• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
- "زیادہ ترین اجر اور بہترین جزا والے اذکار صبح و شام کی مسنون دعائیں ہیں، کہ ان میں حصولِ نفع اور دفعِ نقصان کے کئی معانی پنہاں ہیں۔ تو جو کوئی بھی دنیاوی آفات سے سلامتی اور دو جہاں کی خیر پسند کرتا ہو، وہ ان اذکار کو روزانہ کی روٹین میں شامل کرے۔"

[ امام محمد بن علي الشوكاني رحمه الله || قطر الولي على حديث الولي : ٣٨٦/١ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏لعنت کوئی سیاہی نہیں جوچہرے پردکھائی دے,لعنت یہ ہےکہ تم ایک گناہ سے نکلنے نہ پاؤ کہ دوسرے میں مبتلا ہوجاؤ۔
(امام حماد بن ابی سلمہؒ)
ـــــــــــــــــــ
۔[العقوبات لابن أبي الدنيا٩٦]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏"علماء کے چہرے خوشگوار ہوتے ہیں اور داناؤں کی فطرت میں خوش مزاجی ہوتی ہے ؛ کیونکہ چہرے کی تازگی دشمنی کی آگ کو بھجا دیتی ہے اور بغض کے انبار کو جلا ڈالتی ہے!"
امام ابن حبان رحمه الله
[ روضة العقلاء : ٧٥ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏ ابن الجوزي رحمه الله فرماتے ہیں :
*افسوس تجھ پر* !
*جب تو مددگار ہی کی نافرمانی پہ لگ گیا تو کون تیری مدد کرے گا ؟*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[روح الأرواح ٣٠]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏امام احمد بن حنبل رحمہ الله فرماتے ہیں !

لوگوں پر ایسا وقت بھی آئے گا جب یہ چیزیں نایاب ہو جائیں گی : غم خوار بھائی ؛ حلال کا ایک پیسا ؛ سنت پر عمل !

( الزهد للإمام أحمد ٩٦٤)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏" مصیبت کے بعد راحت اس وقت آتی ہے جب مخلوق سے امید منقطع ہو جائے! "
: شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللّٰہ
مجموع الفتاوى٣٣١/١٠)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"ایسا آدمی آخرت کی مٹھاس نہیں پا سکتا جو یہ پسند کرتا ہو کہ لوگ اسے پہچانیں!"

بشر بن حارث رحمہ اللہ
(حلية الأولياء ٨/٣٤٣)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

اللہ کی قسم! جب آدم علیہ السلام سے معصیت سرزد ہوئی تو اس وقت انہیں کوئی چیز کام نہ آئی:

نہ "اسْجُدُوا" کا اعزاز و افتخار،

نہ "وعَلَّمَ آدَمَ" کی عظمت و بڑائی،

نہ " لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ" کا شرف امتیاز،

نہ "وَنَفَخْتُ فِيهِ " کی شان و برتری،

بلکہ اگر کوئی چیز کام آئی تو وہ تھی *"ربنا ظلمنا أنفسنا".*

(الفوائد ص:52)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
✍ شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمه الله تعالى فرماتے ہیں :

*« اسلامی دنیا میں یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی شخص مسلمان ہو کر پابندِ نماز نہ ہو! ».*

|[ خطبات : ٣٤٥ ]|
 
Top