• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جَواهرُ من اَقوال السلف

امام ابن تیمہ رحمه الله فرماتے ہیں:
۱۔ جو شخص الله سے خیر طلب کرے۔
۲۔ مخلوق سے مشورہ کرے۔
۳۔ اور اپنے کام میں ثابت قدمی اختیار کرے۔

نتیجـه
اسے کبھی بھی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

الکلم الطیب، ص ۷۱۔
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اللہ کے خزانوں میں توحید (کی نعمت) سے بڑی کوئی چیز نہیں۔

(امام سھل تستری رحمہ اللہ)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
قال سهل التستري: (ليس في خزائن الله أكبر من التوحيد).
حلية الأولياء (10/ 196)

اللہ کے خزانوں میں توحید (کی نعمت) سے بڑی کوئی چیز نہیں۔

(امام سھل تستری رحمہ اللہ)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ خوشگوار زندگی مصائب، امراض اور فقر سے نجات کا نام ہے۔ جبکہ خوشگوار زندگی مطمئن دل، اللہ کی تقدیر پر رضا، فراخی میں شکر اور تنگی میں صبر کا نام ہے۔ محض مال و دولت اور صحت کا وافر ہونا تو انسان کیلیے شقاوت اور تھکاوٹ کا باعث بن جاتا ہے۔

(شیخ محمد بن صالح العثیمین رح، فتاوى إسلامية : ٦٤/٤)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”مجھے اس شخص کے ساتھ بیٹھنا، وقت گزارنا بہت اچھا لگتا ہے جسے علم اور فہم دیا گیا ہو اور وہ نرم خُو اور متواضع ہو، کیونکہ حقیقی علم کبھی بھی برتری، تند خُوئی اور مسلط ہونا نہیں سکھاتا
|[ د. عبد العزيز الشایع حفظه الله ]|
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
خیر القرون میں تعارف اعمال کے اعتبار سے کرایا جاتا تھا کہ یہ تہجد گزار ہیں، یہ قیام الیل کرتے ہیں، یہ صاںٔمبالنہار ہیں۔
(تذکرہ مولانا محمّد یوسف ؒ،ص:20)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
جناب امام ابن المبارك - رحمه الله کہتے ہیں -:
جو اپنے خالق کے چہرے کو دیکھنے کا ارادہ رکھتا ہے اسے چاہیے کہ کسی کو بتائے بغیر نیک عمل کرے

«مَن أراد النّظر إلى وجه خالقه؛ فليعمل عملًا صالحًا،
ولا يُخبِر به أحدًا».

__
رواه اللالكائي (٢٣٥/٣)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام وکیع بن الجراح سے روایت کیا جاتا ہے کہ ایک دن معروف عظیم محدث سفیان ثوری کی والدہ نے امام سفیان سے کہا: (جب وہ بچے تھے)اے میرے بیٹے علم حاصل کرو میں اپنے چرخےکے ذریعے تمہاری پرورش کے لئے کافی ہوں۔ میرے بیٹے جب تم دس حدیثیں لکھ لو تواپنی طرف دھیان کرواور دیکھو کہ تمہاری چال، حلم، اوروقار میں کوئی بہتری آئی ہے، اور اگر تم کوئی بہتری نہ دیکھو تو جان لو کہ یہ علم تمہیں نقصان پہنچا رہا ہے نفع نہیں!"
(تاریخ جرجان 1/ 492 )
ایسے ماں اور باپ کے ہوتے ہوئے تعجب نہیں کہ امام سفیان ایسے علمی رتبے پر فائز ہوئے ۔ آپ قبل از وقت علمی پختگی پانے والے بچے تھے اور اپنی جوانی کے شروع ہی میں آپ حدیثیں روایت کرنا شروع کر چکے تھے۔
صَالح بن الزبير بن قيس کہتے ہیں کہ میں مرو میں تھا کہ میں نے لوگوں کو (پر جوشی سے) کہتےسنا،"قد جاء الثوري، قد جاء الثوري" ثوری آگئے ، ثوری آگئے ! تو میں انہیں دیکھنے کے لئے باہر نکلا تو دیکھا کہ وہ ایک جوان لڑکے تھے جس کے داڑھی کے بال ابھی نکلنا شروع ہی ہوئے تھے۔!
(سیر اعلام النبلاء وغیرہ)
#سفيان_الثوري
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شیخ صالح العثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

جب بھی آپ کو فرصت ملے تو سنت کو نشر کریں، آپ کے لئے اس (نشر کرنے) کا اجـــر ہوگا اور اس پر جو جو بھی عـــمل کرے گا اس کا اجـــر قیامت تک آپ کو ملے گا۔

|[ شرح رياض الصالحين : ٤/ ٢١٥ ]|
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
- ”بعض سلف نے فرمایا ہے کہ وقار یہ نہیں کہ انسان تفریح کے مقامات پر ادب اور رکھ رکھاؤ برتتا رہ جائے۔ یعنی جب آپ دوست احباب کے ساتھ کھیل کود، سیر و تفریح کی غرض سے اکٹھے ہوں تو اپنی علمی ہئیت و وقار کو ایک طرف کر دیں، تب آداب کا یہی تقاضا ہے۔“

✍ - |[ شیخ صالح العصيمي حفظه الله ]|
 
Top