• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
دو کبار تابعین ابو قلابة اور حسن بصرى رحمهما الله سے منقول ہے : ”آدمی کا اپنے دوست کے ذریعے نفع کمانا مروءت و وقار کے خلاف ہے۔“

(روضة العقلاء لابن حبان : 233)

زین الدین المناوی رحمه الله فرماتے ہیں :

”تاجر اور دکاندار وغیرہ کو چاہیے کہ جب اس کا دوست اس سے کوئی چیز خریدے تو وہ اپنے رأس المال (قیمتِ خرید) پر ہی اسے دے، کہ یہ عمدہ اخلاق میں سے ہے۔“

(التيسير بشرح الجامع الصغير : 328/2)

حافظ ابن الجوزی رحمه الله لکھتے ہیں :

”اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ انسان اپنے بھائی سے کچھ لے کر اس کو خاطر خواہ نقصان پہنچانے کا باعث بنے، خواہ اسے پتہ ہو ہو کہ اس کے دوست پر اس کا یہ عمل گراں نہیں گزرتا۔ ہجرت کے موقع پر ابو بکر رضى الله عنه نے نبی صلى الله عليه وسلم کو اونٹنی پیش کی تھی مگر آپ نے اسے قیمتاً لینا پسند فرمایا۔“

(التبصرة : 278/2)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
وعظ و نصیحت کا فلسفہ ...

”دوستو! وعظ کیا ہے؟ روحانی اور اخلاقی بیماریوں کی تشخیص کرنا اور دوا دینا۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ دوا تلخ ہوتی ہے اور بیمار ناک بھوں چڑھاتا ہے۔ لیکن مشفق طبیب کو چاہیے کہ دوا حلق میں انڈیل دے۔ مریض کو جب شفا ہو جاتی ہے تو دعا دیتا ہے۔ دوستو! اگر مریض کو زکام ہو اور طبیب اسے معدے کی دوا دے، تو اس کی نا اہلی میں شک وشبہ کی کیا گنجائش باقی رہتی ہے؟ اپنی اور سامعین کی جو بیماریاں ہوں، انہیں ڈھونڈنا اور ان کی دوا دینا، یہ وعظ ہے، یہ طبِ روحانی ہے۔ میں چند باتیں عرض کروں گا جو میرے لیے مفید ہوں، جو آپ کے لیے مفید ہوں۔ وہ واعظ دنیا دار ہے، جس کا منتہائے نظر فقط یہ ہو کہ دھواں دھار تقریر کی جائے، جذبات کو بھڑکا دیا جائے، نہ اپنے اپ کو فائدہ، نہ دوسروں کو فائدہ۔ آج کل تو سر دھُننا، وجد میں آنا، نعرے لگانا، ہاؤ ہو کرنا، وعظ کے لوازمات بن کر رہ گئے ہیں۔ میری نظر میں وعظ تو یہ ہے کہ بیماریوں کو چُن چُن کر بیان کیا جائے اور ان کا علاج کیا جائے۔“

(خطبات و مقالات سید ابو بکر غزنوی رحمه الله : ٢٤٥)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
محبت ایک دائمی تعلق ہے ...

”محبت کا معیار نعرہ بازی نہیں اور نہ عشق کا تقاضا ریاکاری اور دکھلاوا ہے، محبت زمانی اور مکانی نہیں ہوتی، الفت دائمی تعلق کا نام ہے جو عاشق کے دل پر اور اس کی زندگی پر ہمیشہ غالب رہے۔ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نعرہ لگانا آسان ہے لیکن محبّ بننا مشکل، اگر محبّ بننا ہو تو صحابہ کرام، مہاجرین عظام، انصارِ مدینہ، شہدائے احد، مجاہدینِ بدر اور خصوصاً مکی زندگی میں اسلام قبول کرنے والے فرشتہ صفت لوگوں کی شیفتگی اور والہانہ عقیدت اور سراپا جانثاری سے سبق لینا ہو گا۔ محبت موسمی چیز نہیں کہ ربیع الاول میں تو سیلاب بن کر آئے اور باقی سارا سال آپ کو احساس تک نہ ہو کہ آپ کا کوئی رسول بھی ہے۔“

