• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اُمَراء میں سب سے برا وہ امیر: جو علماء سے سب سے زیادہ دور ہو
اور
عُلَماء میں سب سے برا وہ عالم: جو امراء سے سب سے زیادہ قریب ہو۔

بهجة المجالس، مؤلفه امام ابن عبد البرؒ صـ 71
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏شيخ الإسلام إمام ابن تيمية رحمه الله تعالى فرماتے ہیں :

نظر کو جھکا کر رکھنے سے تین فائدے حاصل ہوتے ہیں : ایمان کی مٹھاس، دل کی روشنی اور فراست، اور دل کی قوت کے ساتھ ثابت قدمی اور بہادری .

[ مجموع الفتاوى : ٢٥٦/٢١ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
حافظ ابن رجب رحمہ اللہ (795ھ) فرماتے ہیں :

"جب تک دل میں اللہ تعالی کی معرفت وعظمت، محبت وخشیت، خوف وامید اور توکل پوری طرح سے مستقر ہو کر اس سے لبریز نہ ہو جائے تب تک اس کی اصلاح نہیں ہوتی،یہی حقیقتِ توحید ہے اور لا الہ إلا اللہ کا بھی یہی معنی ہے."

(جامع العلوم والحكم : 1/ 211)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"صدقہ دینے والا اگر یہ جانتا ہو کہ اسکا یہ صدقہ فقیر کے ہاتھ میں جانے سے پہلے الله کے ہاتھ میں چلا گیا ہے تو دینے والے کی لذت لینے والے سے کہیں زیادہ ہو جائے گی!"
امام ابن القيم رحمہ اللہ
(مدارج السالكين :1 /26)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
صدقہ دینے کی لذت میں ۔۔

شیخ الاسلام ثانی امام ابن قیم رحمه الله نے فرمایا:

لو علم المتصدق أن صدقتـہ تقـ؏ فـﮯ يد الله قبل يد الفقيــر لكانت لذة المعطـﮯ أكثر من لذة الآخــذ .

صدقہ دینے والا اگر یہ جانتا ہو کہ اسکا یہ صدقہ فقیر کے ہاتھ میں جانے سے پہلے الله کے ہاتھ میں چلا گیا ہے تو دینے والے کی لذت لینے والے سے کہیں زیادہ ہو جائے گی

مــدارج السالكيــن【 1 / 26 】
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
عالم نہ ہونے کے باوجود علما کا بھیس اختیار کرنے والے
✿✿✿

علامہ ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے شیخ الاسلام ابن تیمیہ -رحمہ اللہ- کو فرماتے ہوئے سنا: جس طرح لوگوں میں سب سے بہتر انبیا ہیں، اسی طرح سب سے برے وہ لوگ ہیں جو ان کی مشابہت اختیار کرکے دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ بھی انھی میں سے ہیں، حالانکہ وہ ان میں سے نہیں ہیں۔
اسی طرح انبیا کے بعد لوگوں میں سب سے بہتر علما، شہدا، صدیقین اور مخلصین ہیں، اور سب سے برے وہ لوگ ہیں جو ان کی مشابہت اختیار کرکے دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ بھی انھی میں سے ہیں، حالانکہ وہ ان میں سے نہیں ہیں۔ (الداء والدواء: ص 34)

علامہ ابن القیم رحمه الله کی اصل عبارت یہ ہے:
سَمِعْتُ شَيْخَ الْإِسْلَامِ ابْنَ تَيْمِيَةَ يَقُولُ: كَمَا أَنَّ خَيْرَ النَّاسِ الْأَنْبِيَاءُ فَشَرُّ النَّاسِ مَنْ تَشَبَّهَ بِهِمْ يُوهِمُ أَنَّهُ مِنْهُمْ وَلَيْسَ مِنْهُمْ، فَخَيْرُ النَّاسِ بَعْدَهُمُ الْعُلَمَاءُ، وَالشُّهَدَاءُ، وَالصِّدِّيقُونَ، وَالْمُخْلِصُونَ، وَشَرُّ النَّاسِ مَنْ تَشَبَّهَ بِهِمْ يُوهِمُ أَنَّهُ مِنْهُمْ وَلَيْسَ مِنْهُمْ. (الجواب الكافي لمن سأل عن الدواء الشافي = الداء والدواء: ص 34)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
در و دیوار کو بھی ذکر الہی پہ لگا دیا ، اور نگاہ ڈالی تو علامہ صاحب تڑپنے لگے

عبدالرشید عراقی رقم طراز ہیں :

مولانا عبداللہ غزنوی ذکر الہی بڑی توجہ سے کرتے تھے اور انکے ذکر سے در و دیوار بھی الله کا ذکر کرتے تھے _ مولانا محی الدین قصوری لکھتے ہیں کہ
ایک دن میاں غلام رسول قلعی کی کسی بات پر خفا ہو کر کہنے لگے " مولوی غلام رسول تو مولوی شدی ، محدث شدی ، عالم شدی ، واعظ شدی ، والله ہنوز مسلمان نہ شدی" (یعنی تم مولوی محدث واعظ عالم سب کچھ ہو مگر ابھی تک مسلمان نہیں ہو) یہ کہنا ہی تھا کہ مولوی غلام رسول فرش پر گر گئے اور تڑپنے لگے ، پھر فرمایا "بگو لا اله الا الله" ( کہو لا اله الا الله)
مولانا سید عبدالجبار غزنوی کا بیان ہے کہ اس وقت مسجد کے در و دیوار سے لا اله الا الله کی آواز آ رہی تھی

غزنوی خاندان ، ص:42
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
عمر السلفی
‏قال الشيخ ابن عثيمين رحمه الله :

حســن العبــادة
أهم من كثرة العبادة.

شرح بلوغ المرام (٥٢٤/٣)

‏حسنِ عبادت کثرتِ عبادت پر مقدم ہے
__
ابن عثیمینؒ: شرح بلوغ المرام
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شیخ ابن عثيمين رحمه الله فرماتے ہیں
"انسان کو چاہیے کہ اپنے لیے قرآن مجید کی یومیہ مقدار مقرر کرے اور اسے مت چھوڑے۔"

- (نور على الدرب، شريط : ٢٢٧)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام ابن باز رحمه الله کہتے ہیں:
یہ زمانہ نرمی، صبراور حکمت کا
زمانہ ہے اور سختی کا زمانہ نہیں ہے.
اکثر لوگ دنیا کو ترجیح دیتے ہوئے جہالت اور غفلت میں ہیں لہذٰا صبر کے بغیر کوئی چارہ نہیں، نرمی کے بغیر کوئی چارہ نہیں تاکہ دعوت دین (کو عروج) مل سکے،لوگوں کو تبلیغ کردی جائے، اور جان لیں ہم اللہ سے سب کیلئے سوال کرتے ہیں.
▪(مجموع فتاویٰ الشیخ ابن باز٨٨/٩)
 
Top