• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جلیل القدر تابعی عروہ بن زبیر رحمه الله کو مرض کی وجہ سے ایک ٹانگ کٹوانی پڑی۔ جب کٹی ہوئی ٹانگ ایک طشت میں ان کے سامنے لائی گئی تو فرمایا :

”اللهم إنك تعلم أني لم أمش بها إلى معصية قط!“
اے اللہ! تو جانتا ہے کہ میں کبھی اس ٹانگ سے چل کر گناہ کی طرف نہیں گیا!

(تاريخ دمشق : ٢٦٤/٤٠ ، تاريخ الإسلام : ١٧٨/٣)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
فالذنوب لها عقوبات السر بالسر والعلانية بالعلانية

مجموع الفتاوى : ٢٩٥/٧

تنہائی میں بے چینی کیوں گھیر لیتی ہے؟

”گناہوں پر پکڑ کی جاتی ہے، علانیہ گناہوں کی علانیہ، خفیہ گناہوں کی خفیہ ...“

(ابن تیمیہ رحمہ اللہ)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شادی کی اہمیت اور فضائل ...

امام ابن القيم رحمه الله شادی کی ترغیب دیتے ہوئے لکھتے ہیں : "اگر شادی کی اہمیت و فضیلت میں صرف

- نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا روز قیامت اپنی امت کو دیکھ کر خوش ہونا ہی ہوتا تو کافی تھا۔

- موت کے بعد نیک عمل کا (بصورت صالح اولاد) جاری رہنا ہی ہوتا تو کافی تھا۔

- ایسی نسل جو اللہ کی وحدانیت اور نبی کی رسالت کی گواہی دیتی ہو، کا پیدا ہونا ہی ہوتا تو کافی تھا۔

- محرمات سے آنکھوں کا جھک جانا اور شرمگاہ کا محفوظ ہو جانا ہی ہوتا تو کافی تھا۔

- کسی خاتون کی عصمت کا محفوظ ہو جانا ہی ہوتا تو کافی تھا۔ میاں اور بیوی اپنی حاجت پوری کرتے ہیں، لذت اٹھاتے ہیں اور ان کی نیکیوں کے دفتر بڑھتے چلے جاتے ہیں !

- مرد کا بیوی کے پہننے اوڑھنے، رہنے سہنے اور کھانے پینے پر خرچ کرنے کا ثواب ہی ہوتا تو کافی تھا۔

- اسلام اور اس کے ماننے والوں کا بڑھنا اور اسلام دشمنوں کا اس پر پیچ و تاب کھانا ہی ہوتا تو کافی تھا۔

- بہت سی عبادات، جو تارکِ دنیا درویش نہیں بجا لا سکتا، کا بجا لانا ہی ہوتا تو کافی تھا۔

- دل کا شہوانی قوت پر قابو پا کر دین و دنیا کیلیے نفع مند کاموں میں مشغول ہو جانا ہی ہوتا تو کافی تھا۔ کیونکہ دل کا شہوانی خیالات میں گِھر جانا، اور انسان کا اس سے چھٹکارے کی جد و جہد کرتے رہنا بہت سے مفید کام نہیں ہونے دیتا۔

- بیٹیوں کا، جن کی اس نے اچھی پرورش کی اور ان کی جدائی کا غم سہا، جہنم سے ڈھال بن جانا ہی ہوتا تو کافی تھا۔

- دو بچوں کا کم عمری میں فوت ہونا جو اس کے جنت میں داخلے کا سبب بن جاتے، ہی ہوتا تو بہت کافی تھا۔

- اللہ کی خصوصی مدد کا حاصل ہو جانا ہی ہوتا تو بہت کافی تھا۔ کیونکہ جن تین لوگوں کی اعانت اللہ کے ذمے ہے، اس میں ایک پاکیزگی کی خاطر نکاح کرنے والا بھی ہے۔"

(بدائع الفوائد : 159/3)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”ایسے شخص کی صحبت سے بچو جو اپنے احسانات گن گن کر رکھتا ہو۔“

(سفيان الثوري رحمه الله || شعب الٳيمان للبيهقي : ٨٨٨٢)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”اس دوست کی محبت باقی رہ جاتی ہے جس کی عملی محبت اس کے زبانی دعووں سے زیادہ ہو۔ وہ اپنے بھائی کے ساتھ جتنا بھی بھلا کر لے، اسے کم ہی سمجھے۔ جبکہ اپنے بھائی کی طرف سے محبت کے قلیل اظہار کو بھی بہت زیادہ خیال کرے۔“

(ابن السماك || التذكرة الحمدونية : ٣٧٧/٤)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”جدائی اسی پر گراں گزرتی ہے جو کریم النفس ہو۔“

(العود الهندي لعبدالرحمن السقاف : ٣٠٠)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏پاک اور نیک آدمی سے تمھیں بڑی پاکیزہ خوشبو آئے گی، خواہ اس نے کوئی خوشبو نہ لگائی ہو۔ روح کی خوشبو اس کے لباس اور بدن سے پھوٹ پڑتی ہے!

حافظ ابن قیم رحمہ اللّٰہ

[الوابل الصيب ورافع الكلم الطيب ٤٣]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام ابن حزم رحمه الله فرماتے ہیں:
ہر دوست خیر خواہ نہیں ہوتا، البتہ ہر خیر خواہ ضرور دوست ہوتا ہے۔
الأخلاق و السير: 42
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"نیک سیرت خاتون خود اس بات کو ناپسند کرتی ہے کہ اس کا خاوند اُس کو اپنے نیک والدین پر فوقیت دے!"
شیخ مقبل بن هادي الوادعي رحمه الله

(الرحلة الأخيرة : ٢٤٠)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏"اے نفس یہاں تھوڑا سا تھک لو ،
جنت الفردوس میں بہت سا آرام ملے گا!"
علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ
(المواعظ :1/79)
 
Top