• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"سلفی منہج کی طرف نسبت کرنے والے پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ہے، بلکہ اگر کوئی نسبت ظاہر کرتا ہے تو اسے قبول کرنا چاہئے، اس بات پر سب کا اتفاق ہے، کیونکہ مذہبِ سلف حق ہی ہوسکتا ہے، اور اگر سلف کی طرف نسبت کا قائل شخص ظاہری اور باطنی ہر دو طرح سے سلف کے ساتھ اتفاق رکھتا ہو تو وہ ایسے مؤمن کی طرح ہے جو باطنی اور ظاہری طور پر حق پر ہے، اور اگر یہ شخص صرف ظاہری طور پر سلف کی موافقت کرتا ہے ، باطنی طور پر نہیں تو یہ شخص منافق کے درجہ میں ہے، اس لئے اسکی ظاہری حالت کو مان لیا جائے گا، اور دل کا معاملہ اللہ کے سپرد کردیا جائے گا، کیونکہ ہمیں لوگوں کے دلوں کا بھید لگانے کاحکم نہیں دیا گیا کہ وہ اندر سے کیسے ہیں!"
(مجموع الفتاوى :1/149)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"عقل مند پر لازم ہے کہ جب اس کا بھائی کسی سابقہ غلطی یا کوتاہی کی معذرت کرے تو اس کی معذرت قبول کرے اور یوں برتاؤ کرے جیسے اس نے کوئی خطاء کی ہی نہیں!"
محدث ابن حبان رحمہ اللہ
(روضة العقلاء: ص١٨٣)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"شیاطین ہر اُس جگہ ظاہر ہونے لگتے ہیں جہاں جہاں توحید کا اثر کم ہوتا جاتا ہے!"
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
(النبوات: ١٠١٩/٢)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”میں اجنبیت کے دور میں سنتِ رسول اللہﷺ پر کاربند ہو جانے سے زیادہ اللہ کے قریب کرنے والی کسی چیز کو نہیں جانتا!“
محمد بن عبد الوهاب رحمه الله
(مجموع مؤلفاته : ٢٨٨/٢)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
حافظ ابن حجر ؒ فرماتے ہیں:
بعض قصہ گو لوگوں نے یہ بیان کیا ہے کہ معراج ماہ رجب میں پیش آئی تھی یہ کذب ہے
[تبیین العجب:٦]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام سفیان ثوری فرماتے کہ فرشتے آسمان کے اور اہل حدیث زمین کے (اللہ کے دین)کےچوکیدار ہیں۔

(شرف اصحاب الحدیث، صفحہ 65)۔۔
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
قال ابن مسعود : " ما أنت بمحدث قوما حديثا لا تبلغه عقولهم ، إلا كان لبعضهم فتنة "
أخرجه مسلم في " مقدمة صحيحه ١ /١٠٨نووي

حضرت عبداللہ ابن مسعود ؓ فرماتے ہیں: لوگوں سے ان کی عقل کے مطابق بات کیا کرو، ورنہ ان میں سے بعض کے لیے یہ بات فتنہ بن جائے گی
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
علامہ ابن عثيمين رحمه الله نے فرمایا :

عمل کا سنت کے مطابق ہونا کثرت عمل سے زیادہ بہتر ہے.

اسی لئے اللہ نے فرمایا :
تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ کون تم میں سے بہتر عمل کرتا ہے.

یہ نہیں فرمایا کہ کون زیادہ عمل کرتا ہے.

صفة الصلاة 170
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

صبح شام کے اذکار حفاظت کے اعتبار سے یاجوج ماجوج کے سامنے بنائی گئی دیوار سے زیادہ مضبوط ہے بشرطیکہ انہیں صدق ِدل سے پڑھا جائے۔

===========================

أذكارِ الصبّاح و المسّاء أشدُّ من سُور يأجوج و مأجوج في التحصُّن لمن قالها بحضورِ قلب
 
Top