• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
فکر و تدبر
میں دس برس سے ایک مسئلے پر غور و فکر کر رہا ہوں لیکن ہنوز کسی راے پر اطمینان نہیں ہوا!
امام مالکؒ

إني لأفكر في مسألة منذ بضع عشرة سنة فما اتفق لي فيها رأي إلى الآن.
(ترتيب المدارك)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
زندگی میں قرآن مجید کو اپنا رفیق بنا لو، وہ تمھارا ساتھ نہیں چھوڑے گا جب تک تمھیں جنت میں نہ لے جائے!

‏رافق في حياتك القرآن فهو لن يتركك حتّى يُدخلك الجنّة
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
آل بیت کا اکرام
حضرت عمرؓ اور حضرت عثمانؓ سوار ہوتے اور جناب عباس بن عبدالمطلبؓ ان کے پاس سے گزرتے تو رسول اللہ ﷺ کی نسبت کا احترام کرتے ہوئے یہ سواری سے اتر آتے یہاں تک کہ عباس آگے چلے جاتے!
(سیر اعلام النبلاء 89/2)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جس روز امام احمد بن حنبل رحمہ اللّٰہ کی وفات ہوئی، چار طرح کے گروہ ماتم کناں ہوئے اور آپ کا نوحہ پڑھا: مسلمان، یہود، نصارٰی اور مجوس۔ اس دن یہود و نصارٰی اور مجوسیوں میں بیس ہزار لوگوں نے اسلام قبول کیا۔ (مناقب الإمام أحمد لابن الجوزي، ص 565)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
انسان جوں جوں علم میں بڑھتا جاتا ہے اس کے جذبۂ رحمت و رافت میں بھی بڑھوتری ہوتی چلی جاتی ہے ! ( امام ابن قیم الجوزیہؓ )
________________________
وهكذا الرجلُ كلما اتَّسعَ علمُه اتَّسَعَت رحمتُه.
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
کرامت
امام احمد بن حنبلؒ کے فرزند جناب صالح کا گھر جل کر خاکستر ہو گیا جس میں چار ہزار دینار تھے لیکن صالح صرف یہی کہتے تھے کہ مجھے اپنے مال کا کوئی غم نہیں ہے البتہ اس میں ایک کپڑا تھا جس میں میرے والد گرامی نماز پڑھا کرتے تھے اور پھر میں بھی اسی میں پڑھتا رہا ہوں ۔ لوگ گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ وہ کپڑا بالکل محفوظ ہے !
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
احترق بيت صالح بن أحمد بن حنبل وفيه 4000 دينار فجعل يقول ما غمني ما ذهب مني إلا ثوب أبي كان يصلى فيه وأصلي فيه فدخلوا فوجدوا الثوب قد سلم
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
حسن بصریؒ سے کسی نے کہا: مجھے پتا چلا ہے کہ آپ میری غیبت کرتے ہیں؟ فرمایا: میری نظر میں ابھی تمھاری یہ حیثیت نہیں کہ تمھیں اپنی نیکیوں پر حاکم بناؤں!! (تفسیر قرطبی 3/ 336)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جو مسلمان سیدنا محمد ﷺ پر کثرت سے درود پڑھتا ہے تو اللّٰہ تعالیٰ اس کے دل کو منور کر دیتا ہے؛ اس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے؛ اس کا سینہ کھول دیتا ہے اور اس کے معاملات آسان کر دیتا ہے۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ درود بھیجا کرو، کیا عجب کہ اللّٰہ تعالیٰ تمھیں آں حضرت ﷺ کی ملت میں شامل کر دے اور آپ ﷺ کی سنت پر عمل کی توفیق دے اور ہم سب کو جنت میں آپ ﷺ کی رفاقت عطا فرما دے کہ وہی اپنی رحمت سے ہم پر فضل فرمانے والا ہے۔ (امام ابن الجوزیؒ)

قال ابْنُ الجَوزيِّ -رَحِمَهُ اللهُ- «مَا مِن عَبدٍ مُسلمٍ يُكثِرُ الصَّلاةَ عَلىٰ مُحمَّدٍ ﷺ، إلَّا نوَّرَ الله قَلبَه، وغَفرَ ذَنبَهُ، وشَرحَ صَدرَهُ، ويسَّرَ أمرَهُ؛ فأكثِرُوا مِن الصَّلاةِ؛ لَعلَّ الله يَجعَلكُم مِن أهلِ مِلَّتِهِ، ويَستَعمِلكُم بسُنَّتِه، ويَجعَلهُ رَفِيقَنَا جَمِيعًا في جنَّتِهِ، فهو المُتَفضِّلُ عَلينَا برَحمَتِه. (بُستَانُ الوَاعِظِين / ٢٩٧)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
خوشی اور غم سے تو ہر شخص دوچار ہوتا ہے؛ لیکن بات جب ہے کہ تم خوشی کو شکر بناؤ اور غم کو صبر!
تابعی عکرمہ رحمہ اللّٰہ

قال الحافظ ابن كثير رحمه الله تعالى :قَالَ عِكْرِمَةُ :لَيْسَ أَحَدٌ إِلَّا وَهُوَ يَفْرَحُ وَيَحْزَنُ ، وَلَكِنِ اجْعَلُوا الفَرَح شُكْرًا وَالْحُزْنَ صَبْرًا . (تفسير القرآن العظيم: ٢٧/٨)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اللہ رب العزت جب کسی بندے سے بھلائی کا ارادہ کر لیتا ہے تو اس کے دل میں ایک واعظ مقرر کر دیتا ہے جو اسے امر و نہی کرتا ہے ! ( امام ابن سیرین رحمہ اللہ )
FB_IMG_1618347426579.jpg
 
Top