• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
علامہ حافظ ابن قيم رحمہ الله نے فرمایا :

 دل کی بیماری بدن کی بیماری سے زیادہ سنگین ہے کیونکہ بدن کی بیماری کی انتہا موت ہے.

 جبکہ دل کی بیماری کا نتیجہ ہمیشہ ہمیشہ کی شقاوت اور عذاب ہے.

اس کا علاج بجز علم کے اور کچھ نہیں.

 دل کے لئے علم اتنا ضروری ہے جیسے مچھلی کے لئے پانی.

مفتاح دار السعادة 140
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
* سورۃ یوسف کے معانی پر غور کرتے ہوئے اسے پڑھیے ؛ سارے غم بھول جائیں گے! •••*

سلف میں سے کسی کا کہنا ہے : "جس غمگین شخص نے بھی سورة یوسف پڑھی اسے راحت نصیب ہوئی !"

* |[ ﺗﻔﺴﻴﺮ ﺍﻟﺒﻐﻮﻱ : ٤٣٤/٢ ]|*
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
- تلاوتِ قرآن اور آزمائش ...

♦ امام حسن البصري رحمه الله فرماتے ہیں:

*”والله يا ابن آدم لئن قرأت القرآن، ثم آمنت به؛ ليطولن في الدنيا حزنك، وليشتدن في الدنيا خوفك، وليكثرن في الدنيا بكاؤك.“*

"ﷲ کی قسم! اے آدم کی اولاد! تم اگر قرآن کی تلاوت کرو، پھر اس پر (کامل) ایمان لے آؤ تو دنیا میں تمہارا غم زیادہ ہوجائے، شدید خوف میں مبتلا ہو جاؤ اور کثرت سے روتے رہو۔"

-(كتاب الزهد لأحمد بن حنبل الشيباني، بتحقيق محمد عبد السلام شاهين : ١٤٥٣ || سنده حسن لذاته)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
تین کام سب سے سخت ( مشکل ) ہیں : تنگ دستی کے باوجود سخاوت کرنا ، تنہائی میں پرہیز گاری اختیار کرنا ، اور اس کے سامنے کلمہ حق کہنا جس سے خوف یا کسی چیز کی امید ہو۔۔
امام شافعی رحمہ الله

قال الشافعی :
(( اشد الاعمال ثلاثة : الجود من قلة ، والورع فی خلوة ، و كلمة الحق عند من يرجی و يخاف . ))
[ المنتظم ١٣٧/١٠ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
عالم ربانی علامہ ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ (751ھ) فرماتے ہیں :

"جب انسان اپنی صبح وشام اس حالت میں کرے کہ اس کے لیے باعثِ توجہ صرف ذاتِ الہی ہو تو اللہ تعالی اس کی تمام ضروریات اور قابلِ تشویش امور کی ذمہ داری لے کر اس کے دل کو اپنی محبت، زبان کو اپنے ذکر اور اعضاء کو اپنی اطاعت کے لیے آزاد وفارغ البال کر دیتے ہیں اور جو صبح وشام یوں کرے کہ اس کا خیال وفکر محض دنیوی امور ہوں تو اللہ تعالی اس کے غم و پریشانیوں کی ذمہ داری اسی کے سر پر لاد کر اسے بے فیض وناکام بنا دیتے ہیں، اسے اس کے نفس کے سپرد کر دیتے ہیں اور اس کے دل کو اپنی محبت کی بجائے محبتِ خلائق میں، زبان کو اپنے ذکر کی بجائے ذکرِ اشخاص میں اور اعضاء کو اپنی اطاعت کی بجائے لوگوں کی خدمت میں مشغول کر دیتے ہیں."

(الفوائد : 84)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
الختلی ایک دلچسپ واقعہ نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں: " میں نے ایک شیخ کو منی میں سواری کرتے دیکھا اور ایک شیخ اس سواری کی قیادت کر رہے تھے جبکہ ایک دوسرے شیخ اسے ہانک رہے تھے اور وہ دونوں کہہ رہے تھے: شیخ کے لئے راستہ چھوڑو۔ تو میں نے پوچھا: سوار ہونے
والے کون شیخ ہیں؟ فرمایا: امام اوزاعی، میں نے پوچھا: قائد کون ہے؟ فرمایا: امام سفیان الثوری، میں نے پوچھا: ہانکنے والا کون ہے؟ فرمایا: امام مالک بن انس۔
(الکامل لابن عدی: 1/ 173)
رحمهم الله
#سفيان_الثوري
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
حاتم الاصم رحمه الله فـرماتے ہیں:

جلد بازی شیطان کا کام ہوتا ہـے بجز پانچ أمور کـے ان میں جلدی کـرنا رسـولﷺ کی سنّت ہـے,

١ - مہمان کـو کھانا کھـلانا,
٢ - میت کی تجہیز وتکفین کـرنا,
٣ - کنواری لڑکی کا نکاح کروانا,
٤ - قـــــــر ض ادا کـرنا,
٥ گنــــــــاہوں سـے توبـہ کـرنا,

[[ رواحة القـلوب ١٤٤ ، الحلية لأبي نعيم (٨٢/٨) ]]
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام الدعوہ محمد بن عبد الوهاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

"زمانہءِ غربت واجنبیت میں لزومِ طریقہءِ نبوی صلی اللہ علیہ و سلم سے بڑھ کر میں قربتِ الہی کا کوئی بھی راستہ نہیں جانتا."

(مؤلفات الشيخ محمد بن عبدالوهاب - الجزء السابع - الرسائل الشخصية : 6/ 288)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
✍ شیخ محمد أمان الجامي رحمه الله تعالى فرماتے ہیں :

*« کامیاب داعی وہ ہے جو لوگوں کو باتوں سے پہلے اپنی سیرت کے ذریعے سنوارے. زبان سے قبل اپنے رویے اور حسنِ سلوک سے الله کی طرف بلائے ».*

|[ مشاكل الدعاة والدعوة في العصر الحديث : ١٢٦ ]|
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شیخ الاسلام ابن القیم رحمہ اللہ (751ھ) فرماتے ہیں :

بلندیءِ غیرت کی تین اقسام ہیں اور یہی غیرت کی حقیقت ہے :
1. بندے کا اللہ تعالی کی حدود کی پامالی و اس کی حرام کردہ چیزوں کے ارتکاب پر غیرت کرنا.
2. اپنے دل کے غیر اللہ کے ساتھ مانوس ہوجانے اور انہیں سکونِ جاں سمجھنے پر غیرت کرنا.
3. بندہ اپنی عزت ومحرمات ومکرمات پر غیر مرد کی تانک جھانک پر غیرت مند ہو.
اللہ و رسول کی محبوب غیرت کی یہی تین اقسام ہیں، ان کے علاوہ جو بھی ہے یا تو شیطانی دھوکہ ہے یا اللہ کی طرف سے آزمائش ہے جیسا کہ عورت کا اپنے مرد پر غیرت کے متعلق غیرت کھانا.

(روضۃ المحبين : 314)
 
Top