علامہ حافظ ابن قيم رحمه الله نے فرمایا :
علم پر فخر کرنا اللہ کے نزدیک مال پر فخر کرنے سے زیادہ برا ہے.
عدة الصابرين 197
علامہ حافظ ابن قيم رحمه الله نے فرمایا :
دعا میں درود شریف پڑھنے کی اہمیت نماز میں فاتحہ پڑھنے جیسی ہے.
جلاء الأفهام 448
سیدنا سلمان فارسی رضی الله عنہ نے فرمایا :
نماز پیمانہ ہے.
جو پیمانہ پورا کرے گا اس کے ساتھ بھلائی میں پورا کیا جائے گا.
جس نے پیمانے میں ڈنڈی ماری تو ڈنڈی مارنے والوں کا معاملہ سورہ المطففین میں بتایا گیا ہے.
الزهد لابن المبارك 1176
علامہ حافظ ابن قيم رحمه الله نے فرمایا :
پاک دل چونکہ حقیقی زندگی سے منور اور آلائشوں سے پاک ہوتا ہے اس لئے قرآن سے کبھی سیر نہیں ہوتا.
بدائع التفسير 1/320
امام شافعی رحمه الله نے فرمایا :
آدمی کا جوہر تین چیزوں میں ہے :
فقر اور تنگدستی کو چھپانا یہاں تک لوگ سمجھیں کہ بڑا امیر اور مالدار ہے.
غصہ چھپانا یہاں تک لوگ سمجھیں کہ دل کی رضا ہے.
سخت حالات چھپانا یہاں تک لوگ سمجھیں کہ بڑی کشادگی میں ہے.
مناقب الشافعي للبيهقي: 188/2