• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام ابن تیمیة فرماتے ہیں:
جو اپنے نفس کو الله کی عبادت میں نہیں لگاتا، اسکا نفس بغیر ارادے کے ہی شیطان کی اطاعت میں لگ جاتا ہے، کیونکہ، نفس کے لیئے لازمی ہے کسی نا کسی عمل میں مصروف رہنا۔

جامع المسائل ٨/ ٢٢٨
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شیخ ابن عثیمین رحمه الله تعالى کہتے ہیں :

اور حسن خاتمہ ، اللہ تعالٰی میرے اور آپ کے نصیب میں حسن خاتمہ فرمائے ، انسان کو سب سے زیادہ اس کی فکر دامن گیر رہنی چاہیے کیونکہ یہ وقت دنیا سے آخرت کی طرف کوچ کرنے کا ہوتا ہے
اور شیطان بنی آدم کی موت کے وقت
( بہکانے کے لیے ) سب سے زیادہ حریص ہوتا ہے
کیونکہ یہ ( انسان کے لیے ) فیصلہ کن گھڑی ہوتی ہے یا اہل جہنم کے ساتھ یا پھر اہل جنت کے ساتھ .

▪قال ابن عثيمين :

وحسن الخاتمة أحسن الله لي ولكم الخاتمة أعز ما يكون على الإنسان لأنه وقت فراق الدنيا إلى الآخرة،

والشيطان أحرص ما يكون على بني آدم عند الموت،

لأنها هي الساعة الحاسمة إما من أهل النار أو من أهل الجنة.

[ش.رياض الصالحين 238/5]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
توحید کی مہک میں کمی

شیخ الاسلام ابن تیمیه رحمه الله فرماتے ہیں :

اﻟﺸﻴﺎﻃﻴﻦ ﺗﻈﻬﺮ ﻓﻲ اﻟﻤﻮاﺿﻊ اﻟﺘﻲ ﻳﺨﻔﻰ ﻓﻴﻬﺎ ﺃﺛﺮ اﻟﺘﻮﺣﻴﺪ .

شیاطین ہر اس جگہ ظاہر ہونے لگتے ہیں جہاں جہاں توحید کا اثر کم ہوتا جاتا ہے

النبوات ١٠١٩/٢
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
قال ابن تيمية رحمه الله :
مَنْ تَعَوَّدَ مُعارضَةَ الشَّرعِ بالرَّأْيِ لا يَسْتَقِرُّ في قَلبِهِ الْإيمانُ .
-درء تعارض العقل والنقل ١/ ١٨٧

"جس شخص میں شریعت کے مقابلے
میں اپنی رائے پیش کرنے کی عادت ہو اس کے دل میں ایمان قرار نہیں پکڑ سکتا!"
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
[درء تعارض العقل والنقل: ١٨٧/١]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”میں نے ایسے لوگوں (صحابہ و تابعین) کو پایا کہ وہ صفوں میں کھڑے ہو کر رویا کرتے، ان کے آنسو رخساروں پر بہہ رہے ہوتے مگر ساتھ والے کو ذرا خبر نہ ہوتی۔“
تابعی محمد بن واسع رحمه الله
[الإخلاص لابن أبي الدنيا ٣٢]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"دنیا آزمائش کے لیے بنی ہے تو عقل مند کو چاہیے کہ خود کو صبر پر آمادہ کرے!"
محدث ابن الجوزی رحمہ اللہ
(صيد الخاطر:393)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"جب تک دل میں اللہ تعالی کی معرفت وعظمت، محبت وخشیت، خوف وامید اور توکل پوری طرح سے مستقر ہو کر اس سے لبریز نہ ہو جائے تب تک اس کی اصلاح نہیں ہوتی،یہی حقیقتِ توحید ہے اور لا الہ إلا اللہ کا بھی یہی معنی ہے۔"
حافظ ابن رجب رحمہ اللہ
(جامع العلوم والحكم:1/ 211)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"صدقہ دینے والا اگر یہ جانتا ہو کہ اسکا یہ صدقہ فقیر کے ہاتھ میں جانے سے پہلے الله کے ہاتھ میں چلا گیا ہے تو دینے والے کی لذت لینے والے سے کہیں زیادہ ہو جائے گی!"
امام ابن القيم رحمہ اللہ
(مدارج السالكين :1 /26)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام ابن الجوزی نقل کرتے ہیں:

بنو غفار کا ایک شخص قریش کے ساتھ قافلے میں نکلا تو راستے میں انہیں طوفان نے گھیر لیا، یہاں تک کہ وہ سب مایوس ہوگئے کہ اب نہیں بچ پائنگے، پھر اللہ نے کرم کیا اور وہ بچ گئے۔
یہ دیکھ کر ہر ایک نے فیصلہ کیا کہ اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیئے ہر کوئی ایک ایک غلام آزاد کرے گا۔

جب اس شخص نے یہ دیکھا تو اس نے کہا:
اے اللہ میرے پاس غلام تو کوئی نہیں کہ آزاد کروں، لہذا میں اپنی بیوی کو تیرے چہرے کے لیئے تین طلاقیں دیتا ہوں

أخبار الحمقى والمغفلين 123

خرج قوم من قريش إلى أرضهم وخرج معهم رجل من بني غفار،
فأصابهم ريحٌ عاصف يئسوا معها من الحياة ثم سلموا، فأعتق كل رجل منهم مملوكاً،

فقال ذلك الأعرابي:
اللهم لا مملوك لي أعتقه؟
ولكن امرأتي طالق لوجهك ثلاثاً
 
Top