(مولانا اسماعیل سلفی رحمه الله || فتاویٰ سلفیہ : 21)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام طبری کے ایک ہونہار شاگرد ابن شجرہ تھے۔ حافظ ذہبی ان کے ترجمے میں لکھتے ہیں : ”یہ علم کا سمندر تھے، مگر خود پسندی ان کو لے ڈوبی۔“

(سير أعلام النبلاء : 309/10)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”کفار کی جانب سے توہین رسالت اور گستاخانہ حرکتوں پر مسلمانوں کی خاموشی سنگین جرم ہے۔ لیکن محض زبان سے جذبات کا اظہار اور ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر لینا کافی نہیں ہے۔ ان گستاخیوں کا اصل جواب یہ ہے کہ مسلمان اس "غثائیت" کی کیفیت سے باہر نکلیں، جس کا نقشہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھینچا ہے کہ تم کثیر تعداد میں ہو گے مگر سمندر کی جھاگ کی مانند! کتاب و سنت کو انفرادی و حکومتی سطح پر عقیدتاً، عملاً اور اخلاقاً تھام لینا ہی اصل اور مستقل حل ہے۔“

(شیخ ربیع بن ہادی المدخلي حفظه الله)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”جو زندہ رہے تو فرانس کی دشمنی میں زندہ رہے، اور جو مر جائے تو اس دشمنی کو قبر میں ساتھ لے کر جائے۔“

(تاريخ الجزائر للشيخ العربي التبسي رحمه الله : 158)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”جدید فکری مذاہب (سیکولرزم، کیمونزم، جمہوریت، اشتراکیت، لبرلزم وغیرہ) کو وضع کرنے والے کوئی ایسے لوگ نہ تھے جو اچھائی یا عمدہ کردار کے حوالے سے جانے جاتے ہوں۔ یہ سب وہ لوگ تھے جو شاذ نظریات، برے کردار، شہوات پرستی اور گھٹیا عادات کے حوالے سے مشہور تھے۔“

(ملخص المذاهب الفكرية للدکتور ابراہیم الغامدي : 14)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
باپ کا بیٹے کی شادی میں اعانت کرنا ...

”انسان کو شادی کی اشد ضرورت ہوتی ہے، اور بسا اوقات اس کی ضرورت بالکل اسی طرح ضروری ہو جاتی ہے جیسے کھانے پینے کی حاجت ہوتی ہے، اسی لیے اہل علم کا یہ کہنا ہے کہ : جس شخص پر کسی کا نان و نفقہ ضروری ہے اس پر اپنے زیر کفالت افراد کی شادی کرنا بھی ضروری ہے ؛ بشرطیکہ اس کے پاس شادی کروانے کی مالی استطاعت ہو۔ اس لیے باپ پر لازمی ہے کہ اگر بیٹے کو شادی کی ضرورت ہے اور اس کے پاس شادی کے لیے رقم نہیں ہے تو بیٹے کی شادی اپنے اخراجات پر کروائے۔ لیکن میں نے کچھ ایسے باپوں کے بارے میں سنا ہے کہ جب ان سے ان کا بیٹا اپنی شادی کی بات کرتا ہے تو وہ اپنی جوانی کی کیفیت اور حالت بھول جاتے ہیں، اور کہہ دیتے ہیں : اپنے خون پسینے کی کمائی سے شادی کر سکتے ہو تو کر لو ! یہ الفاظ کہنا جائز نہیں ہے، اگر باپ میں (اسکی) شادی کرنے کی صلاحیت ہے تو یہ الفاظ اس کے لیے حرام ہیں، اگر باپ استطاعت ہونے کے باوجود شادی نہیں کرواتا تو کل قیامت کے دن اس کا بیٹا باپ کے خلاف دعوی دائر کرے گا۔“

(مجموع فتاوی الإمام ابن عثیمین رحمه الله : 410/18)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”سب سے بڑی مصیبت برا اخلاق ہے۔“

(روضة العقلاء لابن حبان : 146)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”سب سے بڑی مصیبت برا اخلاق ہے۔“

(روضة العقلاء لابن حبان : 146)
 
Top