• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"متعصب کی بصارت تو سلامت ہوتی ہے لیکن وہ بصیرت سے اندھا ہوتا ہے اور اس کے کان سماعت حق سے بہرے ہوتے ہیں!"
امام محمد بن علی شوکانی رحمہ اللہ‏
(فتح القدير : 88/3)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شيخ الإسلام الإمام ابن تيمية الحراني الحنبلي رحمه الله تعالى فرماتے ہیں :

« متقی ہونے کے لیے ایسی کوئی شرط نہیں ہے کہ ان سے کبھی کوئی گناہ ہی سرزد نہ ہو، یا وہ خطا و معصیت سے معصوم پیدا کیے گئے ہوں، اگر ایسی کوئی شرط ہوتی تو پوری امت میں کوئی بھی متقی نہ ہوتا۔ متقی تو وہ ہے جو اپنے گناہوں سے توبہ کر لیتا ہے اور جو گناہوں کو مٹا دینے والی نیکیاں کرتا ہے ».

[ منهاج السنة النبوية : ٨٢/٧ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
••• یہ دنیا تھکنے کیلیے ہے، راحت تو جنت میں ہے •••
سیدنا انس بن مالك رضى الله عنه فرماتے ہیں کہ نبی صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :

”حُفَّتْ الْجَنَّةُ بِالْمَكَارِهِ ...“
"جنت کی راہ مشقتوں سے بھرپور ہے!"

- البخاري : ٦٤٨٧ ، مسلم : ٢٨٢٢

امام احمد رحمه الله سے پوچھا گیا کہ انسان راحت کا مزہ کب چکھے گا؟ فرمایا :

”عند أول قدم يضعها في الجنة!“
"جب وہ جنت میں پہلا قدم رکھے گا۔"

- طبقات الحنابلة لأبي يعلى : ٢٩١/١

‏ ابن هبيرة الوزير رحمه الله فرماتے ہیں :

”باغي الراحة قبل دخول الجنة كالكاتب على الماء!“
"جنت میں داخلے سے پہلے راحت ڈھونڈنے والا ایسے ہے جیسے کوئی پانی پر لکھنا چاہے!"

- الإفصاح عن معاني الصحاح : ٢٠٩/٨

امام ابن القيم رحمه الله فرماتے ہیں :

”المصالح والخيرات واللذات والكمالات، كلها لا تُنال إلا بحظ من المشقة، ولا يُعبر إليها إلا على جسر من التعب ؛ وقد أجمع عقلاء كل أمة على أن النعيم لا يُدرك بالنعيم، وأن من آثر الراحة فاتته الراحة، وأن بحسب ركوب الأهوال واحتمال المشاق تكون الفرحة واللذة ؛ فلا فرحة لمن لا هَمَّ له، ولا لذة لمن لا صبر له، ولا نعيم لمن لا شقاء له، ولا راحة لمن لا تعب له ؛ بل إذا تعب العبد قليلا استراح طويلا.“

"مصالح و خیرات اور لذات و کمالات؛ سب ایک مشقت کے بعد حاصل ہوتے ہیں، تھکاوٹ کے پل سے گزرنا ہوتا ہے۔ داناؤں کا اجماع ہے کہ خوشیوں کے راستے میں خوشیاں نہیں ہوتیں، جو راحت کیلیے رک جائے وہ راحت سے محروم ہو جاتا ہے، اور راستے کے خطرات و مشقتوں کے بقدر ہی بعد میں راحت و سکون ملتا ہے۔ جو غم نہیں سہتا وہ خوشی نہیں پاتا، جو صبر نہیں کرتا وہ لذت نہیں چکھتا، جو مشکلیں نہیں دیکھتا وہ آسائش سے بھی محروم رہتا ہے، جو تھکتا نہیں ہے اسے سکون نہیں ملتا۔ طویل تر سکون کیلیے کچھ گھڑی کی تھکاوٹ ضروری ہے۔"

- مفتاح دار السعادة : ١٥/٢
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
♦امام شافعی علیہ الرحمہ کہتے ہیں :

*" تین کام سب سے سخت ( مشکل ) ہیں : تنگ دستی کے باوجود سخاوت کرنا ، تنہائی میں پرہیز گاری اختیار کرنا ، اور اس کے سامنے کلمہ حق کہنا جس سے خوف یا کسی چیز کی امید ہو۔۔۔ "*

|[ المنتظم : (١٣٧/١٠) ]|
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"اُس دوست کا دامن مضبوطی سے تھام لو جو اچھائیوں میں تمھارا معاون رہے، کیونکہ دوست کو چھوڑ دینا تو آسان ہے جبکہ بنانا نہایت مشکل ہے۔"
امام شافعی رحمہ اللہ
(حلية الأولياء : ٤/١٠١)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
میمون بن مهران ؒ كہتے ہیں:
” میں نے اپنے دل كی درستی علماء كی مجالست میں پائی ہے “
(جامع بيان العلم وفضله 1/107)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"بے حیائی کی بات کرنے والا اور پھیلانے والا دونوں گناہ میں برابر ہیں۔"
سیدنا علی رضی اللہ عنہ
(الادب المفرد: 324)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"بدترین ہلاکت یہ ہے کہ تم مصائب کے زمانے میں بھی گناہوں کا ارتکاب کرتے چلے جاؤ!"
سیدنا نعمان بن بشیر ؓ
(البداية والنهاية للحافظ ابن كثير ٣٤٤/٨)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
حیا آدمی اور گناہوں کے درمیان حائل ہے ؛ یہ اُسے گناہوں سے کاٹ کر رکھ دیتی ہے ..

(امام الخطابي رح - معالم السنن : ٣١٢/٤)
 
Top