• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
گستاخِ صحابہؓ کے تئیں مجاز اتھارٹی کی ذمہ داری
کسی کے لیے یہ روا نہیں کہ وہ صحابہؓ کے معایب کا تذکرہ کرے یا کسی نقص و عیب سے متہم کر کے ان پر زبان طعن دراز کرے ۔جو اس حرکت کا مرتکب ہو ، مجاز اتھارٹی پر لازم ہے کہ اس کی تادیب کرے اور اسے سزا دے ۔ حاکم کو یہ اختیار نہیں کہ وہ اس مجرم سے درگزر کرے بل کہ اس کا احتساب کرنا چاہیے اور اس سے توبہ کرانی چاہیے؛ اگر وہ تائب ہو جائے تو اسے قبول کر لیا جائے ۔ لیکن اگر وہ اسی پر اڑا رہے تو اسے دوبارہ سزا دی جائے اور مسلسل قید میں رکھا جائے ، یہاں تک کہ وہ موت کے گھاٹ اتر جائے یا پھر وہ اپنی بے ہودہ گوئی سے رجوع کر لے ! ( امام اہل سنت احمد ابن حنبل ؓ)
______________________________________
لا يجوز لأحد أن يذكر شيئا من مساويهم ولا يطعن على أحد منهم بعيب ولا نقص فمن فعل ذلك فقد وجب على السلطان تأديبه وعقوبته ليس له أن يعفو عنه بل يعاقبه ويستتيبه فان تاب قبل منه وإن ثبت أعاد عليه العقوبة وخلده الحبس حتى يموت أو يراجع . (الصارم المسلول)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
لذتِ دوستی
طلحہ بن مصرف نے مالک بن مغول سے کہا: تمھاری ملاقات میرے لیے شہد سے شیریں تر ہے!
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
حسد کا باعث باطنی خباثت ہے- یہ مستقل جبلی مرض ہے جس سے کم ہی لوگ محفوظ رہ پاتے ہیں!
امام مناوی رحمہ اللّٰہ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام اوزاعیؒ نے قتادہؒ کو خط لکھا: اگرچہ وطن نے ہمارے درمیان جدائیاں ڈال دی ہیں لیکن الفت اسلام مسلمانوں کو جمع رکھنے والی ہے!
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ابن معتز رحمہ اللہ کہتے ہیں
لَا تَحْقِرَنّ صَغِیْرَۃً__اِنَّ الْجِبَالَ مِنَ الْحَصَی،
چھوٹے چھوٹے گناہوں کو حقیر مت سمجھ، بلاشبہ کنکریوں سے مل کر ہی پہاڑ بنتے ہیں۔
(تذڪيرالانسان بعداوۃ الشیطان:37)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
علامہ سعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
((عزفو القلوب عن الشواغل کلھا قد فرغوھا من سوی الرحمٰن))
"مخلص مسلمانوں" نے اللہ کے علاوہ تمام چیزوں سے اپنا دل فارغ اور خالی کر لیا۔
((حرڪاتھم وھمومھم وعزومھم للہ لاللخلق والشیطان))
ان کے حرکات، افکار اور ارادے اللہ عزوجل کے لئے ہیں نہ کہ مخلوق اور شیطان کے لئے
(تذڪير الانسان بعداوۃ الشیطان:۴۰)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
القلب الغافل مأوی الشیطان
غافل دل شیطان کا ٹھکانہ ہے
ابن قیم(مفتاح دارالسعادۃ112/1)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جب دلوں پر بدعت کا قبضہ ہوجاتاہےتو ہدایت و سنت کی ان میں گنجائش باقی نہیں رہتی۔

(امام ابن تیمیہ: اقتضاء الصراط المستقیم:163)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"زیادہ افضل کیا ہے؟؟ تلاوتِ قرآن یا دوسرا کوئی ذکر"

افاداتِ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

"اس بارے میں ظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ ہر شخص کے لحاظ سے مختلف کیفیت ہوتی ہے، اگر تو کوئی شخص قرآن کے مفاہیم و معانی جانتا ہو، اس کے احکام و حکمتوں پر تدبر کی صلاحیت رکھتا ہو تو اس کے لیے تلاوتِ قرآن افضل ہے، کیوں کہ تلاوتِ قرآن ، افضل ترین اذکار میں سے ہے، اور احکامِ الہی پر غور و فکر بہترین اعمال میں سے ہے،
اور اگر کوئی شخص کلامِ الہی کے فہم کی اہلیت نہ رکھتا ہو تو اس کے لیے کوئی دوسرا ذکر زیادہ افضل اور ذہنی بالیدگی و شفافیتِ قلب کا سبب ہے.
البتہ قربتِ الہی کے راستے کے مسافر کو چاہیے کہ تلاوت و ذکر دونوں کو جمع کرے، جب ذکر کرتے ہوئے تھکاوٹ و سُستی محسوس ہو تو ترتیل و تدبر سے قرآن مجید کی تلاوت شروع کر دے، آیاتِ توحید پر تعظیم الہی کا جذبہ، آیاتِ وعد و امید پر دعا و التجاء، آیاتِ خوف و وعید پر پناہِ الہی اور آیاتِ قصص پر عبرت و نصیحت حاصل کرے.
ہاں ذکر کرتے وقت ایک خاص چیز جسے محقق علماء نے ذکر کیا ہے اس کا ضرور دھیان رکھے کہ قرآن مجید میں وراد شدہ اذکار مثلا : لا الہ إلا اللہ، کا ذکر کرتے وقت سورہ محمد کی آیت : فاعلم أنه لا إله إلا الله. کو بھی ذہن میں رکھے تاکہ تلاوت اور ذکر دونوں کی فضیلت کا مستحق بن جائے."

(جامع المسائل : 3/ 384- 385)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جناب ‏فُضِيلُ بنْ عِياض - رَحِمَهُ الله سبحانه وتعالى کہتے ہیں :

اللہ تعالٰی کا محبوب بندہ مشکلات میں گھرا رہتا ہے
اور جس پر اللہ مالک الملک ناراض ہو اُس پر دنیا فراخ کر دیتا ہے .

إذَا أحَبَّ الله عَبْدًا أكْثَر غَمَّه، وإذَا أبْغَضَ عَبْدًا وسَّعَ عَلَيهِ دُنْياه .

| سَير أعْلام النُّبلاءْ (٣٣٨/٤).
 
Top