• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
#صلى_الله_عليه_وسلم

محمد بن یحی الکرمانی کہتے ہیں میں ابو علی بن شاذان کے پاس تھا ہمارے پاس ایسا نوجوان آیا جسے ہم میں سے کوئی بھی نہیں جانتا تھا ۔
اس نے سلام کیا اور پوچھا ابو علی بن شاذان کون ہے ؟ ہم نے ان کی طرف اشارہ کیا تو اس نے کہا:اے شیخ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو خواب میں دیکھا ہے آپ نے فرمایا:ابو علی بن شاذان کو تلاش کر اسے میرا سلام دینا ۔
وہ نوجوان چلا گیا تو ابو علی نے رونا شروع کر دیا اور کہا کہ میرا کوئی ایسا عمل نہیں جس کی وجہ سے میں اس کا مستحق ہوا ہوں سوائے( ان دو اعمال کے ) کہ میں اپنے اوپر حدیث کی قراءۃ والوں کے ساتھ اچھی طرح پیش آتا ہوں اور جب بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر آتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھتا ہوں ۔

محمد بن یحی الکرمانی کہتے ہیں ابو علی اس واقعہ کے دو یا تین ماہ بعد وفات پاگئے تھے ۔

اسنادہ حسن تاريخ بغداد : 223/8 سير اعلام النبلاء باختلاف يسير

ابو علی بن شاذان رحمہ اللہ کا مختصر ترجمہ

امام ذھبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:الإمام الفاضل الصدوق ، مسند العراق ، أبو علي ، الحسن بن أبي بكر أحمد بن إبراهيم بن الحسن بن محمد بن شاذان ، البغدادي البزاز ، الأصولي

قال الخطيب : كتبنا عنه ، وكان صحيح السماع ، صدوقا ۔۔۔۔۔وسمعت أبا القاسم الأزهري يقول : أبو علي أوثق من برأ الله في الحديث

✍⁩حافظ عبدالرحمن المعلمي
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
علم کا حصول اگر خالص الله کے لئے نہیں تو خواہش اور ہوائے نفس کے لئے ہوگا
اور عمل اگر خالص الله کے لئے نہیں ہوگا تو دکهاوا اور نفاق کے لئے ہوگا
امام ابن قیم رحمہ الله
عدة الصابرين 97
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"کچھ لوگوں نے جملہ "دین آسان ہے" کو اپنی تمام کوتاہیوں اور بدعملیوں کیلیے ڈھال بنا لیا ہے۔ انہیں ڈرنا چاہیے۔ یہ دین اللہ کی طرف سے آسان ہی بھیجا گیا ہے، اس میں کوتاہی کی گنجائش نہیں۔"
|[ شیخ محمد ناصر الحميد حفظه الله ]|
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
والناس إذا لم يجدوا عيباً لأحد وغلبهم الحسد عليه وعداوتهم له أحدثوا له عيوباً (العواصم من القواصم 1/256)

لوگوں کو جب کسی کا عیب نہیں ملتا اور اس سے حسد اور عداوت کا جذبہ اُن پر غالب آتا ہے تو وہ ازخود اس کے عیوب تراش لیتے ہیں ! (امام ابن العربی المالکیؒ)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
یہ بھی اپنے بھائی پر ظلم ہے تم اسکی برائیاں ظاہر کرو اور اچھائیاں چھپاؤ
ابن سیرین رحمہ اللہ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اچھے لوگ اگر ڈھنگ کا لائحۂ عمل اختیار نہ کریں
تو اللہ ان پر بروں کو مسلط کر دیتا ہے
- #مصطفى_السباعي
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
علامہ محمد بن سيرين رحمہ اللہ نے فرمایا :

کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں علم حاصل کرنا اور علماء کی مجلسوں میں بیٹھنا ترک کیا اور عبادات میں خود کو مصروف رکھا.

وہ اس قدر عبادات میں مصروف رہے کہ ان کی کھالیں خشک ہوگئیں پھر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ انہوں نے سنت کی خلاف ورزی کی اور مسلمانوں کا خون بہانا شروع کردیا.

مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی الہ نہیں. جس نے بھی علم کے بغیر کوئی عمل کیا تو اس کے عمل میں فساد کا عنصر اصلاح سے زیادہ ہوگا.

الاستذكار از ابن عبد البر (616/8)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"نبی صلی الله علیه وسلم کے کلمات اور دعاؤں میں ایسے راز پنہاں ہوتے ہیں جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتے۔
( امام ابن القيم رحمه الله)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
- ••• بیت الخلاء سے باہر نکلتے وقت کی دعا کی حکمت •••

️ نبی صلی الله علیه وسلم جب بیت الخلاء سے باہر آتے تو فرماتے : *”غُفْرَانَكَ“* اے ﷲ! میں تیری بخشش چاہتا ہوں۔

- (سنن ابي داؤد : ٣٠، سنده صحيح)

✍ امام ابن القیم رحمه الله فرماتے ہیں :

"اس کی حکمت - والله أعلم - یہ ہے کہ ہوا اور پاخانہ انسانی جسم کو بھاری رکھتے ہیں، اور جب تک جسم میں رہیں اذیت کا باعث بنتے ہیں۔ *اسی طرح گناہ دل کو بھاری رکھتے ہیں، جب دل میں گھر کر لیں تو مسلسل اذیت دیتے ہیں۔* پس بیت الخلاء سے نکلنے پر ﷲ کا شکر ادا کیا کہ اس نے جسم کیلیے باعثِ تکلیف چیز کو خارج کر کے جسم کو ہلکا پھلکا کر دیا، اور دعا کی کہ *اب دل کیلیے باعثِ تکلیف گناہوں کو معاف فرما کر دل بھی ہلکا کر دے۔"*

یہ حکمت بیان کرنے کے بعد امام صاحب فرماتے ہیں :

"نبی صلی الله علیه وسلم کے کلمات اور دعاؤں میں ایسے راز پنہاں ہوتے ہیں جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتے۔"

- (إغاثة اللهفان : ٩٩/١)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏بزدلی کی قبیح ترین قسم یہ ہے کہ باطل پرستوں کی زبان درازیوں کے ڈر سے صداے حق بلند نہ کی جائے!

محدث ابن حزم رحمہ اللّٰہ
 
Top