• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
کلمه_حکمت
===========

قال التابعي أبو عبد الرحمن الحبلي المصري :
« ليس هديةً أفضل من كلمة حكمة , تهديها لأخيك »
_____________________________
ابو عبد الرحمن حبلى کہتے هیں:
" کلمہ حکمت سے بڑھ کر کوئی افضل هدیہ نہیں جو تم اپنے بهائی کو دو _ "
[️مسند الدارمي 363]
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
تهجد
======

قال محمد بن سيرين رحمة الله عليه:
« لاَ بُدَّ مِنْ قِيَامِ اللَّيْلِ وَلَوْ قَدْرَ حَلْبِ شَاةٍ. »

_________________________
ابن سيرين رحمہ اللہ کہتے هیں:
" قیام اللیل کے بغیر کوئی چاره نہیں خواه اس کا دورانیہ بکری کا دودھ دوہنے کے وقت جتنا هی کیوں نہ هو _ "
[رواه أحمد في الزهد ١٧٨٩]
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
استغفار

قال ابن تيمية - رحمه الله :

« من رأى أنه لا ينشرح صدره، ولا يحصل له حلاوة الإيمان، ونور الهداية فليكثر التوبة والإستغفار . »
_________________________
علامہ ابن تيميہ رحمہ اللہ کہتے هیں :
" جس کا سینہ نہ کھل رها هو، ایمان کی مٹھاس اور هدایت کا نور نہ مل رها هو وه زیاده سے زیاده توبہ و استغفار کرے _ "
[ مجموع الفتاوی 5/62 ]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
وہ زندیق ہیں!!!

امام ابو زرعہ الرازی فرماتے ہیں :

اگر کسی کو دیکھو کہ وہ صحابہ کرام میں سے کسی کی تنقیص کرتا ہے تو جان لو کہ وہ زندیق ہے ۔
وہ اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اور قرآن ہمارے نزدیک حق ہے اور ہم تک قرآن کو پہنچانے والے یہی صحابہ کرام ہیں، تو یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہمارے گواہوں (صحابہ کرام ) کی شہادت کو مجروح قرار دیں تاکہ کتاب وسنت باطل ہوجائے،حالانکہ ان پر جرح مقدم ہے کیونکہ وہ زندیق ہیں ۔

(الکفایہ از خطیب بغدادی،ص:97 )
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
▪علامہ ابن جوزی رحمه الله فرماتے ہیں :

▫انسان کی مکمل عافيت ذكر اور فرمانبرداری میں ہے .

▫ساری مصیبت غفلت و نافرمانی میں ہے.

▫اور ہر بیماری سے شفا توبہ و انابت میں ہے.

التذكرة 53

___________________________

▪استاد محترم شيخ صالح الفوزان حفظه الله فرماتے ہیں :

حرام کی تین قسمیں ہیں :

1️⃣ جس کا نقصان واضح اور کھلا ہو : جیسے جادو، شرک اور کفر

2️⃣ جس کا نقصان فائدے سے زیادہ ہو.

3️⃣ جس کا نفع و نقصان برابر ہو.

رہا وہ معاملہ جس نفع واضح ہو تو وہ حلال ہے

اور جس کا نفع، نقصان سے زیادہ ہو تو وہ جائز اور مباح ہے.

مسجد حرام میں سورہ الفاتحہ، البقرہ اور آل عمران کے دروس
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ حافظ ابن قيم رحمہ اللہ نے فرمایا :

اللہ تعالٰی کے لطف و کرم کی قدر کریں کہ کس طرح وہ تمہیں بچانا چاہتا ہے.

اس نے تمہیں نافرمانیوں سے منع کرکے خود تمہیں بچانا چاہتا ہے.

اس نے نیکیوں کا حکم دے کر خود تم پر احسان کیا ہے ورنہ اسے تمہاری نیکیوں کی ضرورت نہیں.

بدائع الفوائد 3/231
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
✳تواضع و انکساری

حضرت مُطَرِّف بن الشِّخِّير رحمه الله میدان عرفات میں تھے.

دعا کرتے ہوئے فرمایا :

اے اللہ!
میرے گناہوں کی وجہ تمام حجاج کو نامراد نہ لوٹا.

صفة_الصفوة 3/158

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حضرت عبدالله بن بكر المزني رحمہ الله نے کہا :
ایک حاجی نے میدان عرفات میں حاجیوں کو دعا و گریہ میں مصروف دیکھا تو کہنے لگا :

اگر میں ان حاجیوں میں شامل نہ ہوتا تو یقینا اللہ تعالٰی تمام حاجیوں کی مغفرت کردیتا.

امام ذہبی رحمه الله نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں :

اسی طرح سچے مومن کا حال ہونا چاہئے کہ وہ خود کو کمتر اور حقیر جانے.

سير اعلام النبلاء 4/195
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
عورت شوہر کی اجازت کی پابند ہے.

امام ابن رجب حنبلی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
ولا نعلم خلافاً بين العلماء أن المرأة لا تخرج إلى (المسجد) إلا بإذن زوجها . [شرح البخاري ٥ / ٢٤٥ ]
" ہم علما کے مابین اس امر میں کوئی اختلاف نہیں پاتے کہ عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر گھر سے مسجد کے لیے نہیں نکل سکتی ـ "

تو مسجد کے علاوہ کسی اور جگہ بلا اجازت کیوں اور کیسے جا سکتی ہے۔۔۔۔۔؟؟؟ ذرا سوچیے !
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
حضرت يحيى بن جعفر رحمہ الله نے فرمایا :

اگر میرے ہاتھ میں ہوتا تو امام بخاری رحمہ اللہ کو اپنی عمر دیتا کیونکہ میری موت ایک آدمی کی موت ہے مگر امام بخاری رحمہ اللہ کی موت سے علم کو نا قابل تلافی نقصان ہوگا.

تاريخ بغداد 2/24
_____________________

حضرت فضيل بن عياض رحمہ الله نے فرمایا :

لوگوں کی خاطر عمل ترک کرنا دکھاوا ہے.

لوگوں کو دکھانے کے لئے عمل کرنا شرک ہے.

جبکہ اخلاص یہ ہے کہ اللہ تعالٰی ان دونوں چیزوں سے محفوظ فرمائے.

شعب الإيمان
______________________

▪علامہ حافظ ابن قيم رحمه الله نے فرمایا :

علم کا حصول اگر خالص اللہ کے لئے نہیں تو خواہش اور ہوائے نفس کے لئے ہوگا

اور عمل اگر خالص اللہ کے لئے نہیں ہوگا تو دکهاوا اور نفاق کے لئے ہوگا.

عدة الصابرين 97
 
Top