• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام طرطوشی رحمه الله فرماتے ہیں :

"جان لو کہ اچھا اخلاق آدمی کی بہترین خوبیوں میں ہے اور اسی سے اس کی حقیقت کھلتی ہے؛ ہر انسان اپنے اخلاق کے پیچھے چھپا ہوتا ہے۔"

-|[ سراج الملوك : ١٤٦ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
*آپ لوگوں کے ساتھ کتنا بھی احسان کریں پھر بھی آپ ان کی اذیت سے محفوظ نہیں رہ سکتے*

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے پوچھا گیا:

لوگوں کی اذیتوں سے بچنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

انھوں نے جواب دیا: درج ذیل چیزوں پر عمل کرو:

1- تم انھیں دیتے اور نوازتے رہو مگر ان سے کبھی لینے کی امید مت رکھو،

2- لوگ تمہیں تکلیف پہنچائیں تو تم بدلے میں انھیں تکلیف نہ دو،

3- ان کی ضرورتوں کو پورا کرو مگر کبھی ان سے تم اپنی ضرورت پوری کرنے کا مطالبہ نہ کرو۔

سائل یہ جواب سن کر کہنے لگا: امام صاحب! اس پر عمل کرنا تو بہت مشکل ہے۔

امام احمد بن حنبل نے جواب دیا:
*اے کاش! اتنا سب کچھ کرنے کے باوجود تم ان کی اذیت سے محفوظ رہ جاؤ۔*

(سير أعلام النبلاء / الجزء 11 الطبقة 12)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"جن کی نماز امام کعبہ کے پیچھے نہیں ہوتی انکے پیچھے
ہماری نماز نہیں ہوتی"
علامہ احسان الٰہی ظہیر
رحمہ اللہ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"تین چیزیں دنیا چاہنے والے کے ساتھ ہمیشہ رہتی ہیں:
چمٹ جانے والا غم،مسلسل تھکاوٹ،کبھی نہ ختم ہونے والی حسرت!"
امام ابن القيم رحمه الله
(إغاثة اللهفان : ٥٨/١)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
مِن روائع الفِکر

● ‏قال العلامة ابن عثيمين - رحمه الله - :

*《 إذا نزع الحياء من المرأة ؛*
*فلا تسأل عن سوء عاقبتها 》.*

《 جب کسی عورت سے حیاء ختم ہو جائے تو پھر اسکی آخرت کی بربادی کے بارے میں مت پوچھ 》.

|[ مجلة الدعوة العدد : ١٧٦٥/٥٤ ]|*
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
┈┅❀مِن روائع الفِکر❀┉┈

- *”جب میں اپنے شہر شنقيط سے سعودیہ آیا تو میرے پاس وہ خزانہ تھا جو کم لوگوں کے پاس ہوتا ہے، یعنی قناعت۔ اور اگر مجھے مناصب کی ہوَس ہوتی تو مجھے سب راستے معلوم تھے۔ مگر میں دنیا کو آخرت پر ترجیح نہیں دیتا، اور میں علم کو دنیاوی فائدوں کا ذریعہ نہیں بناتا۔“*

[ فضيلة الشيخ محمد الأمين الشنقيطي رحمه الله || حلية طالب العلم : ١٧ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
مِن روائع الفِکر

امام ابن القيم رحمه الله فرماتے ہیں :

*« جس شخص میں حیا نہیں اس میں انسانوں والی کوئی بات نہیں سوائے گوشت اور خون کے ».*

[ مفتاح دار السعادة : ٢٧٧/١ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
FB_IMG_1612902416625.jpg


"نیک اولاد اپنے والد کیلئے دعا کرتی رہتی ہے، یہاں تک کہ اسے بخش دیا جاتا ہے اور جنت میں اس کا درجہ بلند کر دیا جاتا ہے۔"
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
كان عبد الرحمن بن القاسم المصري (الفقيه المالكي) يقول"خدمت الإمام مالك عشرين سنة، كان منها ثمان عشرة سنة في تعليم الأدب، وأخذت منه العلم في سنتين"

"میں بیس برس امام مالک رحمہ اللہ کی خدمت میں رہا، اٹھارہ سال ان سے ادب سیکھا اور دو سال میں علم حاصل کیا!"
عبدالرحمن بن قاسم مصریؒ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏امام حسن البصری رحمہ اللّه سے پوچھا گیا کہ دل کی موت کب ہوتی ہو آپ رحمہ الله نے فرمایا کہ جب آخرت کیلئے کئے گئے اعمال سے دنیا طلب کی جانی لگے۔
(جامع بيان العلم وفضله ١١٦٥)
 
Top