبر به أحدا. (رواه اللّالكائي(٢٣٥/٣)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
رحمت جس قدر تیزی سے قرآن سننے والے کی طرف جاتی ہے، کسی دوسرے کی طرف نہیں جاتی!
لیث بن سعد رحمہ اللّٰہ

قال الليث بن سعد رحمه الله: ما الرحمة إلى أحد بأسرع منها إلى مستمع القرآن. [ الجامع لأحكام القرآن ١\١٨ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
خوارج کی اقتدا میں نماز اور صحابہؓ کا طرز ِعمل
شیخ الاسلام ابن تیمیہ ؒ لکھتے ہیں : ’’ صحابہؓ نے خوارج کو کافر نہیں کہا ؛ اس امر کی ایک دلیل یہ ہے کہ وہ ان کے پیچھے نمازیں پڑھتے تھے ؛ چناں چہ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ اور دیگر صحابہؓ نے نجدہ الحروری [ امام خوارج ] کی اقتدا میں نمازیں ادا کی ہیں ۔ ‘‘
______________________________________
وَمِمَّا يَدُلُّ عَلَى أَنَّ الصَّحَابَةَ لَمْ يُكَفِّرُوا الْخَوَارِجَ أَنَّهُمْ كَانُوا يُصَلُّونَ خَلْفَهُمْ، وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَغَيْرُهُ مِنَ الصَّحَابَةِ يُصَلُّونَ خَلَفَ نَجْدَةَ الْحَرُورِيِّ ۔ (منهاج السنة النبوية 5/ 247)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
القرآن حلال وحرام قبل أن يكون إظهار وإدغام(المقرئ حسين عشيش)

اظہاروادغام سے پہلےقرآن حلال وحرام کانام ہے:المقری حسین عشیش
 
Top