• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
✅امام مالک بن دینار نے فرمایا :

ہر اس ہم نشین کی صحبت ترک کردو جس کی ہم نشینی سے تمہیں کسی بھلائی کا علم نہ ہو.

الزهــد لإبــن أبـي عــاصــم 86


✅حضرت ابراهيم النخعی رحمه الله نے فرمایا :

آدمی جب کسی کے گھر میں جائے تو جہاں اسے بٹھایا جائے وہیں بیٹھ جائے.

کیونکہ صاحب خانہ کو اپنے گھر کا زیادہ پتہ ہے.

‏ مصنف ابن أبي شيبة 25593
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
✅علامہ حافظ ابن قيم رحمه الله نے فرمایا :

نعمتیں بھی اللہ کی طرف سے ابتلا اور آزمائش ہیں تاکہ شکر کرنے والے کا شکر اور کفر کرنے والے کا کفر معلوم کیا جائے.

فوائد الفوائد 357
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
✅سب سے بڑی مصیبت

حذیفه مرعشی کهتے هیں :
" سب سے بڑی مصیبت دل کا سخت هونا هے "
__________________________
قال حذيفة المرعشى :
« اعظم المصائب قسوة القلب »
[ سير اعلام النبلاء ٩/٢٨٤ ]


✅پوشیده نیک عمل

امام عبد الله بن داود خُريبى کهتے هیں :
" وه سلف یه پسند کیا کرتے تهے که آدمی کا کوئی نیک عمل ایسا پوشیده بهی هونا چاهیے جو اس کی بیوی اور بیوی کے علاوه بهی کسی کو معلوم نه هو _ "
_________________________

قال الحافظ الخريبى :
« كانوا يستحبون ان يكون للرجل خبيئة عمل صالح لا تعلم زوجته ولا غيرها»
[ سير ٩/٣٤٩ ]


✅جهوٹ سے اجتناب

غازى بن قيس کهتے هیں :
" الله کی قسم ! جب سے میں بالغ هوا هوں کبهی جهوٹ نهیں بولا "
____________________________

✅قال الغازى بن قيس :

« والله ما كذبت كذبة قط منذ اغتسلت»

[ السير ٩/٣٢٣ ]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ حافظ ابن قدامہ رحمہ اللہ نے فرمایا :
ہمارے سلف کا یہ حال تھا کہ وہ اس شخص سے بے پناہ محبت کرتے تھے جو ان کے عیبوں، برائیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرتا تھا.

ہمارا حال یہ ہے کہ ہم اس شخص سے بے پناہ نفرت کرتے ہیں جو ہمیں ہمارے عیب اور برائیاں بتاتا ہے.

مِنهَاجُ القَاصِدين 99
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
سھل بن راھویہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:
میں نے سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ سے کہا : آپ فضیل کو نہیں دیکھتے اس کے آنسو رکتے ہی نہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا:
إذا قرح القلب ندين العينان
جس کسی انسان کے دل کو (گناہ) زخمی کردیں تو آنکھیں خود بخود آنسو بہانا شروع کردیتا ہیں
سیر اعلام النبلاء :8/439
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ @اسحاق سلفی صاحب!
ایک بھائی کی درخواست:
اگر کسی بھائی کے لیے ممکن ہو تو اس کا حوالہ تلاش کر دیں۔۔۔۔

کچھ لوگوں نے نبیﷺ کی برائی کرنا چاہی تو اس کی کوئی صورت اس کے سوا نہ پائی کہ آپﷺ کے ساتھیوں کو برا کہیں؛ کہ لوگ کہیں جیسا خود ویسے اس کے ساتھی ۔ ۔!
(امام مالک)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ @اسحاق سلفی صاحب!
ایک بھائی کی درخواست:
اگر کسی بھائی کے لیے ممکن ہو تو اس کا حوالہ تلاش کر دیں۔۔۔۔

کچھ لوگوں نے نبیﷺ کی برائی کرنا چاہی تو اس کی کوئی صورت اس کے سوا نہ پائی کہ آپﷺ کے ساتھیوں کو برا کہیں؛ کہ لوگ کہیں جیسا خود ویسے اس کے ساتھی ۔ ۔!
(امام مالک)
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا یہ قول امام ابن تیمیہ ؒ نے (الصارم المسلول ، صفحہ 580) میں نقل کیا ہے :
وقال مالك رضي الله عنه: "إنما هؤلاء قوم أرادوا القدح في النبي صلى الله عليه وسلم فلم يمكنهم ذلك فقدحوا في أصحابه حتى يقال: رجل سوء كان له أصحاب سوء ولو كان رجلا صالحا كان أصحابه صالحين أو كما قال ‘‘
ترجمہ :
یہ دشمنان صحابہ ایسے لوگ ہیں جو دراصل نبی کریم ﷺ کو ہدف تنقید بنانا چاہتے تھے ، مگر ان کیلئے ایسا ممکن نہ ہوسکا ،تو انہوں نے پیغمبر اکرم ﷺ کے اصحاب کو جرح و تنقید کا نشانہ بنالیا ، تاکہ یہ کہنا آسان ہوجائے کہ یہ (پیغمبر ﷺ ) معاذ اللہ اچھا آدمی نہیں ،
اگر اچھا انسان ہوتا تو اس کے ساتھی بھی اچھے لوگ ہوتے ، (نعوذباللہ )
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی یہ کتاب محدث لائبریری میں موجود ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
امام احمد کهتے هیں :

" دنیا عمل کا گهر اور آخرت جزا کا گهر هے، جو یهاں عمل نهیں کرے گا وه وهاں نادم هوگا _ "


‏قال الإمام أحمد بن حنبل رحمه الله :

« الدنيا دار عمَل و الآخرة دار جزآء
‏فمن لم يعمل هُنا ، نَدِم هناك »

[ الزهد للبيهقي 282 ]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
- عبد الله بن مبارک رحمه الله سے مروی هے :

" بدعتی اپنے منه پر دن میں تیس مرتبه بهی تیل لگا لے تو اس کے چهرے پر تاریکی رهتی هے _ "
__________________________

روي عن عبد الله بن المبارك انه قال :

‏« صاحب البدعة على وجهه الظلمة وإن ادَّهن كل يوم ثلاثين مرة »

[ ‏أخرجه اللالكائي 1/159 ]
 
Top